All posts by admin

سپر ہائی وے کراچی جمالی پل کے قریب یوٹرن پرتیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا۔سچل تھانے کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل کے قریب یو ٹرن پرتیز رفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا

سپر ہائی وے کراچی جمالی پل کے قریب یوٹرن پرتیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا۔سچل تھانے کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل کے قریب یو ٹرن پرتیز رفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا، خوفناک حادثے میں میاں بیوی موقع پرجاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ طارق ولد صلاح الدین اوران کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ زوجہ طارق صلاح الدین کے نام سے کی گئی۔خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں فزکس کے پروفیسراوراسکیم 33 کے رہائشی تھے۔

کسی کے باپ میں جرات ھے تو لگانے گورنر راج ۔برطانیہ کے وزیر خارجہ کا خطرناک خط۔ملک میں غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے۔اھم شخصیات کی ملک سے روانگی 53 ھزار ارب روپے ملک سے 4 ماہ میں بیرون ملک سے باہر گئے۔40 ھزار پروفیشنل ملک سے باہر جا چکے ہیں۔سینکڑوں بیورو کریٹ اربوں ڈالر 28 ماہ میں بیرون ملک منتقل کر چکے ہیں۔3 وزارتوں کے وزراء تبدیل۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

بنوں:بکا خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری

بنوں:بکا خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری:اب تک کی اطلاعات کے مطابق:🔸 3 دہشتگرد جہنم واصل🔸 2 زخمی🔸 1 اہلکار شہید (لائٹ کمانڈو بٹالین)دہشت گردوں کا ایک بڑا گروپ گھیرے میں ہے مزید تفصیلات کا انتظار ۔۔بادبان نیوز کو فالو کرے ۔۔۔

پاک چین سرحد خنجراب کو معاہدے کے تحت 4 ماہ کیلئے عام آمدرفت کیلئے بند کردیا گیا۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

پاک چین سرحد خنجراب کو معاہدے کے تحت 4 ماہ کیلئے عام آمدرفت کیلئے بند کردیا گیا۔پاکستان اور چین کو زمینی آمدرفت کے ذریعے ملانے والی خنجراب سرحد کو دونوں جانب سے 30 مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔ دو طرفہ معاہدے کے مطابق خنجراب سرحد کو تجارت سیاحت اور عام آمدرفت کیلئے ہر سال یکم اپریل سے 30 نومبر تک کھل دیا جاتا ہے۔اس سال ایک روز قبل اس لئے بند کیا گیا کہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہوتی ہے ۔ سطح سمندر سے تقریباً ساڑھے 15 ہزار فٹ بلند خنجراب سرحد پر ماہ نومبر سے مارچ تک زیادہ برف باری کیوجہ سے ٹریفک کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاک چین سرحد خنجراب 4 ماہ کے لیے بند۔بنوں کینٹ بکا خیل میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں جاری ھلاکتوں کی اطلاعات۔ آرمی چیف کا ایس ایس جی ھیڈ کواٹر کا دورہ کور کمانڈر روالپندی شاھد امتیاز بھی موجود۔ تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

پاک چین سرحد خنجراب کو معاہدے کے تحت 4 ماہ کیلئے عام آمدرفت کیلئے بند کردیا گیا۔پاکستان اور چین کو زمینی آمدرفت کے ذریعے ملانے والی خنجراب سرحد کو دونوں جانب سے 30 مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔

دو طرفہ معاہدے کے مطابق خنجراب سرحد کو تجارت سیاحت اور عام آمدرفت کیلئے ہر سال یکم اپریل سے 30 نومبر تک کھل دیا جاتا ہے۔اس سال ایک روز قبل اس لئے بند کیا گیا کہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہوتی ہے ۔ سطح سمندر سے تقریباً ساڑھے 15 ہزار فٹ بلند خنجراب سرحد پر ماہ نومبر سے مارچ تک زیادہ برف باری کیوجہ سے ٹریفک کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ارمی چیف کا ایس ایس جی ھیڈ کواٹر کا دورہ کور کمانڈر روالپندی شاھد امتیاز بھی موجود

بنوں:بکا خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری:اب تک کی اطلاعات کے مطابق:🔸 3 دہشتگرد جہنم واصل🔸 2 زخمی🔸 1 اہلکار شہید (لائٹ کمانڈو بٹالین)دہشت گردوں کا ایک بڑا گروپ گھیرے میں ہے مزید تفصیلات کا انتظار ۔۔

مظعی کے خلاف 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مقدمہ جھوٹا ہے راناثناءاللہ۔شناختی کارڈ میں تبدیلیاں۔ارمی چیف اور فضائیہ چیف کی کھیلوں میں دلچسپی۔پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری۔زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر کو کراس کر گئے۔دھرنا ختم ھونے کے بعد 2 ممالک سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اھم ترین شخصیت کی امد ملاقات اور واپسی۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر

شناخت کروا کر اپنا قیمتی سامان لے جائیں..!! آئی جی اسلام آباد۔ وفاقی کابینہ کی خیبر پختوانخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق خبروں کی تردیدخیبر پختونخوا حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا امکان۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا بڑا فیصلہ۔ صاحبزاداہ حامد رضا کا تحریک انصاف سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ۔ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی جلد استعفیٰ دے دوں گا، حامد رضا۔ وزارت خارجہ کے 4 افسران کی برطرفی ترجمان زھرا بلوچ کے خلاف کارروائی تفصیلات کے لئے بادبان نیوز۔

آرمی چیف کے بطور سربراہ 2 سال پاکستان کی تاریخ کا مضبوط اعصاب کا مالک

ملک دشمنوں کو واضح پیغام ——————پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے یومِ آزادی کے موقع پر کاکول اکیڈمی میں ہونے والی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چاہے روایتی یا غیر روایتی جنگ ہو، کسی بھی طرح کی جنگی حکمت ِ عملی ہو، ان کا جواب تیز اور دردناک ہوگا، وہ یقیناگہرا اور دور رس جواب دیں گے،وہ کسی بھی صورت اور کسی بھی قیمت پر قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ افغانستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں اور ان کے لئے پیغام ہے کہ فتنہ الخوارج کو اپنے دیرینہ اور خیر خواہ ہمسایہ ملک پر ترجیح نہ دیں اور اِس فتنے کا قلع قمع کرنے میں ہمارا ساتھ دیں جیسے پاکستان نے آپ کا ساتھ دیا ہے۔ آپریشن عزمِ استحکام قومی عزم کا استعارہ، سلامتی کا ضامن اور وقت کا اہم تقاضا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا اور وہ مزید رسوائی کا شکار ہوں گے کیونکہ عوام اور فوج ایک ہیں،افواجِ پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، قوم کا پاک فوج پر اعتماد غیرمتزلزل ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاص طور پر ہمارے پختون بھائیوں نے جرأت، ایثار اور قربانیوں کی جو لازوال داستان رقم کی ہے اس کے لئے پوری قوم اُنہیں سلام پیش کرتی ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل دہشت گردی کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا مقصد قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے،اِس کی اجازت کسی طور نہیں دی جائے گی۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں اپنی اَمن پسندی اور اصولوں پر مبنی موقف کی وجہ سے ایک نمایاں مقام رکھتا ہے،پاکستانی عوام، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اُس ذاتِ باری تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے اُنہیں آزادی کی نعمت، حوصلہ، ہمت اور طاقت عطاء کی تاکہ ہم نہ صرف اِس مملکت ِ خداداد کا دفاع کر سکیں بلکہ اِس مسلمہ حقیقت کو آنے والی نسلوں کے لئے ایک کامیاب اور عظیم مثال بھی بنا سکیں۔ یہ آزادی علامہ اقبالؒ کی مدبرانہ سوچ، قائداعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم قیادت اور برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں کی بے لوث قربانیوں کا ثمر ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم دہرانا حوصلہ پرور اقدام ہے۔Video Player is loading.PauseUnmuteRemaining Time -20:30Close Player65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قراراِس بات میں کوئی دو آراء نہیں ہیں کہ پاکستان کو اگرچہ معیشت اور سیاسی تقسیم سمیت کئی دیگر چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم دہشت گردی اُن سب میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اِس پر قابو پائے بغیر معیشت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان اگرچہ کہ دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا تھا، دنیا نے اِس کی کاوش کو سراہا بھی تھا تاہم اِس نے ایک بار پھر سر اُٹھا لیا ہے۔ اِس بار طریقہ واردات ذرا مختلف ہے کہ جتھوں کے جتھے افغان سرحد سے یہاں داخل ہو کر حملہ آور ہوتے ہیں، اُن میں سے بعض کو مار دیا جاتا ہے اور بعض بھاگ کر واپس جانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، اب زیادہ تر پاکستانی سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دو روز قبل ہی جنوبی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب ایک جھڑپ میں کم از کم چار پاکستانی فوجی شہید ہو گئے تھے،اِس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے شمال مغربی ضلع کے قریب جھڑپوں میں کم از کم تین پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی تحقیق کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران ملک بھر میں 550 سے زائد مشتبہ عسکریت پسند حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 580 شہری شہید ہوئے۔ دہشت گردی کے واقعات سرحد پار سے ہو رہے ہیں اور امریکی ادارے انسٹیٹیوٹ آف پیس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جنوبی ایشیاء میں کارروائیاں بڑھ رہی ہیں اور اِسے افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے۔ یاد رہے امریکی انخلاء کے وقت طالبان نے امریکہ اور علاقائی ممالک سے وعدہ کیا تھا کہ وہ افغانستان کو دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے لیکن ایسا ہوا نہیں،پاکستان نے اِس کے شواہد نہ صرف افغان حکومت کو مہیا کیے ہیں بلکہ متعلقہ عالمی ادراروں کو بھی یہ ڈوزیئر پہنچائے ہیں تاہم اِس کے باوجود افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کے خلاف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی، اس نے اب تک پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکنے کے لئے کوئی خاظر خواہ اقدامات نہیں کئے۔ افواجِ پاکستان اور دیگر متعلقہ ادارے باہر سے آنے والے دہشت گردوں سے تو لڑ ہی رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ملک کے اندر اور باہر موجود ڈیجیٹل دہشت گردوں کا بھی سامنا ہے۔ آرمی چیف نے واضح طور پر پیغام دے دیا ہے کہ عزم استحکام مہم کے ذریعے اب اِس پر بھی قابو پایا جائے گا۔ ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی تقسیم ڈیجیٹل دہشت گردی کی ہی پیداوار ہے،اس سیاسی عدم استحکام کا ملکی معیشت کو کمزور کرنے میں کافی بڑا کردارہے، عوام میں نفاق پیدا ہونے کا بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان معیشت ہی کو ہوتا ہے۔ یہ بات تو درست ہے کہ سیاسی استحکام، امن اور معیشت کا آپس میں گہرا تعلق ہے، حکومت ِ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو مدعو کر رہی ہے، انہیں کھینچ رہی ہے لیکن اِس کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ازحد ضروری ہے جس کے بغیر یہ کوششیں کامیاب ہونا مشکل ہیں۔مشکل حالات کے باعث ہی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے نئے پروگرام کے لئے بات چیت کر کے سٹاف لیول معاہدہ کیا گیا اور اِس کے لئے اس کی شرائط بھی ماننا پڑیں جس کا بہت سارا بوجھ عام آدمی پر آن پڑا ہے، بجلی پانی اور گیس کے بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ جشن ِ آزادی کی رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان تو ہوا ہے جسے قوم نے سراہا۔ یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے نہ صرف چند دِنوں میں قوم کو بجلی کی قیمتیں کم کیے جانے کی خوشخبری سنائی بلکہ جلد پانچ سالہ معاشی پلان بھی دینے کا اعلان کیا۔اُمید تو یہی ہے کہ اِس پلان پرعملدرآمد سے پاکستان کے معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔ معیشت کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اِس کی مضبوطی ہی اقوام کو خود انحصاری پر منتج کرتی ہے۔ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو وہ کسی صورت قابل ِ قبول نہیں ہے اور اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا، سیاسی تقسیم ختم کر کے ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا۔اِسی میں سب کی بھلائی ہے۔