All posts by admin

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب پولیس افسروں اور اہلکاروں پر حملے پر شدید ردعملوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی شدید مذمت ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب پولیس افسروں اور اہلکاروں پر حملے پر شدید ردعملوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی شدید مذمت ایس پی، ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے، مریم نوازشریف مظاہرین کی جانب سے پنجاب پولیس حملوں میں ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے، وزیراعلی مریم نواز شریفغازی بروتھا، میانوالی، ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر فائرنگ کی گئی، وزیراعلی مریم نواز شریفپنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کےلئے غیر مسلح رکھا گیا تھا، اب بھی غیر مسلح ہے، وزیراعلی مریم نواز شریفپچھلے احتجاج میں بھی ایک کانسٹیبل شہید 25 سے زیادہ شہید ہوئے تھے، وزیراعلی مریم نواز شریفایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پر سرکاری وسائل سے حملہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے، وزیراعلی مریم نواز شریفیہ کونسا احتجاج ہے جہاں سرکاری وسائل استعمال کیا جارہے ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریفاحتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف

بنگلہ دیش میں فوج کی جگہ بارڈر سیکورٹی فورس کا قیام۔ٹحریک انصاف کی قیادت بشری بی بی نے سنبھال لی۔عمران خان کی Wil تیار جماعت کی سربراہی بشری کے حوالے۔ ادب کا بڑا نام ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور ڈاکٹر یوسف عالمگرین۔عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کی خود ساختہ گرفتاری۔ملتانی ایم این اے ز کی پولیس کو درخواست ھمے گرفتار کر لو۔190 ملین ڈالر کیس بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

اسرائیل اور عرب امارات میں تعلقات کشیدہ حملے کا خطرہ

اسرائیل کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں لاپتہ ہونے والے ایک ربی کو قتل کر دیا گیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ان کے قاتلوں کو پکڑنے اور انتقام لینے کا وعدہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ قدامت پسند یہودی تنظیم حباد سے تعلق رکھنے والے زوی کوگان جمعرات سے لاپتہ تھے جس پر اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد اور متحدہ عرب امارات کے حکام کی تحقیقات جاری تھیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق اتوار کو کوگان کی لاش ملی ہے۔ ان کی کار ان کے گھر سے آدھے گھنٹے کی مصافت پر موجود تھی،حباد ایک مذہبی تنظیم ہے جو یہودیوں کے مختلف فرقوں اور سیکولر یہودیوں کے بیچ تعاون پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔اس کی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حباد کی شاخ ہزاروں یہودی سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے کام کرتی ہے۔حباد کے مطابق 28 سالہ ربی کوگان متحدہ عرب امارات میں یہودیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تنظیم کے دیگر سفیروں کے ساتھ کام کرتے تھے۔ وہ دبئی میں ایک کوشر مارکیٹ بھی چلاتے تھے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی صدر نے زوی کوگان کے قتل کو ’یہود مخالف دہشتگردی کا واقعہ‘ قرار دیا ہے۔نتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ ’ اسرائیلی ریاست اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔‘

تحریک انصاف کے جلسے کی صورتحال بشری بی بی اور گنڈا پور تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ پشاور سے ڈی چوک اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والے مظاہرین اور پولیس میں کئی مقامات پر شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان، کرک، لکی مروت اور بنوں کے قافلوں کا داؤد خیل میپل لیف سیمنٹ کے مقام پر پولیس سے سامنا ہوا، جہاں پولیس کی شیلنگ کے بعد مظاہرین واپس لوٹ گئے۔غازی بروتھا پل پر بھی کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور پل کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔تحصیل خان پور، جنڈیال چیک پوسٹ ٹیکسلا کے سنگم پر بھی پولیس اورکارکنوں میں آنکھ مچولی جاری ہے ۔ ٹیکسلا پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو ہری پور کی حدود میں روک دیا۔ ٹیکسلا میں داخلے کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس کی بھاری شیلنگ کی گئی۔علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں قافلہ آج دن 11 بجے کے قریب پشاور سے روانہ ہوا تھا اور تقریباً 5 گھنٹے میں صوابی پہنچا اور یہ قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوا اور اب اٹک کی تحصیل حضرو پہنچ چکا ہے۔خیبرپختونخوا کے تمام قافلے اس وقت پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت عمر امین گنڈاپور کررہے ہیں جس میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں اور کرک کے علاوہ بلوچستان سے آئے ہوئے قافلے بھی شامل ہیں۔اسی قافلے میں میانوالی سے آنے والا پی ٹی آئی کارکنان کا قافلہ بھی شامل ہیں، یہ قافلہ براستہ میانوالی موٹروے پہنچ رہا ہے، ہزارہ ریجن کا قافلہ ہری پور ٹیکسلا روڈ پر ہوتے ہوئے پنجاب داخل ہوچکا ہے، سب سے بڑا اور مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔کچھ دیر قبل یہ قافلہ موٹروے ریسٹ ایریا پہنچا تھا، جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی گاڑی سے نیچے اتر کر کارکنوں کے درمیان آگئے تھے۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشینری کی مدد سے رکاوٹیں ہٹائیں گے، ڈی چوک پہنچنے کی جلدی نہیں، پوری رات سفر کریں، آج یا کل جب بھی ممکن ہوا ڈی چوک پہنچیں گے اور وہاں غیرمعینہ مدت کے لیے دھرنا دیں گے۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے، عمر ایوب کے اسلام آباد پہنچنے پر علی امین کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوگا۔دوسری جانب قافلے میں آئے لوگ اٹک کے مقام پر موٹروے کے اطراف گھنے درختوں میں چھپ گئے، اور علی امین گنڈا پور کے قافلے کا انتظار کر رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور صوابی ریسٹ ایریا پہنچے تو نعرے لگا کر کراؤڈ چارج کیا اور کہا کہ کارکن سب آگے چلیں، اپنی طاقت راستہ کھولنے میں لگانی ہے، سب متحد ہو کر چلیں، ایک دوسرے کی طاقت بنو، پہلے مشینری کو راستہ دیں۔علی امین گنڈاپور سے آج نیوز نے سوال کیا کہ راستے بند ہے کیسے جائیں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ سب راستے کھول دیں گے، ہم اسلام آباد پہنچیں گے، فکر نہ کریں۔صوابی سے احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔ گنڈا پور سہ پہر کے وقت پشاور سے اپنی گاڑی میں صوابی پہنچے جہاں سے وہ کنٹینر پر سوار ہوئے۔ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ سب بی بی کو منع کر رہے تھے کہ وہ نہ نکلیں ان کی جان کو خطرہ ہے مگر رب کے راستے پر چلنے والوں کو کہاں ان چیزوں کی فکر ہوتی ہے۔ایک روز قبل خبریں آئی تھیں کہ ناسازی طبیعت کی بنا پر بشریٰ بی بی احتجاج میں شریک نہیں ہو رہیں۔اب اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے پی ٹی آئی قافلے کا حصہ ہیں، قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پشاور سے روانہ ہوچکا ہے، بشریٰ بی بی ورکرز کے شانہ بشانہ اسلام آباد جارہی ہیں، بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ ورکر کو اس وقت اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔اٹک میں گاڑی نذر آتشپی ٹی آئی کے کارکنوں نے غازی ٹول پلازہ کے قریب آگ لگانے کی کوشش کی، جس کے باعث غازی انٹرچینج پر کھڑی ایک گاڑی کو بھی آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی ورکرز نے ہی زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ڈیرہ اسماعیل خانڈیرہ اسماعیل خان میں ایم 14 سی پیک داؤد خیل میپل لیف سیمنٹ کے قریب پل کے اوپر موجود پولیس نے نیچے موجود کارکنوں پر دھاوا بول دیا، پنجاب پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جبکہ ربڑ بلٹ سے بھی فائرنگ کی گئی، جس کے باعث کارکن واپس جانے لگے۔ کچھ کارکن شیلنگ ماسک اور غلیل اٹھائے آگے بڑھتے رہے۔کارکنان نے میپل لیف سیمنٹ کے قریب روڈ کے کنارے کھڑی خشک گھاس کو آگ لگا دی۔سی پیک پر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹا کر روڈ کھول دیا گیاڈیرہ اسماعیل خان میں عیسیٰ خیل انٹرچینج کے مقام پر سی پیک کو بھاری مشینری سے کھولا جا رہا ہے، سی پیک پر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹا کر روڈ کھول دیا گیا ہے، قافلہ رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔پشاورپشاور سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ ایک کنٹینر اور کچھ دیگر گاڑیوں کے ساتھ روانہ ہوا۔ کنٹینر کے ساتھ ایک ٹرک میں دو بہت بڑے پنکھے بھی سفر کر رہے ہیں۔ یہ پنکھے ممکنہ طور پر آنسوگیس کا رخ موڑنے کیلئے مرکزی کنٹینر کے ساتھ ہیں۔سواتاسلام آباد میں میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا قافلہ سوات سے روانہ ہوگیا، قافلہ صوبائی وزیر فضل حکیم کی قیادت میں روانہ ہوا۔قافلے میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہے، قافلہ چکدرہ انٹر چینج پہنچے گا جہاں دیگرعلاقوں کے کارکنان بھی قافلے میں شامل ہوں گے۔مانسہرہبانی پی ٹی آئی کی فائنل کال پر ضلع مانسہرہ کی مختلف تحصیلوں سے قافلے مانسہرہ پہنچنا شروع ہوگئے، بالاکوٹ ، بفہ پکھل ، اوگی اور تورغرسے قافلہ مانسہرہ کی طرف آنا شروع ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے 72 گھنٹے کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کے قیام سے متعلق خبر مکمل طور پر غلط ہے، فیک نیوز پھیلانے والے اکاؤنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، عوام الناس سے گزارش ہے خبروں کے صرف با اعتماد ذرائع پرانحصار کریں۔دوسری طرف پاکستان ریلوے نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان تمام ٹرینیں فوری طور بند کردی ہیں، پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے راولپنڈی اور ملتان و فیصل آباد سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں فوری طور پر بند کردی ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اتوار 24 نومبر کی تمام 25 ٹرینوں کی بک کی جانے والی ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، اتوار کی تمام گاڑیوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے فوری واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے، مسافروں کو سٹیشن کے عارضی ٹکٹ گھر سے بکنگ کے پیسے واپس کیے جائیں گے، ریلوے سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کا داخلہ مکمل بند کرکے سٹیشن سیل کردیئے گئے۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کے راستے بھی بند کر دیئے اس مقصد کے لیے وفاقی دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کیے گئے ہیں، 26 نمبر چُونگی کو کنٹینر لگا کر مکمل سیل کرکے رینجرز کو تعینات کر دیا گیا، سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند کر دی گئی، ایکسپریس وے بھی کھنہ پل کے مقام پر دونوں طرف سے بند ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ایئر پورٹ جانے والے راستے پر بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں، فیض آباد سے اسلام آباد کا راستہ بھی بند ہے، جڑواں شہروں کا مرکزی رابطہ پل فیض آباد انٹرچینج ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے اور آئی جی پی روڈ کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا، مری روڈ کو فیض آباد سے صدر تک مختلف پوائنٹس سے بند کر دیا گیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج سے وفاق اور صوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے معاشی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق وزارت خزانہ نے احتجاج سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے

وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج سے وفاق اور صوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے معاشی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق وزارت خزانہ نے احتجاج سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، لاک ڈائون اور احتجاج سے ٹیکس وصولیوں میں کمی ہورہی ہے۔وفاقی وزیرخزانہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی احتجاج سے صوبوں کو روزانہ زرعی شعبے کی مد میں 26 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے جبکہ صوبوں کا صنعتی شعبے میں نقصان 20 ارب روپے سے زیادہ ہے۔محمد اورنگزیب کے مطابق احتجاج اور لاک ڈائون سے جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب کا نقصان ہوتا ہے، ہڑتال سے برآمدات میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی سے 3 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، احتجاج سے صوبوں کو ہونے والے نقصانات اس سے الگ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کا 75 رکنی وفد سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کا 75 رکنی وفد سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا، تاہم صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل پاکستان پہنچیں گے۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل سے 27 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوگی، ملاقات میں تعلقات، مختلف شعبوں پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دورے میں متعدد معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیلا روس کے وزیر اعظم رومن گولو و چینکو سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، زرعی مشینری، مشترکہ طور پر ٹریکٹرز کی تیاری اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔شہباز شریف نے بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی تھی اور ’شنگھائی اسپرٹ‘ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔اس موقع پر رومن گولوو چینکو نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

سیکیورٹی ہائی الرٹ حالات کشیدہ صورتحال نازک مذاکرات ناکام خوف کے ساے برقرار۔بیلا روس کا 75 رکنی وفد پاکستان پھنچ گیا۔زمبابوے جیسی آٹھویں نمبر والی ٹیم کے خلاف 206 کا ٹارگٹ چیس کرنے کےلیے 60 سکور پر 6 بلےباز آؤٹ یہ کھیلیں گے چیمپئن ٹرافی؟ تفصیلات بادبان ٹی وی پر