All posts by admin

پاراچنار شہداء کی تعداد 103 ہو گئی ہے، جس میں 16 خواتین اور 11 بچے بھی شامل ہیں، جس میں سب سے چھوٹے شھ ید کی عمر 6 ماہ ہے پورے پارا چنار میں دکھ کا سماں ہر آنکھ اشک بار!

پاراچنار شہداء کی تعداد 103 ہو گئی ہے، جس میں 16 خواتین اور 11 بچے بھی شامل ہیں، جس میں سب سے چھوٹے شھ ید کی عمر 6 ماہ ہے پورے پارا چنار میں سکھ کا سماں ہر آنکھ اشک بار!

بھارتی دباؤ کے باعث آئی سی سی نے سکردو ،ہنزہ اور مظفرآباد کو ٹرافی ٹور سے نکال دیا۔۔ سپریم کورٹ 32 اھم کیسیز کی سماعت کرے گا۔ایک صوبے کا وزیر اعلی تیسری بار وفاق پر حملہ کر رھا ھے وزیر دفاع۔کے پی حکومت نے امیر مقام کے بیٹے کی کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ دے دیا۔سرکاری ملازمین سوشل میڈیا کا استعمال نھی کر سکتا۔سانحہ 9 میی ملزمان کو 4 سال کی قید۔ملک سیل عوام زلالیل خوار۔عمران خان کا سیل باقاعدہ تھانہ ڈکلئیر۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹحریک استحکام کو خیر باد کہہ دیا۔دنیا بھر کی کرکٹ تباہ وبرباد افغانستان کی کرکٹ عروج پر۔مھنگای پاکستان کی عوام 2 وقت کی روٹی سے مجبورخودکشیاں۔ پارا چنار ھلاکتوں کی تعداد 80۔ لاہور سے گوجرانولہ آنے والی باراتیں راستوں میں پھنس گئی۔محصور ریاست، مجبور رعایا اور مقہور حکمران،جیوے میرا پاکستان۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے اج کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی

سپریم کورٹ کا آئینی بینچ آئندہ ہفتے پاناما پیپرز سکینڈل سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کریگا،آئینی بینچ کے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا گیا

سپریم کورٹ کا آئینی بینچ آئندہ ہفتے پاناما پیپرز سکینڈل سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کریگا،آئینی بینچ کے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا گیا ، جماعت اسلامی کی درخواست 27 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ 25 سے 29 نومبر تک اہم مقدمات کی سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں،طلبہ یونینز کی بحالی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت دیگر اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر کر دئیے گئے،آئینی بینچ کی جانب سے اردو کو سرکاری اداروں میں رائج کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست سمیت صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کیلئے دائر درخواستیں بھی 27 نومبر کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔ صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس، اقلیتوں کے حقوق، گوردواروں کی بحالی اور سانحہ جڑانوالہ پر ازخو نوٹس اور نمونیا اور ہیپاٹائٹس سے اموات، ادویات کی قیمتوں پر ازخود نوٹس بھی سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔ ملک میں جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے غیرفعال ہونے کی درخواستیں اوروزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز اور فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سپریم کورٹ کے میں آڈیو زلیک کمیشن کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھاکہ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ تو غیر موثر ہو جائے گا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے آڈیوز لیک کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کی اتھارٹی کو انڈر مائین نہیں ہونے دیں گے۔آئینی بینچ نے آڈیوز لیک کمیشن پر وفاقی حکومت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایت لے کر آگاہ کرنے کا حکم دیاتھا۔ جسٹس امین الدین ک سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آڈیوز لیک کمیشن کیس کی سماعت کی تھی۔جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس میں یہ بھی کہا تھاکہ کیا آڈیو لیک کمیشن لائیو ایشو ہے۔ کمیشن کے چیئرمین ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جبکہ کمیشن کے ایک اور رکن سپریم کورٹ کے جج بن چکے ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے حکومت سے ہدایات کیلئے مہلت دیدیں۔ معلوم کرنے دیں کیا حکومت نیا کمیشن بنانا چاہتی ہے۔ آڈیو لیک کے معاملے پر قانونی نقطہ تو موجود تھا۔اٹارنی جنرل نے کہاتھا کہ یہ ایک قانونی سوال ہے، قانون مشاورت کا پابند نہیں کرتا۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کمیشن کی تشکیل کا کابینہ کا فیصلہ آج بھی موجود تھا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کیا حکومت کمیشن کیلئے ججز کی نامزدگیاں چیف جسٹس کی مشاورت سے کرے گی۔اٹارنی جنرل نے دوران سماعت کہا تھاکہ یہ ایک قانونی سوال ہے، قانون مشاورت کا پابند نہیں کرتا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عدالت کی اتھارٹی کو انڈر مائین ہونے نہیں دیں گے۔ چیف جسٹس کمیشن کیلئے جج دینے سے انکار کر دیں تو پھر کیا ہوگا؟۔بعدازاں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے آڈیوز لیک کیس میں وفاقی حکومت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایت لے کر آگاہ کرنے کا حکم دے دیا تھااور کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی تھی۔

دھشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ارمی چیف۔تحریک انصاف کا لانگ مارچ۔۔لاہور سے اسلام آباد مکمل طور پر سیل۔‏پاکستان کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ، تجارتی خسارے میں 4.12 فیصد کمی۔۔20 سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں سمندری تجارتی رابطہ بحال ، کراچی سے کارگو بحری جہاز چٹاگانگ پہنچ گیا وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا 6 ماہ میں چوتھا بڑا ملک کے لئے کارنامہ اور معیشت کو سنبھالا تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہنیول چیف نے نمائش میں شریک غیر ملکی عسکری حکام، دفاعی صنعت کے نمائندگان اور نمائش کے شرکاء سے ملاقاتیں کیں

*راولپنڈی، 22 نومبر 2024*چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہنیول چیف نے نمائش میں شریک غیر ملکی عسکری حکام، دفاعی صنعت کے نمائندگان اور نمائش کے شرکاء سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں بحری دفاعی ٹیکنالوجی میں ترقی، عالمی دفاعی رجحان اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیاایڈمرل نے علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیانیول چیف کا آئیڈیاز 2024 کا دورہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے اور عالمی دفاعی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام اشرافیہ کو مکمل طور پر فوائد دینے میں کامیاب بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے کمی کرنے کی تجویز مسترد کردی

: حکومت نے 1.8 ہزار ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے بجلی کے ٹیرف میں4 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز کو مسترد کردیا۔حکومت نے چند روز قبل پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرکے بجلی کے ریٹ میں صرف 60 پیسہ فی یونٹ کمی کی ہے، پاور ڈویژن نے تجویز دی ہے کہ آئی پی پیز کا 1.8 ہزار ارب روپے کا گردشی قرضہ فکس شرح سود پر پانچ سالہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز یا پھر اسلامک بانڈز جاری کرکے ادا کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ قرضہ وفاقی حکومت کی طرف سے لینے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے وزارت خزانہ نے اتفاق نہیں کیا ہے، گردشی قرضہ ختم ہونے سے ڈیبٹ سروسنگ سرچارج میں 3.80 روپے فی یونٹ کی کمی ہوگی۔حکومت نے اس مد میں گزشتہ سال 3.23 روپے فی یونٹ کے حساب سے 335 ارب روپے عوام سے جمع کیے ہیں، جن کا بوجھ قرضوں کی بروقت ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے عوام پر پڑا ہے۔انرجی سیکٹر کا مجموعی گردشی قرضہ 2.4 ہزار ارب روپے ہے، جس میں سے 1.8 ہزار ارب روپے سود ہے، ان میں سے 520 ارب روپے حکومتی پاور پلانٹس کو ادا کرنے ہیں، جن کو تاخیر سے ادائیگی پر سود ادا نہیں کیا جاتا۔پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ شرح سود بہت زیادہ ہے، جس کو پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ جاری کرکے کم کرنے کی ضرورت ہے، اس طرح بجلی کی قیمت میں فی یونٹ کم از کم 89 پیسے کی کمی کی جاسکتی ہے، جبکہ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گردشی قرضے کی بڑی وجہ لائن لاسز اور کم ریکوریز جیسے مسائل ہیں، جب تک ان کو حل نہیں کیا جاتا، گردشی قرضوں کا پائیدار حل ممکن نہیں ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران بجلی چوری کم ریکوریز کی وجہ سے 591 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا، جو کہ رواں سال بڑھ کر 637 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

عمران خان کی کال پنجاب بھر میں رینجرز تعینات۔حالات کشیدہ صورتحال نازک

اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر حکومت بھی ان ایکشن ہے، پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب کرلی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب کرلی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز طلب کر لی۔راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز کی خدمات طلب کی گئیں ہی جبکہ جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز جمعہ 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے تعینات ہونگے جبکہ جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی۔ادھر پی ٹی آئی کی چوبیس نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی کال پر پنجاب کانسٹیبلری کی 174 پولیس ریزروز 21 قیدی وینز اسٹینڈ بائی کردیں گئی ہیں ۔ 69 پولیس بسیں 9 ٹرکس 13 پک اپ اسکارٹس بھی اسٹینڈ بائی کردیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ نے فورس کی نقل و حرکت کے لیے تمام تر تفصیلات اعلی حکام کو بھجوا دیں ۔ لاہور ۔ اوکاڑہ ۔ ساہیوال ۔ شیخوپورہ ۔ قصور ۔ فیصل آباد ۔ جھنگ ۔ چنیوٹ سے پولیس بسیں اسلام آباد کے لیے مختص کی گئیں ہیں ، لاہور سے 5 ۔ فیصل آباد پولیس 4 ۔ سرگودھا 3 شیخوپورہ پولیس 3 قیدی وینز اسٹینڈ بائی کرے گی ۔ قصور پولیس 2 ۔ سیالکوٹ ۔ ننکانہ ۔ حافظ آباد ۔ نارروال پولیس نے 1 ایک قیدی وین اسٹینڈ بائی کردی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کی ٹرانسپورٹ فوکل پرسن بھی مقرر کردیے گئے ہیں ، فوکل پرسن اسلام آباد روانگی اور تعیناتی کے حوالے سے متعلقہ پولیس سے رابطے میں رہیں گے ۔ 3840 اہلکار پنجاب کانسٹیبلری سے بوقت ضرورت اسلام آباد پولیس کو دستیاب ہوں گے ۔ لاہور سے اینٹی رائیٹ فورس سمیت 2200 اہلکار اسلام آباد امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بھیجے جائیں گے ۔