صدر سید یوسف رضا گیلانی کا جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوسشہید اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، قائمقام صدر قائم مقام صدر کا سیکیورٹی اہلکاروں کو کاروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کرنے پر خراج عقیدتدفاع وطن کی خاطر فتنۃ الخوارج کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، قائمقام صدر دہشت گرد عناصر کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری رکھیں گے، قائمقام صدر دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قائمقام صدر صدر مملکت کی شہداء کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ***
*وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں تھاگوس ، ضلع گھانچے کے مقام پر قائم کی جانے والی رمدے یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی
*سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئیرمدے یونیورسٹی ایک ٹرسٹ کے تحت قائم کی جا رہی ہےرمدے یونیورسٹی کی تعمیر سمندر پار پاکستانیوں سمیت پاکستان بھر سے مخیر افراد کے تعاون سے مکمل ہو گی *وزیراعظم کا تقریب سے خطاب*میں جناب جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے اور اُن کے تمام احباب کو دِل کی گہرائیوں سے ’رمدے یونیورسٹی‘ کے قیام کی مبارک پیش کرتا ہوں : وزیراعظم رمدے یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے تعاون کرنے والے تمام اداروں اور افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں: وزیراعظم آج ہم سب نے مل کر یہاں کے بچوں اور بچیوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی ہے : وزیراعظم گلگت بلتستان کے گھانچے جیسے دور دراز علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے ادارے کا قیام انتہائی خوش آئند ہے: وزیراعظم مجھے یقین ہے کہ 11 ہزار فٹ کی بلندی پر تھاگوس کے مقام پر قائم ہونے والی یہ یونیورسٹی جدید علوم اور تحقیق کے معیار کی بلند چوٹیاں سر کرے گی۔ اِن شاء اللہ: وزیراعظمپاکستان میں تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے : وزیراعظم نجی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء نے ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے : وزیراعظم گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: وزیراعظم گزشتہ روز گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب سے 62 متاثرہ خاندانوں کو گھر حوالے کیے گئے ہیں : وزیراعظم گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی کے مختلف منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ علاقے کی بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں مدد دے گا : وزیراعظم کل ہی گلگت بلتستان ایجوکیشن اینڈاومینٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے جس سے گلگت بلتستان کے قابل اور مستحق طلباء مستفید ہو سکیں گے اور معاشرے کے تعمیری فرد کے طور پر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے : وزیراعظم تقریب میں جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کی رمدے یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگرمدے یونیورسٹی گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے کے علاقے تھاگوس میں 200 کنال رقبے پر قائم کی جا رہی ہے : بریفنگرمدے یونیورسٹی دنیا کی بلندترین مقامات پر تعمیر کی جانے والی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہو گی : بریفنگیونیورسٹی میں ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی ، ہائیڈرولوجی، معدنیات سمیت دیگر مضامین کی تعلیم دی جائے گی : بریفنگاسفند یار ولی رمدے اسکول گھانچے کے طلباء نے قومی ترانہ پیش کیا اسفند یار ولی اسکول گھانچے کے طلبہ و طالبات نے وڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں نیپال کے سبکدوش ہونے والے سفیر تاپاس ادھیکاری نے آج اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی. وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ رواں برس ستمبر میں نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیپالی وزیر اعظم کے-پی شرما اولی کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور نیپال کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سفیر ادھیکاری کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں ان کے کردار کو سراہا۔ سفیر ادھیکاری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کی تعریف کی اور پاکستان میں سفارتی دورانئےمیں ان کو دی جانے والی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کے عوام کیلئے امن و خوشحالی کی غرض سے علاقائی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی سی سی نے نئی ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت ٹیسٹ میں جوئے روٹ پہلے اور ون ڈے میں بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، ٹیسٹ میں پاکستان کے نعمان علی نویں اور ون ڈے میں شاہین آفریدی کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے ۔ٹیسٹ رینکنگبہترین بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوئے روٹ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری ، انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں تاہم بھارت کے یشوی جیسوال کو ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں ۔آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔ بھارت کے رشبھ پنت نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے پانچ درجے ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیریل مچل نے 8 درجے بہتری کے بعد 7 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں ، پاکستان کے سعود شکیل دو درجے تنزلی کے بعد نویں اور آسٹریلیا کے لبوشین دو درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ایک درجہ ترقی بھی ہوئی ہے اور وہ 17 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ سلمان آغا بھی ایک درجہ ترقی کے بعد 19 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔باولنگ کے شعبے میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے رباد ا براجمان ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ، تیسرے پر بھارت کے جسپریت بمراہ براجمان ہیں ۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے ، بھارت کے ایشون ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں ، رویندرا جدیجہ دو درجے بہتری ک ےبعد چھٹےنمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے نتھان لیون اور سری لنکا کے جے سوریا ایک درجہ تنزلی کے بعد مشترکہ ساتویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نعمان علی ٹیسٹ ینکنگ میں 9 ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ دسواں نمبر نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری کے پاس ہے ۔آل راونڈرز کی فہرست میں بھی اکھاڑ پچھاڑ دیکھنے میں آٗی ہے ، بھارت کے ریندرا جدیجہ پہلی ، ایشون دوسری، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ایک درجہ ترقی کے بعدتیسری ، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجہ ترقی کے بعدچوتھی، انگلینڈ کے جوئے روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن کوتین درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد وہ چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں ، بھارت کے اشر پٹیل ایک درجے تنزلی کے بعدآٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں تاہم انگلینڈ کے کرس ووکس بدتور نویں نمبر پر ہیں تاہم انگلینڈ کے بین سٹوکس نے دو درجے چھلانگ لگائی اور دسویں نمبر پر براجمان ہو گئے ۔ون ڈے رینکنگون ڈے رینکنگ میں بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلے دس نمبروں میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ہے ، بابراعظم پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے روہت شرما دوسری ، شبمن گل تیسری، ویرات کوہلی چوتھی، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر پانچویں ، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چھٹی ، سری لنکا کے نسانکا ساتویں، افغانستان کے رحمان اللہ گرباز آٹھویں ، پاکستان کے فخر زمان نویں اور آسٹریلیا کے ٹراویس ہیڈ دسویں پوزیشن پر ہیں ۔گیند بازی کے شعبے میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہیں ، شاہین شاہ آفریدی لمبے عرصہ کے بعد آسٹریلیا کیخلاف کارکردگی دکھانے کے بعد تین درجے ترقی پاتے ہوئے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا بھی چوتھے نمبرپر ہیں ۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔ باولنگ کے شعبے میں پہلی پوزیشن جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کے پاس ہے جبکہ دوسرے پر افغانستان کے راشد خان ، تیسرے پر بھارت کے کلدیپ یادیو براجمان ہیں ۔
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران سعودیہ پاکستان تعلقات اور ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے عارضی نوعیت کی تمام آسامیوں کو فوری طور پر ختم کردیا۔فنانس ڈویژن کے مطابق 3 ستمبر کو کابینہ ڈویژن نے اپنے سرکلر میں ہدایت کی تھی کہ تمام عارضی نوعیت کی آسامیوں کو ختم کردیا جائے۔ اب فنانس ڈویژن کی جانب سے آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے زیرانتظام محکموں میں کابینہ کے 27 اگست 2024کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ سرکاری محکموں میں چوکیدار، مالی، سکیورٹی گارڈز اور نائب قاصد سمیت متعدد آسامیاں عارضی طور پرتخلیق کی جا تی ہیں اور ان پر بھرتیاں معمول کی بات ہے۔
نومبر 6، 2024۔*وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی کابینہ کا خصوصی اجلاس*وزیراعظم کی ضلع غذر کے گاؤں بوبر میں 2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی طور پر تعمیر شدہ مکانوں کی بروقت تکمیل اور اس کے گھروں کے اعلیٰ معیار پر اظہار اطمینان بوبر گاؤں میں نئے تیار شدہ گھروں کو دیکھ بے حد خوشی ہوئی،
وزیراعظم وزیراعظم کی گلگت بلتستان کی انتظامیہ کو ضلع غذر میں تعلیمی اداروں، کھیل کے میدانوں، بجلی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ بجلی کی فی الفور فراہمی کا اعلانوزیراعظم کا بلتستان یونیورسٹی اور قراقرم یونیورسٹی کے باصلاحیت طلباء کے لیے میرٹ کی بنیاد پر 1 ارب روپے کے اینڈاؤمینٹ فنڈ کے قیام کا اعلانپنجاب کی طرز پر گلگت بلتستان کے شعبہ تعلیم کی ترقی کے لیے دانش سکول متعارف کر رہے ہیں، وزیراعظم وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے، وزیراعظمماضی میں بطور وزیر اعلیٰ پنجاب، گلگت بلتستان کے شعبہ تعلیم کو تحفتاً 1 ارب روپے دیے تھے، وزیراعظم گلگت بلتستان کے تمام شعبوں کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم حالیہ معاشی استحکام میں وفاقی حکومت کے ساتھ تمام صوبوں کا تعاون انتہائی اہم رہا ہے، وزیراعظم اسٹاک ایکسچینج 92 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر چکا ہے، وزیراعظم ملکی ترسیلات زر، ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، وزیراعظم ملکی ترقی کے سفر میں تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کا تعاون کلیدی ہے، وزیراعظم گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا فاٹا کے ضم اضلاع اور بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر ہماری توجہ پوری طرح مرکوز ہے، وزیراعظم وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے، وزیراعظم گلگت بلتستان کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے لیے قطری سرمایہ کار دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں، وزیراعظم اجلاس میں وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اجلاس میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، گلگت بلتستان کابینہ کے ارکان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔