All posts by admin
حکومت نے آخر سینٹرل سلیکشن بورڈ طلب کر ہی لیا۔افسران کو 19 سے 20 اور 20 سے 21 گریڈ میں پروموٹ کیا جائے گاسی ایس بی 25 26 اور27 نومبر تک جاری رہے گاتمام گروپس کی ترقیاں ہوں گی
بھارت اور چین نے صلح کر لی متنازعہ ھمالیاتی سرحد پر 2 مقامات سے فوجیوں کے انخلاء کا عمل مکمل کر لیا
بھارتی دفاعی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور چین نے اپنی متنازع ہمالیائی سرحد پر دو مقامات سے فوجیوں کے انخلا کا عمل مکمل کرلیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق جوہری طاقت کے حامل دونوں ملکوں نے دو طرفہ سیاسی اور کاروباری تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے گزشتہ ہفتے بھارتی حدود میں لداخ کے مقام پر چار سالہ عسکری تنازع کو ختم کرنے کے لیے فوجیوں کے گشت کا ایک معاہدہ کیا تھا۔ایک بھارتی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والا انخلا کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ تصدیق کا مرحلہ جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات کو سپاہی جذبہ خیرسگالی کے طور پر مٹھائی کا تبادلہ کریں گے اور سرحد پر موجود کمانڈروں کی طرف سے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے بعد جلد ہی گشت شروع کر دیں گے۔ادھر بیجنگ کی جانب سے فوجیوں کے انخلا پر فوری تبصرہ نہیں کیا گیا۔4 ہزار کلومیٹر کی غیر متعین سرحد دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں سے کشیدگی کا باعث ہے۔چار سال قبل، چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔جھڑپوں کے بعد دونوں فریقین نے لداخ میں سرحد کے متعدد مقامات پر کسی نئے تصادم سے بچنے کے لیے گشت روک دیا تھا، جبکہ برفیلے خطے پر چین اور بھارت نے جنگی اسلحے سے لیس ہزاروں فوجیوں کو تعینات کیا تھا۔دونوں ممالک کے نئے معاہدے پر پہنچنے کے کچھ دنوں بعد، چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس میں برکس سمٹ کے دوران باضابطہ بات چیت کی تھی۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد سرحدی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان خراب ہونے والے معاشی تعلقات کو بحال کرنا ہے۔دوسری طرف بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ نئی دہلی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی کو دیکھتے ہوئے احتیاط سے کام لے گا۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں پہلی مرتبہ چار پارلیمنٹرینز کی انٹری حکومتی ارکان: بلاول بھٹو زرداری اور عرفان صدیقیاپوزیشن ارکان: عمر ایوب خان اور شبلی فراز
چانسلر کو لوٹنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ڈی پی او شیخوپورہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تفصیلات کے لیے بادبان نیوز
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 08 اعلی پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے، نوٹیفیکیشن ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کو ڈی پی او چکوال تعینات کر دیا گیاوسیم ریاض کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن علی وسیم گجر کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیاشہزاد رفیق اعوان کو ڈی پی او بھکر تعینات کر دیا گیاڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیاایکس پاکستان تعطیلات پر جانے کے لئے ڈی پی او بھکر محمد عبد اللہ لک کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایتایس پی شیخوپورہ بلال محمود سلہری کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او تعینات کر دیا گیاڈی پی او لیہ اسد الرحمن کو ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا
روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن (Colonel General Alexander V. Fomin) کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
، ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۴*روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن (Colonel General Alexander V. Fomin) کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہروسی فیڈریشن کے نائب وزیردفاع کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیالپاکستان رشین فیڈریشن کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور طویل المدتی کثیر جہتی شراکت داری کا خواہاں ہے۔ نیول چیف ملاقات میں دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تربیت، بحری جنگی جہازوں کے دوروں اور دو طرفہ بحری مشقوں کے انعقاد سمیت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیادونوں رہنماؤں نے میری ٹائم سیکورٹی اور بحری ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاروسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء قطر وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے*دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبدالعزیز الخلیفی ، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا
دوحہ : 30 اکتوبر 2024*وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہء قطر**وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے*دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبدالعزیز الخلیفی ، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گےوزیراعظم سے قطر انوسٹمینٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود بھی ملاقات کریں گے

مزید برآں وزیراعظم قطر میوزیم میں “منظر آرٹ ایگزی بیشن ؛ 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر” کا افتتاح کریں گےوفاقی وزراء خواجہ آصف ،جام کمال خان ، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
پاکستانی ٹیم مکمل طور پر آسٹریلیا موجود۔عوام کو ذبح کرنے کا واپڈا کا نیا فارمولا۔لیٹ بل جمع کرانے پر جرمانہ14 فیصد۔وزیر اعلی کے احکامات کھوہ کھانے میں گھی کی قیمتوں میں اضافہ۔دوبئی نے پاکستانی بزنس مینوں کے ویزے بھی روک دیے۔پنجاب بھر کے جییلر تبدیل۔وزیر اعطم کا دورہ سعودیہ مشکلات کا شکار۔افغانستان کے تمام ٹی وی چینلز بند۔سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے یہ وہ لوگ ہیں جو سعودی عرب میں آ کر بھیک مانگتے تھے۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز اور اج کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی
کھاو تو طاقت__اٹھاو تو کامیابیاں ہی کامیابیاں,میرے علاقے کے 99 پرسینٹ لوگ یہ اٹھا کر جی رھے ھیں بادبان الرٹ
پاکستان دنیا کا بدترین ملک قرار،142 ممالک میں پاکستان کا 140واں نمبر
امن و امان کے معاملے میں پاکستان دنیا کا تیسرا بدترین ملک قرار ، امن و امان کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کو 142 میں سے 140 واں نمبر ملا، علاقائی رینکنگ میں بھی پاکستان کو 6 ممالک میں سب سے آخری نمبر ملا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں امن و امان کی صورتحال اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ میں قانون کی حکمرانی اور امن و امان کے حوالے سے دنیا بھر کے ممالک کی کارکردگی کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ میں امن و امان کے معاملے میں پاکستان کو دنیا کا تیسرا بدترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی جانب سے امن و امان کے حوالے سے کل 142 ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لے کر درجہ بندی جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستان کو 140 واں نمبر ملا۔ جبکہ علاقائی سطح پر بھی قانون کی حکمرانی کے معاملے میں پاکستان کی کارکردگی بدترین قرار دی گئی ہے۔ علاقائی سطح پر 6 ممالک میں پاکستان کو آخری یعنی چھٹا نمبر دیا گیا۔ علاقائی سطح پر امن و امان کے معاملے میں افغانستان کی کارکردگی پاکستان سے بھی بہتر قرار دی گئی ہے۔ ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کی رپورٹ میں قانون کی حکمرانی کے معاملے میں پاکستان کو 142 میں سے 129 واں نمبر ملا، جبکہ علاقائی سطح پر پاکستان کو 6 میں سے 5 واں نمبر ملا۔ قانون کی حکمرانی کے معاملے میں علاقائی سطح پر صرف افغانستان کی رینکنگ پاکستان سے کم رہی۔ رول آف لا انڈیکس کے مطابق جنوبی ایشیا میں نیپال کا نمبر 69 ،سری لنکا 75 ، بھارت 79 اور بنگلہ دیش 127ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارے نے درجہ بندی کیلئے 8 معیارات طے کیے تھے، جن میں بنیادی حقوق، امن عامہ، سماجی اور فوجداری انصاف اور کرپشن شامل تھے۔









