All posts by admin

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچیں۔دوران سماعت ملزمہ بشریٰ بی بی کے وکلا نے حاضری سے ایک روزہ استثنا کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں پر جواب داخل نہیں کروائے گئے۔ ملزمان کے وکلا مصروفیت کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے جمعہ 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں چند ہی دنوں میں چوتھی مرتبہ بڑا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی اورآئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں چند ہی دنوں میں چوتھی مرتبہ بڑا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی اورآئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ۔ ہول سیل مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق درجہ دوم آئل کی 12پیک کی پیٹی مزید 112روپے اضافے سی6400روپے جبکہ درجہ دوم گھی کی 12پیک کی پیٹی 106روپے اضافے سی6250روپے کی سطح پر پہنچ گئی ۔ہول سیل میں آئل کی فی لیٹر قیمت 9روپی33پیسے اضافے سے 533روپے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت 8.83پیسے اضافے سے 521روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ذرائع کے مطابق پرچون سطح پر دکاندار مختلف قیمتیں وصول کر رہے ہیں ۔درجہ دوم فی لیٹر آئل کی کم سے کم قیمت550روپے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت540روپے تک وصول کی جارہی ہے ۔

پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے 7 ارب ڈالر قرض معاہدے کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی

پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے 7 ارب ڈالر قرض معاہدے کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے روز ٹیکس شارٹ فال، تاجر آسان ٹیکس، توانائی شعبے، ایف بی آر اصلاحاتی پلان پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں آئی ایم ایف نے سولرائزیشن کو محدود کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد کرنے کے علاوہ لیوی بھی 70 روپے کرنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس شارٹ فال اور تاجر آسان ٹیکس سکیم کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم نے اجلاس کے دوران سخت سوالات بھی کیے۔ایف بی آر نے ٹیکس شارٹ فال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور درآمدات میں کمی کی وجہ سے ٹیکس شارٹ فال آیا، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ ٹیکس وصولی ہدف سے 190 روپے کم ہوئی جبکہ تاجر دوست اسکیم کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا۔اجلاس کے دوران ایف بی آر کے اصلاحاتی پلان پر بھی بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ ٹیکس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے تجاویز دو سے تین روز میں فائنل کی جائےگی۔اجلاس میں آئی ایف ایم کو توانائی شعبے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، علاوہ ازیں سولرائزیشن کو محدود کرنے پر بھی زور دیاگیا، عالمی مالیاتی فنڈ ٹیم کی جانب سے سولر نیٹ میٹرنگ کے نظام پر بھی سوالات کیے گئے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد کرنے کے علاوہ لیوی بھی 70 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی تجویز ماننے کی صورت میں 16 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔قبل ازیں پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے 7 ارب ڈالر قرض معاہدے کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف ٹیم کے غیر متوقع دورہ پاکستان شروع ہونے کے ایک روز بعد کی گئی۔ محمد اورنگزیب کے علاوہ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنرسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔آئی ایم ایف ٹیم نے غیر اعلانیہ دورہ ستمبر میں منظور کردہ 7 ارب ڈالر کے توسیع فنڈ سہولت ( ای ایف ایف) کے پہلے جائزے سے 4 ماہ قبل کیا۔ آئی ایم ایف ٹیم کا یہ دورہ غیر معمولی ہے اور یہ 2025 میں ہونے والے پہلے جائزے سے کئی ماہ قبل کیا گیا۔وزرات خزانہ اور آئی ایم ایف نے باضابطہ طور پر دورے کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ایک روز قبل، پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف ٹیم کو رواں سال کے مقررہ کردہ بجٹ محصولات پر قائم رہنے اور انتظامی کارروائیوں کے ذریعے پہلے سہہ ماہی کے اہداف میں کمی کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ آمدنی کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق مشن پاکستان میں15 نومبر تک پروگرام کے اہداف اور حالیہ پیش رفت کو جانچنے کے لیے قیام کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مشن قرض پروگرام کے پہلے جائزے کا حصہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ توسیع قرض پروگرام کےطریقہ کار کے تحت آئی ایم ایف اور پاکستان حکام کو سہہ ماہی جائزہ ملاقاتیں کرنی ہوں گی۔دریں اثنا، قرض پروگرام کی ایک ارب ڈالر سے زائد دوسری قسط کے حصول کے لیے پہلا باضابطہ جائزہ رواں سال دسمبر کے آخر میں ہوگا۔7 ارب ڈالر قرض کے حصول کو ایک ارب ڈالر کے مساوی 6 اقساط میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے لیے سالانہ 6 سہ ماہی جائزہ اجلاس ہوں گے۔ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو پہلے چار ماہ میں 190 ارب روپے محصولات کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا، مہنگائی میں کمی کے ساتھ مالیاتی خسارے میں اضافے نے آئی ایم ایف حکام کو تذبذب میں مبتلا کردیا ہے۔آئی ایم ایف ٹیم کو نہ صرف مالیاتی بلکہ نجکاری پروگرام کے حوالے سے بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا ہے، جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی ٹیم نے مشن کو اس ماہ کے آخر تک انتظامی اقدامات کے تحت حاصل ہونے والے نتائج اور مالیاتی خسارے کو کم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر بات چیت میں پیش رفت کے بعد آئی ایم ایف سے منی بجٹ کے بجائے مالیاتی خسارے کو کم کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔آنے والے دنوں میں دونوں فریقین پروگرام کے کلیدی اہداف، خاص طور پر وفاقی محصولات، سرکاری ملکیت والے ادارے، بیرونی اور صوبائی مالیاتی خساروں اور آمدنی کے اقدامات کے حوالے سے بات چیت کریں گے تاکہ پہلے سہ ماہی جائزے سے قبل کارکردگی کے معیار میں کمی کوتاہیوں کی دوری کو یقینی بنایا جائے۔

سیکیورٹی اداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایئرپورٹ کی سیکیورٹی میں اضافے سے متعلق اجلاس میں داخلی راستوں پر آہنی دروازے لگانے اور نجی ٹیکسیز کی ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی کی تجاویز پیش کردی گئیں

سیکیورٹی اداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایئرپورٹ کی سیکیورٹی میں اضافے سے متعلق اجلاس میں داخلی راستوں پر آہنی دروازے لگانے اور نجی ٹیکسیز کی ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی کی تجاویز پیش کردی گئیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اقدامات میں اضافے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکیورٹی اداروں کے علاوہ پولیس، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) ، سول ایوی ایشن (سی اے اے) ویجی لینس کے نمائندے شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے نئے ضابطہ اخلاق پر فوری عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں ایئرپورٹ کے داخلی راستوں پر آہنی دروازے لگانے اور نجی ٹیکسیز کی ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی کی تجاویز پیش کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں آنے والے ملازمین کو بھی دفاتر آتے جاتے چیک کیا جائے گا، ایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص ایئرپورٹ جاسکے گا تاہم بزرگ مسافر کی صورت میں 2افرادکوساتھ جانے کی اجازت ہوگی، مسافروں کے ساتھ آنے والوں کے لئے ٹکٹ کی کاپی لانا لازمی ہوگا۔ذرائع کے مطابق آہنی دروازوں کی نگرانی پولیس،رینجرز،اے ایس ایف اور سی اے اے کریں گے، ایئرپورٹ کے پاس سے صرف ایئرپورٹ آنے والے ٹریفک کو گزرنے کی اجازت ہوگی۔پرائیویٹ ٹیکسی کمپنیز کے ڈرائیورز اور گاڑیوں کے ایئرپورٹ کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی، کسی بھی مشتبہ گاڑی کو روکنے کے لیے خصوصی جگہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسافروں کی گاڑیوں کے لیے مخصوص لین ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں آنے والے ملازمین کوبھی دفاترآتے جاتے چیک کیا جائیگا، سرکاری اورنجی اداروں کے ملازمین کو اپنا آفس کارڈ دکھانا بھی لازمی ہوگا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارشات کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے نمایاں اضافے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کو 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔اگر حکومت ان تجاویز کو تسلیم کرتی ہے

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارشات کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے نمایاں اضافے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کرنے اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کو 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔اگر حکومت ان تجاویز کو تسلیم کرتی ہے، تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑے گا جو پہلے ہی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔یہ ممکنہ اضافہ پچھلی دوہفتوں میں مسلسل دوسری مرتبہ قیمتوں میں تبدیلی کا حصہ ہوگا، جو کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت جاری معاشی اصلاحات کا تسلسل ہے۔پاکستان میں موجودہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں31 اکتوبر کو ہونے والے حالیہ اضافے میں پیٹرول کی قیمت 1.35 روپے فی لیٹر بڑھ کر 248.38 روپے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3.85 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 255.14 روپے فی لیٹر ہوگئی۔یہ ایڈجسٹمنٹ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں اور حکومتی مالیاتی اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی تھیں۔فی الحال پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لاگو نہیں کیا گیا ہے، اور پی ڈی ایل 60 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار ہونے والے تمام رہنماؤں کو حراست میں لینے کے تھوڑی دیر بعد رہا کردیا گیا۔منگل کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، حامد رضا، شبلی فراز اور اسد قیصر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار ہونے والے تمام رہنماؤں کو حراست میں لینے کے تھوڑی دیر بعد رہا کردیا گیا۔منگل کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، حامد رضا، شبلی فراز اور اسد قیصر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔چاروں رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔راولپنڈی پولیس نے زیرحراست رہنماؤں کو اڈیالہ جیل پولیس چوکی منتقل کردیا تھا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر بھی گرفتار ہونے والے رہنماؤں میں شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

عمر ایوب شبلی فراز اسد قیصر گرفتار۔دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10 ڈالر کی کمی۔پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات دنیا بھر سے 140 روپے پاکستانی مھنگا۔پٹرول اور ڈیزل سے ماہانہ حکومت 400 ارب روپے کمانے میں مصروف مزید عوام کو زندہ دفن کرنے کے لیے تیاریاں مکمل۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے مھنگا کرنے کی تیاریاں۔27 اھم شخصیات کا ریکارڈ چوری چئیرمین نادرا۔ایی ایم ایف اور وزیر خزانہ میں اھم ترین ملاقات۔۔مارکو ریپیو کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز اور اج کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی

آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دفاعی معاھدے اویس دستگیر کی چین میں اھم ملاقاتیں۔ قائد اعظم بے نظیر بھٹو اور 24 کروڑ عوام کو دھوکہ دینے والہ لغاری خاندان۔خفیہ ادارے کے نئے سربراہ کی تعیناتی ایک ماہ مے 29 آپریشن کلین اب۔12 ھزار ارب روپے کی سالانہ کرپشن 400 افراد کی لسٹ گرفتاریاں شروع۔چھپکلی کے بچے کھبی مگر مچھ نھی بن سکتے۔حج 2025 میں 100 ارب روپے کی کرپشن پلان تیار۔ٹرمپ کی جیت عمران خان کا مستقبل سپریم کورٹ میں ھاتھا پای گروپ بندی۔ای ایس ای میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں 5 کورز کے بڑے تبدیل سب کچھ جانتے کے لئے بادبان میگزین کا تازہ شمارہ 13 نومبر کو اپنے ھاکر سے طلب کرے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف عنقریب تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ اعلی سطح تقریب “گلیشئیرز 2025: گلیشیئرز کیلئے اقدامات” اعلی سطح تقریب میں شرکت کریں گے.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف عنقریب تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ اعلی سطح تقریب “گلیشئیرز 2025: گلیشیئرز کیلئے اقدامات” اعلی سطح تقریب میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے، جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا.

رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادي کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادي کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر کی ملاقاتملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاپاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔ نیول چیفمعزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا