All posts by admin

وزیر خارجہ کے بعد نو منتخب صدر ٹرمپ نے سی آئی اے چیف اسپیکر اٹارنی جنرل اسٹیبلشمنٹ کے مخالف نامزد کر دئیے

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید متنازع تعیناتیاں۔۔۔ہاؤس اسپیکر کے لئے مائیک جانسن، رکن کانگرس میٹ گیٹز بطور اٹارنی جنرل اور تلسی گبارڈ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نامزد کردیا۔ انتہائی کم تجربہ رکھنے والے اپنے ذاتی وفاداروں کو اہم عہدے سونپنے کے فیصلے کو ملک بھر میں تشویش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکی اداروں کو نئے انداز میں ڈھالنے پر سنجیدہ ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کی محلت دے دی۔مجھے چھری سے قتل کرنے کی دھمکی اور ننگی گالیاں دی گئی وزیر دفاع۔*کبھی سوچا ہے کہ بینک والے ساری دنیا کو گھر بنانے کے لیے قرض دیتے ہیں مگر خود اپنی برانچ کرائے کی جگہ پر کیوں کھولتے ہیں* ؟؟؟۔پاکستان میں پولیو کے کیسیز کی امد۔گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ یا کچھ اور۔ثانیہ مرزا کی شادی یا کچھ اور۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ یا کچھ اور

موٹر وے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو نیلہ دلہہ کے قریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، تاہم گورنر محفوظ رہے۔گورنر پنجاب کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا تاہم گاڑی حادثے میں محفوظ رہی اور گاڑی یا سوار افراد کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ گورنر پنجاب دوسری گاڑی پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔

پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی ہے

پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب حکومت نے مزید 6 جامعات کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کر دی ہے۔سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تعیناتیوں کے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیے گئے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد یونیورسٹی آف بھکر کے وی سی مقرر ہوئے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے وی سی تعینات کیے گئے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب وی سی یونیورسٹی آف کمالیہ ، پروفیسر ڈاکٹر فیہم آفتاب یونیورسٹی آف جھنگ کے وائس چانسلر تعینات کیے گئے ہیں۔یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے لیے پروفیسر سجاد مبین وی سی مقرر ہوئے جب کہ یونیورسٹی آف لیہ کے لیے پروفیسر محمد زبیر وائس چانسلر تعینات ہوئے۔

مجھے چھری سے قتل کرنے کی دھمکی اور ننگی گالیاں دی گئی وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں، پاکستان ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو ٹرین واقعہ کی رپورٹ درج کرادی ہے۔خواجہ آصف نے پولیس کوواقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لندن میں نجی دورہ پرہوں، افسوسناک واقعہ 11 نومبرتقریباً ساڑھے 3 بجے الزبتھ لائن میں پیش آیا تھا۔وزیردفاع نے بتایا کہ اپنے عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا،3 سے 4افراد پر مشتمل افراد نے ٹرین میں مجھے ہراساں کیا، میری بلا اجازت ویڈیو بنائی گئی اورنازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے چھری سے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ، واقعہ میں ملوث کسی فرد کو بھی نہیں پہچانتا ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے مذموم واقعات باعث شرم اور قابل افسوس ہیں،لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔لندن ٹرانسپورٹ پولیس وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے ساتھ ٹرین میں پیش آنے والے نازیبا واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

پنجاب حکومت کا کسانوں پر ٹیکس بم۔ 6 سے 12 لاکھ آمدن پر 15% ٹیکس، 12 سے 16لاکھ روپے آمدن پر90 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس + 20% ٹیکس ہو گا

پنجاب حکومت کا کسانوں پر ٹیکس بم6 سے 12 لاکھ آمدن پر 15% ٹیکس، 12 سے 16لاکھ روپے آمدن پر90 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس + 20% ٹیکس ہو گا32 لاکھ آمدن تک ساڑھےچھ لاکھ روپے، 32سے 56 لاکھ تک 16 لاکھ روپےٹیکس، 56 لاکھ سےزائد آمدن پر 16 لاکھ اور 45 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ احمر بھٹی نے ایوان کو تفصیلات بتا دیں

اسموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نئی پابندیاں عائدلاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے تدارک کے لیے نئی پابندیاں عائد کردی گئیں

اسموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نئی پابندیاں عائدلاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے تدارک کے لیے نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔انوائرمینٹل پروٹیکشنل ایجنسی پنجاب کے ہدایت نامے کے مطابق لاہور ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں 17 نومبرتک تمام تجارتی مارکیٹس، دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجےبندہوں گے۔فارمیسی، میڈیکل اسٹور، میڈیکل لیبارٹریز، ویکسی نیشن سینٹرز، تندور، بیکریاں اور کریانہ اسٹورز پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔پٹرول پمپس، آئل ڈپو،دودھ کی دکانیں، سبزی و فروٹ کی دکانیں، چکن اورگوشت کی دکانیں بھی پابندی سے مستثنیٰ قرار۔ہدایت نامے کے مطابق بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز صرف گروسری اور فارمیسی سیکشنز کو کھلا رکھ سکتےہیں۔شادی ہالز میں ان ڈور تقریبات پرانے اوقات رات 10 بجےتک ایس اوپیز کےساتھ جاری رہیں گی، آؤٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ ان ڈور ڈائننگ کے اوقات محدود رہیں گے، جمعرات تا اتوار رات 11 بجے تک ان ڈور ڈائیننگ اور ٹیک اوے یا پارسل کی اجازت رات ایک بجے تک ہوگی۔ہدایت نامے کے مطابق بیرونی کھیلوں کے پروگرامز، نمائشوں اور تہواروں سمیت تمام بیرونی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور پابندیوں کی خلاف ورزی پر 188 پی پی سی کے تحت کارروائی ہوگی۔

آئی ایم ایف کا صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہارآئی ایم ایف کے مطابق صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس، قومی مالیاتی معائدے پر مذاکرات کل ہونگے،زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی پہلے پنجاب اور سندھ میں ہوگی۔

آئی ایم ایف کا صوبائی سرپلس بجٹ کا ہدف پورا نہ ہونے پر تحفظات کا اظہارآئی ایم ایف کے مطابق صوبوں میں زرعی آمدن پر ٹیکس، قومی مالیاتی معائدے پر مذاکرات کل ہونگے،زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے قانون سازی پہلے پنجاب اور سندھ میں ہوگی۔

اسلام آباد 50 سال سے زائد عمر کے تمام سرکاری ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر ریٹائر کرنے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق ہر صوبوں پر ہوگا،، حزب اللہ کا پہلی مرتبہ اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر اور وزارت دفاع پر بڑا حملہ.الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج۔دھند اندھا دھند سموگ نے زندگی کا پھییہ روک دیا۔زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جہاز ٹرینوں کی آمدورفت معطل۔مھنگای کا طوفان کھانے والے گھی کی قیمتوں میں اضافہ انتظامیہ غائب۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز