All posts by admin

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو بینکوں سے 197 ارب ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے نجی بینک کی درخواست پر حکمنامہ جاری کیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو بینکوں سے 197 ارب ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے نجی بینک کی درخواست پر حکمنامہ جاری کیا۔حکمنامہ کے مطابق ایف بی آر درخواست گزار کے بینکنگ کاروبار کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بینکنگ کاروبار کو ریگولیٹ کرنا منی بل کے دائرہ کار سے باہر ہے اور آئین کے آرٹیکل 73 کے خلاف ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی بینکوں کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔عدالت نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

خواجہ سراوں کی تعداد میں کمی۔اسلام آباد مے افغان کے خلاف کریک ڈاؤن۔سپریم کورٹ میں اھم کیسیز کی سماعت۔بھارت کرکٹ سے اوٹ۔اوگرا کے چیئرمین عمران غزنوی کی بڑی خبر۔ای ایم ایف سے مذاکرات ختم۔سموگ کی پڑھتی ھوی آلودگی۔پر تشدد غیر ریاستی عناصر ریاستی سر پرستی میں دھشت گردی عالمی سطح پر بڑا چیلنج ہے ارمی چیف۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی نومبر 2024 کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر2024 سے ہوگا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی نومبر 2024 کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر2024 سے ہوگا ۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے جاری بیان کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں بنیادی طور پراضافہ ڈیلیوری ایکس شپ (ڈی ای ایس ) کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ ( اکتوبر 2024) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 2.49 فیصد یا 0.3216 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہواہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ ( اکتوبر 2024) کے مقابلے میں0.3346ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا 2.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اوگرا نےجمعہ کو جاری اپنے نوٹیفکیشن میں ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 13.2609ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے12.8005 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اکتوبرکے مہینے کے لئے ریگولیٹر نے ایس این جی پی ایل صارفین کے لئے آر ایل این جی ڈسٹری بیوشن قیمت 12.9393 ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کےلئے 12.4659 ڈالر / ایم ایم بی ٹی یو کے طور پر نوٹیفائی کی تھی

*14 نومبر 2024* کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف بہاردی سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے *میجر محمد حسیب (عمر 28 سال ، ساکن ضلع راولپنڈی) اور حوالدار نور احمد(عمر 38 سال، ساکن ضلع بارکھان)* مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلی عسکری وسول حکام ، فوجی جوانوں، شہدا کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

* *راولپنڈی؛ 15 نومبر 2024**14 نومبر 2024* کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشتگردوں کیخلاف بہاردی سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے *میجر محمد حسیب (عمر 28 سال ، ساکن ضلع راولپنڈی) اور حوالدار نور احمد(عمر 38 سال، ساکن ضلع بارکھان)* مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلی عسکری وسول حکام ، فوجی جوانوں، شہدا کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت دفاع وطن میں ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور ایمان کو تقویت دیتی ہیں پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہیں

پر تشدد غیر ریاستی عناصر ریاستی سر پرستی میں دھشت گردی عالمی سطح پر بڑا چیلنج ہے آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی نے معلومات کے پھیلاو میں اہم کردار ادا کیا ہے،کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیںگے،عالمی امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،فتنہ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے،حالیہ برسوں میں دنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے،ٹیکنالوجی سے گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاو ایک اہم چیلنج ہے،اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024 کی خصوصی تقریب سے خطاب منعقد کی گئی ،مارگلہ ڈائیلاگ 2024ءکی خصوصی تقریب کا اہتمام اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کی جانب سے کیا گیا تھا۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے مزید کہاکہ عالمی سطح پر معیشت، افواج، ٹیکنالوجی میں بے انتہا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔پرتشدد غیر ریاستی عناصر، ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی عالمی سطح پربڑا چیلنج ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ”امن اور استحکام میں پاکستان کا کردار“ کے موضوع پر گفتگو کی جس میں انہوں نے علاقائی ہم آہنگی اور بین الاقوامی امن کو آگے بڑھانے میں نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔پاکستان خطے، عالمی امن کیلئے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے جہاں معلومات کے پھیلاﺅ میں اہم کردار ادا کیا ہے وہیں گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاﺅ بھی بڑا چیلنج بن چکا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے، عالمی امن کیلئے اپنا مثبت کردارہمیشہ ادا کرتا رہے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے جامع بارڈر مینجمنٹ رجیم قائم کی گئی۔ ویژن،عزمِ استحکام،نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم جزو ہے۔ ویژن عزمِ استحکام کا مقصد دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی۔افغانستان سے توقع ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے مشترکہ مقاصد میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی صحت کی فراہمی جیسے اہم چیلنجز شامل ہیں۔ دہشتگرد ی عالمی سطح پر تمام انسانیت کیلئے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔عزمِ استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم جزو ہے، جس کا مقصد دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔ بھارت کے انتہا پسندانہ نظرئیے کی وجہ سے بیرون ملک خاص طور پر امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اقلیتیں محفوظ نہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و بربریت بھی ہندوتوا نظریے اور پالیسی کا تسلسل ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے مگر دنیا میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔عالمی امن کی خاطر 235،000پاکستانی اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرچکے ہیں۔ اقوام متحدہ امن مشنز میں 181 پاکستانیوں نے عالمی امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان 24کروڑ عوام کا ملک ہے جس کی لگ بھگ 63فیصد آبادی 30سال سے کم ہے۔ پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان دنیا میں زراعت کی پیداوار کے حوالے سے ایک بڑا ملک بن کر ابھرا ہے۔پاکستان میں نادر معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان فری لانسنگ کی مد میں عالمی سطح پر ایک اہم ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام ذخائر ،منفرد جغرافیائی مقام اور سمندری بندرگاہ کی وجہ سے یورپ ، سینٹرل ایشیا اور مڈل ایسٹ میں تجارت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بادبان میگزین نومبر 2024 کا ان لائن کر دیا گیا ہے پاکستان کا سب سے زیادہ پروفیشنل انداز کا پڑھا جانے والہ میگزین ارمی چیف نے 2 سال میں 100 سال کے مسائل حل کئے عاصم ملک نے 40 دنوں میں 29 آپریشن کلین اپ کئے اویس دستگیر کی چین میں اھم ترین ملاقاتیں لغاری خاندان غدار کیسے 12 ھزار ارب روپے کی کرپشن کرنے والے کونسے افراد تفصیلات کے لئے بادبان میگزین

https://dailypostinternational.com/edition/569/magazine/page/1

جنرل آفیسر کمانڈنگ لاھور رانا عمران ان ایکشن تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

جی او سی لاہور میجر جنرل راو عمران سرتاج کی جامعہ نعیمیہ گڑھی شاھو لاھور آمدمیجر جنرل عمران سرتاج نے معلمین اور طلبہ سے تفصیلی گفتگو میں موجودہ صورتحال میں وطن عزیز کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کیا اور من الحیث القوم متحد ہو کر آگے بڑھنے پر زور دیاانہوں نے ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مدارس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ملک دشمن عناصر کی جانب سے جاری منفی پراپیگنڈہ کو بے نقاب کرتے ہوئے معزز مہمان نے مختلف حقائق کو بخوبی حاضرین کے سامنے رکھا بعد ازاں طلبہ کے مختلف سوالات کے موثر اور تسلی بخش جوابات بھی دیئے اساتذہ اور طلباء نے اس سیشن کو بہت خوش آئند اور مفید قرار دیا

پیٹرول مشین کا فراڈ متوجو ہوں پیڑول ڈلواتے وقت سٹار کا بٹن دبا کر سکرین سے تیسرا نقظہ ختم کروائیں ورنہ تیل مشین آدھا ڈالے گی۔

*پیٹرول مشین کا فراڈ* *متوجو ہوں*پیڑول ڈلواتے وقت سٹار کا بٹن دبا کر سکرین سے تیسرا نقظہ ختم کروائیں ورنہ تیل مشین آدھا ڈالے گی۔ *ویڈیو ضرور دیکھیں* پیڑول مشین کا فراڈصدقہ جاری سمجھ کر گروپوں میں شیئرکریں تاکہ شہری پیٹرول مشینوں کے فراڈ سے بچ سکیں۔

‏لاہور کا مینار پاکستان اور اسلام آباد کی فیصل مسجد سموگ میں چھپ چکی ہے آجکل یہ عمارتیں نظر ہی نہیں آتیں کچھ سال پہلے تک صرف لاہور کا ائر کوالٹی انڈیکس خطرناک تھا اب ملتان،راولپنڈی اور اسلام آباد بھی خطرناک شہروں میں شامل ہوچکے ہیں پشاور پاکستان کا 7واں اور کراچی 8 واں گندا شہر ہے حامد میر