All posts by admin
جینا چاہتی ہو تو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ انیقہ مہدی بھٹی۔اسموگ خطرہ نقصانات کی رپورٹ تیار۔کچے کے علاقے میں آپریشن پولیس رفو چکر۔پنجاب کے تمام سکولز کالجز ایک ھفتہ کے لیے بند۔ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کروڑوں امریکیوں نے ایک روز قبل ووٹ کاسٹ کر لیا۔50 ھزار افغان غیر قانونی شھریت کینسل۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز
قومی اسمبلی میں ھنگامہ خیز اجلاس سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024ء پیش
قومی اسمبلی کے کل شام چار 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پیش کیا جائے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کیا جائے گا، ایوان میں اجلاس کے دوران دو توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیاروں سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران بھی ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گی۔اجلاس کل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ یکم نومبر کو قائم مقام چیئرمین سیدال خان کی زیرِ صدارت ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس ہوا تھا جس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کیا گیا تھا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترمیمی آرڈیننس وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایوان میں پیش کیے جانے کے بعد اسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا تھا۔ایوان میں پیش ہونے والے آرڈیننس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 میں ایک ذیلی شق شامل کی گئی تھی جس کے تحت کمیٹی میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ ایک سینئر ترین جج اور ایک چیف جسٹس پاکستان کا نامزد کردہ جج شامل ہوگا۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان اور کامران غلام کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں
آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان اور کامران غلام کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنا ہے، سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے یہاں ہونے سے میں خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت ہو گی لیکن باقی لوگوں کی ان پٹ ہونا اچھی چیز ہے، میں مشاورت کے ساتھ چلنے والوں میں سے ہوں، نوجوان کھلاڑیوں کے بھی مشورے لیتا ہوں۔محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین اور نسیم کی پاکستان کے لیے بہت پرفارمنس رہی ہیں، آج بابر اور شاہین کا نام اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہی ہے۔
پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی عرفان خان نیازی نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر خوشی اور جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے
پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی عرفان خان نیازی نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر خوشی اور جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے اور ایک ٹاپ ٹیم کے خلاف ڈیبیو کرنے کا موقع ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔عرفان کا کہنا ہے کہ بڑی ٹیم کے خلاف ڈیبیو کا مطلب ہے کہ ٹیم آپ پر بھروسہ کر رہی ہے، جس سے مجھے خود اعتمادی ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کرکٹ کا آغاز اسکول سطح پر کیا اور ہمیشہ یہی عزم رکھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔نوجوان کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ انڈر 19 کرکٹ کے دنوں میں ان کے کوچ تنویر شوکت نے ایک دن انہیں ایک کاغذ دے کر اپنے خواب لکھنے کو کہا۔عرفان نے لکھا کہ وہ ریجنل انڈر 19، انڈر 19 ورلڈ کپ، پی ایس ایل، اور پھر پاکستان کی ٹیم میں کھیلنا چاہتے ہیں، آج، وہ اس خواب کو حقیقت میں بدلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ “کرکٹ کے لیے میں نے اپنا گھر چھوڑ کر فیصل آباد میں قیام کیا، چھ چھ ماہ گھر نہیں جا پاتا تھا لیکن میری فیملی نے ہمیشہ میرے خواب کی حمایت کی۔”عرفان کا کہنا ہے کہ بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر ہی ایک کھلاڑی بڑا بنتا ہے، ان کی خواہش ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلیں اور پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کریں
ترکی میں ہونے والی استنبول میرا تھون میں پاکستان کے امجد علی کی نمایاں پرفارمنس رہی۔امجد علی2 گھنٹے 49 منٹ 29 سکینڈ کی ٹائمنگ کے ساتھ استنبول میرا تھون کے تیز ترین پاکستانی رہے
ترکی میں ہونے والی استنبول میرا تھون میں پاکستان کے امجد علی کی نمایاں پرفارمنس رہی۔امجد علی2 گھنٹے 49 منٹ 29 سکینڈ کی ٹائمنگ کے ساتھ استنبول میرا تھون کے تیز ترین پاکستانی رہے۔میرا تھون میں ہزاروں رنرز تھے، جن میں پاکستان کے امجد علی 47 ویں پوزیشن پر رہے ہیں۔ایتھوپیا کے دیجینا دیبیلا نے 2 گھنٹے 11 منٹ اور 40 سیکنڈ کی ٹائمنگ کے ساتھ استنبول میرا تھون میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری طرف مزمل نیازی نے 3 گھنٹے 13 منٹ 45 سکینڈ جبکہ بلال عمر نے 3 گھنٹے 45 منٹ 58 سکینڈ کی ٹائمنگ کے ساتھ میراتھون مکمل کی۔پاکستان کے علی خورشید، روحیل احمد، اسد تنگیکر اور محمد عدنان 4 گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔
ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ پاکستان نے 108 رنز کا ہدت ایک گیند قبل دو وکٹ پر حاصل کرلیا
ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ پاکستان نے 108 رنز کا ہدت ایک گیند قبل دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ڈین کرسٹیان 42 اور سیم ہیزلیٹ 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ جیک ووڈ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سےفہیم اشرف نے ایک وکٹ لی۔پاکستان کی جانب سے عامر یامین 24 اور فہیم اشرف 19 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے۔محمد اخلاق اور آصف علی نے 32 ،32 رنز اسکور کیے۔ ہانگ کانگ سپرسکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان کھیلا جائےگا۔
آسٹریلیا بھارت کو عبرت ناک شکست دینے کے بعد پاکستان سری لنکا سے فائنل میں ھار گیا نیوزی لینڈ نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر بھاگ سے دوسری پوزیشن چھین لی پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پھلے ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا کھیلوں کی خبریں کے لیے بادبان نیوز
بھارتی شائقین کرکٹ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کرنے لگے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو 25 رنز سے شکست دے کر 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا ہے جبکہ بھارت کو 25 سال کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ممبئی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی اور پوری ٹیم محض 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں بھارتی کپتان روہت شرما 11 اور ویرات کوہلی ایک رنز بنا سکے۔بھارتی ٹیم کی عبرتناک شکست اور دونوں اہم کھلاڑیوں کی بری پرفارمنس پر بھارتی شائقین کرکٹ آگ بگلولہ ہیں اور اپنے غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔بھارتی شائقین کی اکثریت نے سوشل میڈیا پر روہت شرما اور ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھارت کے دونوں سینئر کھلاڑی مکمل آؤٹ آف فارم رہے اور تینوں میچز میں ٹیم کے لیے بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا، شرح سود میں دوسے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو
اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا، شرح سود میں دوسے ڈھائی فیصد تک کمی کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہوگا جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال سمیت بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔اکتوبر میں مہنگائی چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ روپیہ مستحکم اور ملکی زرمبادلہ ذخائر تیس ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔بینکرز کا کہنا ہے کہ بینکس ان دنوں کائبور ریٹ سے نیچے چودہ اعشاریہ پانچ فیصد پر قرضے دے رہے ہیں۔تاجروں کی نمائندہ تنظیموں نے شرح سود میں چار سے پانچ فیصد کمی کے مطالبات کئے ہیں۔یاد رہے کہ اس وقت بنیادی شرح سود سترا اعشاریہ پانچ فیصد پر ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں لاہور میں ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں لاہور میں ملاقاتوفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیںملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے

: وزیراعظم کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں : وزیراعظمحکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے: وزیراعظم وزیراعظم کی وفد کو پاکستان کی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیبملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے ہر تبادلہء خیال وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔









