All posts by admin

نواز شریف کو بھی نوکری مل گئ۔افغان پر وفاق کی پالیسی غلط ہے۔ماں دھرتی پر قربان ھونے والوں کی تعداد ایک سو بیس سے زائد۔افواج پاکستان کی شھادتوں میں اضافہ سوگ کی فضا ھر طرف خاموشی۔عسکری قیادت پارلیمان کو ان کیمرہ بریفنگ دے گی۔افغان غیر قانونی کارڈ ھولڈر کے انخلا میں 17 روز باقی۔پاور شیڈنگ فارمولا یا اقتدار کی بندر بانٹ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل کی نئی ٹیموں سے خزانہ بھرنے کا خواہشمند ہے،ایک ٹیم 2 سے ڈھائی ارب روپے سالانہ میں فروخت کرنے کی امیدیں لگا لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بعد فرنچائز سمیت دیگر کئی معاہدوں میں توسیع یا تبدیلی کی جائے گی، 10 سالہ معاہدے کے دوران ٹیمیں 6 ہی رہنا ہیں تاہم 2026 کے 11 ویں سیزن سے 2 نئی فرنچائز شامل ہوں گی جبکہ موجودہ ٹیموں کے ساتھ کنٹریکٹس پر بھی نظرثانی ہوگی۔جس کے تحت فیس میں اضافہ کیا جائے گا،

انھیں اختیار حاصل ہے کہ فرنچائز برقرار رکھیں یا اگر معاہدوں میں توسیع نہ چاہیں تو انکار کردیں، البتہ کسی نے بھی انکار نہ کیا اور فیصلے سے بورڈ کو آگاہ بھی کردیا ہے، اب ایونٹ اور فرنچائزز کی ایویلویشن کے بعد نئی فیس کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے اچھی ساکھ کی حامل کسی آڈٹ کمپنی کی خدمات لی جائیں گی، پی سی بی نے ڈالر کا ریٹ 170 روپے طے کیا ہوا تھا، اسی کے لحاظ سے فیس لی جاتی ہے، اب ڈالر 282 تک پہنچ چکا، سب سے مہنگی ٹیم ملتان سلطانز کی فیس سالانہ ایک ارب 8 کروڑ روپے (6.3 ملین ڈالر) ہے۔فرنچائز مسلسل گھاٹے کا شکار اور دیگر اخراجات کے بعد یہ رقم مزید بڑھ جاتی ہے، اگلے دورانیے میں ٹیم کی مالیت 25 فیصد مزید بڑھ کر تقریبا ڈیڑھ ارب تک پہنچ سکتی ہے،

کراچی کنگز 2.6 ملین ڈالر، لاہور قلندرز 2.5 ملین، پشاور زلمی 1.6 ، اسلام آباد یونائٹیڈ 1.5 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 1.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔تاہم نئی ٹیموں کیلئے بورڈ کو امید ہے کہ 7 سے 10 ملین ڈالر میں ایک فرنچائز بک جائے گی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 2 سے ڈھائی ارب روپے تک بنتی ہے، پاکستان کرکٹ کی ایک اہم اسٹیک ہولڈر کمپنی کسی پارٹنر کے ساتھ ٹیم خریدنا چاہتی ہے، گریڈ ٹو کرکٹ میں شامل ایک ادارے کی بھی ایسی ہی خواہش ہے۔گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے امریکا میں بعض شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں، ان میں سے 2 نے ٹیم لینے میں دلچسپی دکھائی ہے۔برطانیہ میں مقیم بعض پاکستانی بھی دوڑ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، البتہ کون کتنا سنجیدہ ہے اس کا علم وقت قریب آنے پر ہی ہوگا، موجودہ ریونیو ماڈل کے تحت تمام فرنچائزز کو سینٹرل پول سے یکساں حصہ ملتا ہے

چاہے ان کی فیس کچھ بھی ہو، موجودہ ٹیموں کو خدشہ ہے کہ نئی فرنچائزز کے آنے سے ان کا حصہ کم ہو جائے گا۔البتہ بورڈ ذرائع کہتے ہیں کہ اس سیزن کے بعد ٹائٹل اسپانسر شپ اور براڈ کاسٹ سمیت تمام اہم معاہدوں پر بھی نظرثانی ہوگی جس سے سینٹرل پول ویسے ہی بڑھ جائے گا۔دوسری جانب بعض حلقے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جب ایک ارب 8 کروڑ کی فیس میں ملتان سلطانز کو سالانہ بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے تو 2 سے ڈھائی ارب روپے میں اگر کسی نے ٹیم خریدی تو وہ کیسے منافع کمائے گا؟کہیں ماضی میں جس طرح شون گروپ نے ملتان سلطانز کو چھوڑ دیا تھا کہیں نئی ٹیم کا اونر بھی ایسا نہ کرے، اس لیے پی سی بی کو مالی طور پر انتہائی مستحکم کسی بڑی پارٹی سے ہی ڈیل کرنا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا۔پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے کا مطالبہ دہرا دیا۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے گزشتہ روز ہوئے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ کیا۔ذرائع کے مطابق پی پی نے پنجاب میں 20 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیاتی فنڈز دینے کا بھی مطالبہ کیا۔پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے لوکل ایکٹ بل پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا، پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات دیکھنے کےلیے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے وفد میں شامل رہنماؤں نے گلہ کیا کہ پیپلز پارٹی تنقید بھی کرتی ہے اور فنڈز بھی برابر کے مانگتی ہے۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو پیشکش کی کہ کابینہ میں شامل ہونے کی صورت میں ان کی محرومیاں ختم کی جا سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملات دیکھنے کےلیے سب کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں ن لیگ کی جانب سے ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ شامل ہوں گے۔

آئندہ سال سے 8ویں جماعت کا بورڈ کا امتحان لیا جائے گاامتحانات دوسرے سکولوں میں ہوں گےنگران عملہ بھی باہر سے لگایا جائے گامحکمہ تعلیم کے مطابق بچوں کی اسیسمنٹ بہتر طریقہ سے ہوسکے گی

پنجاب حکومت نے لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی دارالحکومت کے تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم کردی گئی، نواز شریف پیٹرن انچیف ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی، اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے کا فیصلہ ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کرلی گئی، نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا، شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ دری اور دیگر مقامات کو بھی بحال کرنے پر اتفاق جبکہ شاہ عالم مارکیٹ تا بھاٹی تک پیدل گزرگاہ بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکلر روڈ اور تاریخی دروازوں کے اطراف میں تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھاٹی گیٹ اور دیگر دروازوں کا منظر نامہ واضح کرنے کیلئے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی جبکہ نواز شریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا کہ ’پرانا لاہور بہت خوبصورت ہے، اصل حالت میں بحال کیا جانا ضروری ہے،

شہروں کی اصل اور قدیم صورتحال میں بگاڑ پیدا کرنا مناسب طرز عمل نہیں، قومی ورثے کو تباہ کرنا پسماندگی کے مترادف ہے‘، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ’جگہ جگہ تجاوزات سے شہروں کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، لاہور کے تاریخی دروازوں کو قدیمی شکل میں بحال کیا جائے گا‘۔

کرکٹ کا جنازہ نکالنے والوں 10 حرامخورو کا جنازہ کون نکالے گا۔۔قائم مقام صدر اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔سسر کے کوٹے پر پاکستان ٹیم میں کھیلنے والے شاداب۔خان اور شاہین شاہ۔۔سندھی قوم کہ مستقبل کہ 3 لیڈر پاکستان کے ڈپلو میٹ عبدالرحمٰن نے امریکہ میں ہونے والے ہونے والے “بیسٹ ڈپلومیٹ” کے مقابلے میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔ مقابلے میں 35 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ممالک میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ اب بھی وقت ھے ان کی عزت نفس کا خیال رکھے ورنہ سب کچھ ختم۔۔سندھی قوم کہ مستقبل کہ 3 لیڈر ۔5 سال پھلے ادا کئے گئے یہ الفاظ۔۔نوشکی بس بم دھماکے سے 12 افراد جان بحق 22 زخمی دھماکہ اور دھماکے وزراء کے مذمتی بیانات بند ھونے چاھئے حکومتی رٹ ختم۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

آپریشن البدر شروع بادبان الرٹ۔۔2 اھم ترین عھدوں پر تعینات فوجی افسر تبدیل سھیل رانا لاءیو میں۔پختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 9 دھماکوں سمیت 23 حملے 2 جوان شھید 20 دھشت گرد ھلاک۔گدھے اور گدھے پھر گدھے اور یوں پھر گدھے۔ بلوچستان میں حملہ بھارت ملوث۔۔کے پی میں حملہ افغانستان ملوث۔۔۔صحافت اور عدالت پر حملے میں کون ملوث۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں، 9 خوارج ہلاکانٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوانوں نے بہادری سےلڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا، آئی ایس پی آربیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان حوالدار محمد زاہد (عمر: 37 سال، ضلع ملاکنڈ کے رہائشی) اور سپاہی آفتاب علی شاہ (عمر: 26 سال، ضلع چترال کے رہائشی) نے بہادری سےلڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعے میں جو جنرل ایریا مدی، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ہوا، سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجتاً 2 خوارج ہلاک ہوے ۔بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ایک گاؤں میں مولوی صاحب رہتے تھے*مولوی صاحب کا کوئی دوسرا ذریعہآمدنی نہ تھا، گاؤں میں رہتے ہوئے گزارہ بہت مشکل تھا *اسی گاؤں میں کوئی نیک دل جاگیردار بھی رہتا تھا*اس جاگیردار نے زمین کا ایک ٹکڑا مولوی صاحب کو ہدیہ کردیا کہ ویسے بھی سارا دن آپ فارغ ہوتے ہیں تو کھیتی باڑی کریں تاکہ گزارہ اچھا ھو،*مولوی صاحب نے اس زمین پر گندم کاشت کرلی۔ جب فصل ہری بھری ھوگئی تو مولوی بہت خوش ہوا* اسلیئے دن کا اکثر وقت وہ کھیت میں ھی بیٹھا رہتا اور فصل دیکھ دیکھ کر خوش ہوتا *لیکن اچانک ایک ناگہانی مصیبت نے ان کو آن گھیرا گاؤں کے ایک آوارہ گدھے نے کھیت کی راہ دیکھ لی گدھا روزانہ کھیت میں چرنے لگا*مولوی صاحب نے پہلے تو چھوٹے موٹے صدقے دیئے لیکن گدھا منع نہیں ہوا پھر اس نے مختلف سورتیں پڑھ پڑھ کر پھونکنا شروع کردیں لیکن گدھا پھر بھی ٹس سے مس نہیں ہوا *ایک دن پریشان حال بیٹھا گدھے کو فصل اجاڑتے دیکھ رہا تھا کہ ادھر سے ایک کسان کا گزر ہوا گدھے کو چرتا دیکھ کر کسان نے پوچھا*مولوی صاحب آپ عجیب آدمی ہیں گدھا فصل تباہ کر رہا ہے اور آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں *مولوی صاحب نے عرض کیا جناب میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے کہاں بیٹھا ھوں*ابھی تک ایک مرغی اور بکری کا صدقہ دے چکا ہوں اور کل سے آدھا قرآن شریف بھی پڑھ کر پھونک چکا ہوں لیکن گدھا ہٹتا ھی نہیں *

مجھے تو یہ گدھا کافر لگتا ہے جس پر کوئی شے اثر نہیں کرتی* کسان کے ہاتھ میں ایک ڈنڈا تھا وہ سیدھا گدھے کے پاس گیا اور گدھے کو دوچار ڈنڈے کس کر مارے تو گدھا کسی ہرن کی طرح چوکڑیاں بھرتا ہوا بھاگ کھڑا ہوا اس کسان نے کھیت سے باہر آکر ڈنڈا مولوی صاحب کے حوالے کرتے ہوئے کہا *قبلہ مولوی صاحب قرآن گدھوں کو بھگانے کیلئے نازل نہیں کیا گیا گدھوں کو بھگانے کیلئے اللہ تعالی نے یہ ڈنڈا بھیجا ہے*ھم بھی عجیب قوم ہیں ہمارے گدھے جو ھم پہ مسلط ہیں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں لوٹتے چلے جاتے ہیں اور ھم صرف دعاؤں اور صدقات و خیرات کے زریعے ان گدھوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں *جب تک یہ ہجوم ایک قوم بن کر ان لٹیروں سے نجات کیلئے ڈنڈا استعمال نہیں کرے گی* یہ گدھے ملک و قوم کے تمام وسائل یونہی لوٹتے رہینگے.

جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے میں دہشتگردوں نے جو اسلحہ استعمال کیا وہ سب افغانستان کی مدد سے پاکستان لایا گیا ہے۔ اس آپریشن میں دیگر جو دہشت گرد ہلاک کیے گئے اُس میں کافی افراد افغانستان سے آئے ہوئے خوارج تھے۔ملک ریاض کی جائیدادسرکاری تحویل میں لے لی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں نوٹس بھی آویزاں کر دیا،..جائیداد ضبطگی کا حکم گزشتہ روز اسلام آباد نیب کورٹ سے دیا۔لیفٹیننٹ جنرل عنایت شاہ جی اور شھید کی والدہ۔ملک ریاض کی جائیدادسرکاری تحویل میں لے لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں نوٹس بھی آویزاں کر دیا،..جائیداد ضبطگی کا حکم گزشتہ روز اسلام آباد نیب کورٹ سے دیا۔مردے کبھی زندہ نہیں ھوتے یہ مردار بدبو چھوڑ رھے ھیں تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیر داخلہ اور صدر پاکستان چھٹیوں پر۔۔صدر پاکستان آصف زرداری دوبئی میں یوسف رضا گیلانی نے وزراء سے حلف لیا۔۔وفاقی وزیر داخلہ ایوان میں موجود نہیں وزارت داخلہ کے قائم مقام وزیر داخلہ وزیر مملکت طلال چوہدری نے دئیے۔۔افغان غیر قانونی طور پر رھنے والوں کے آخری 18 روز۔۔افغان غیر قانونی طور پر رھنے والوں کے آخری 18 روز۔۔سول بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ 21 اھم افسران تبدیل۔۔پی سی بی کے چیئرمین کی تبدیلی۔نجم سیٹھی کو گرین سگنل دے دیا گیا ذرائع کے مطابق اپریل میں کمانڈ کی تبدیلی۔۔چئیرمین پی سی بی کے خلاف وسعیی پیمانے پر تحقیقات کا آغاز۔۔بلوچستان تباھی کے دھانے پر اختر مینگل۔۔اس بار، یہ ہمارے قابو سے باہر ہے۔ اور یہ آپ کے اختیار سے بھی باہر ہے۔ اختر مینگل۔۔بھارت افغانستان ملوث۔۔پاکستان میں دھشت گردوں کی پشت پناہی۔بھارت کے 3 جاسوس گرفتار 40 لاکھ افغان باشندوں کی واپسی۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

4 شہروں میں دھشت گردی کا خطرہ۔۔سیکورٹی فورسز کا آپریشن 40 دھشت گرد ھلاک۔۔وزیر دفاع جھوٹا اور نوسر باز فراڈیا ھے اسد قیصر۔۔تحریک انصاف ایک فراڈ ھے وزیر دفاع۔۔بھارت بنگہ دیشی میں بھی فوج بغاوت کی خبریں دینے لگا۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پھنچ گئی اج پریکٹس۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پھنچ گئی اج پریکٹس۔پی سی بی کا سربراہ تبدیل کرنے کا فیصلہ۔محسن نقوی کی گھٹیا تر کردار کردار۔نجم سیٹھی کو چئیرمین پی سی بی لگانے کا فیصلہ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

احتساب بیورو (نیب) تقرروتبادلےڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد فرمان اللہ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل نیب پشاور تعینات کردیا گیا تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*احتساب بیورو (نیب)/ تقرروتبادلے**ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد فرمان اللہ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل نیب پشاور تعینات کردیا گیا*ڈائریکٹر جنرل نیب پشاور وقار احمد چوہان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی تعینات کردیا گیاڈائریکٹر نیب سکھر عبدالحفیظ صدیقی کو ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کا اضافی چارج سونپ دیا گیاڈائریکٹر نیب ہیڈکوارٹر محمد عمران بٹ کو ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈکوارٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا