All posts by admin

سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شھید 21 مسافر ان کے علاوہ شھید ھوے۔۔انتھای مشکل آپریشن مکمل، تفصیلات بادبان ٹی وی پر

جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد شہید ، تمام دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آرسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جہاں 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس پولیس نے حصہ لیا،

پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن مکمل کرلیا ہے، آپریشن سے پہلے 21 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو پاکستان کے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے بادبان ٹی وی رپورٹ

190 مسافر بازیاب آپریشن آخری مراحل میں۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

جعفر ایکسپریس /دہشت گردوں کا حملہ*سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری، سیکیورٹی ذرائع اب تک 190 مسافروں کو دہشت گردوں سے بازیاب کروا لیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع اب تک 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، سیکیورٹی ذرائع عورتوں اور بچوں کی خود کُش بمباروں کے ساتھ موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں انتہائی اختیاط برتی جا رہی ہے, سیکیورٹی ذرائع باقی ماندا دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع

دنیا بھر میں 5 ٹرینوں کو اغواء کیا گیا 2 بار بھارت ایک بار ھالینڈ۔۔خودکش بمباروں نے مسافروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

( بادبان نیوز)جعفر ایکسپریس ٹرین کے اغوا کا دنیا میں چھٹا واقعہ ہےدنیا بھر میں ٹرین اغوا کے پانچ واقعات رونما ہوئے۔ پہلا واقعہ1923 میں لینچینگ چین میں سابق فوجیوں شنگھائی گرین گینگ نے ٹرین اغوا کی 25 مغربی مسافروں اور ایک امریکی سنیٹر کی بیٹی سمیت 300 مسافر اغوا کر لئے۔ جنہیں 85 ہزار ڈالر تاوان کے بدلے رہا کیا گیا۔ انڈونیشیا کے ملوکنز محاذ نے دو بار 1975 اور پھر 1977 میں ہالینڈ میں علیحدہ ملک کے لئے ٹرینیں اغوا کیں۔ بھارت میں پہلی بار 2009 میں ماؤسٹ علیحدگی پسندوں نے جنگل محل کے قریب بھونھانیسر راجدھانی ایکسپریس ٹرین اغوا کی۔ ‏2013 میں رائے پور کے قریب سرونا ریلوے سٹیشن کے قریب جان ستابدی ایکسپریس اغوا کرلی تاکہ ایک ہارڈ کور گرفتار مجرم ہپندرا سنگھ کو رہا کرایا جا سکے. جعفر ایکسپریس کے اغوا کا یہ دنیا میں چھٹا واقعہ ہے۔

جعفر ایکسپریس حملہ سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری، سیکیورٹی ذرائع دہشت گردوں میں خود کش بمبار بھی موجود، سیکیورٹی ذرائع دہشت گردوں نے خود کش بمبار دہشت گردوں کو کچھ معصوم یرغمالی مسافروں کے بالکل ساتھ بیٹھایا ہوا ہے، سیکیورٹی ذرائع خود کش بمبار دہشت گرد خود کش جیکٹیں پہنے ھوئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع دہشت گرد خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز ، معصوم یرغمالیوں میں خود کش بمباروں کی موجودگی کے باعث انتہائی اختیاط سے کام لے رہی ہیں، سیکیورٹی ذرائع

سیکورٹی فورسز کا انتھای خطرناک آپریشن جاری 67 دھشت گرد ھلاک 137 سے زائد افراد مرد خواتین بازیاب تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

***جعفر ایکسپریس حملہ*اب تک سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، سیکیورٹی ذرائع بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، سیکیورٹی ذرائع اب تک 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے، سیکیورٹی ذرائع 17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، سیکیورٹی ذرائع دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں، سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے ارد گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور کلیئرنیس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع

راء اور طالبان کی سپورٹ جعفر ایکسپریس یرغمال 11 4 سے زائد مرد اور خواتین یرغمال آپریشن جاری سیکورٹی فورسز آپریشن جاری رکھے ہوئے تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

*بریکنگ*جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کے دہشت گرد، افغانستان میں اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں، ذرائع دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، ذرائع سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ذرائع عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنائے جانے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ آپریشن انتہائی اختیاط سے کیا جا رہا ہے، ذرائع سیکیورٹی فورسز آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گی، ذرائعجعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ پر انڈین اور ملک دشمن سوشل میڈیا غیر معمولی طور پر متحرک ہے بزدلانہ حملہ ہونے کے وقت سے لے کر ہندوستانی میڈیا، ہندوستانی سوشل میڈیا اور ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملکر مسلسل گمراہ کن، جھوٹا اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، ذرائع پروپیگنڈا اور فیک نیوز پھیلانے میں پرانی ویڈیوز، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک وٹس ایپ پیغامات اور پوسٹرز کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، ذرائع مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، ذرائع دہشت گردوں سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی پاکستان مخالف زہر اگلنے میں ہندوستانی میڈیا کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، ذرائع ہندوستانی میڈیا پاکستان سے باہر بیٹھے خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے دیکھا کر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے، ذرائع عوام سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈا کی بجائے مستند ذرائع سے دی جانے والی معلومات پر اکتفا کریں، ذرائع

ٹیم کی سلیکشن ایک اور شکست۔ 25 سال نادرا کی مہارت ملکی معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا۔۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پاکستان میں ریکارڈ اضافہ۔۔اگلے 8سالوںکیلئے بھارتی ٹیم تیار، جیت کے بعد ویرات کوہلی۔امریکی وزیر خارجہ کی جدہ میں امد پٹرول کی قیمتوں میں کمی۔۔وزیر اعطم نے بلاول بھٹو اور انکے وفد کو افطار ڈنر کی دعوت دی۔پاکستان میں مافیا کیا جیت جاری معشیت تباہ۔۔عسکری قیادت پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس میں دوسری دفعہ شریک نہ ھوی۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

وزارت خارجہ کے گریڈ 21 کے افیسر کو امریکہ سی ڈی پوٹ کر دیا گیا۔۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پاکستان میں ریکارڈ اضافہ۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی بنیادی وجہ اوپیک کی جانب سے پیداوار میں اضافے کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں مزید 54 سینٹ کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 66.68 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 64 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد برطانوی خام تیل 69.91 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جو توانائی کی عالمی طلب و رسد پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کے کے احسن وگن کو امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈی پورٹ کیا گیا، سفیر پاکستان کے پاس امریکی ویزا اور تمام قانونی سفری دستاویزات موجود تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ‎ترکمانستان میں پاکستانی سفیر کےکے احسن وگن چھٹیوں پر لاس ‎اینجلس جارہے تھے، امریکی امیگریشن حکام نے احسن وگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پر روکا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مطابق امریکی سسٹم میں پاکستانی سفیر پر متنازع ویزا ریفرنسز کا اعتراض موجود تھا۔‎وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو واقعے کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کی ہدایت کردی۔

اھم ترین خبروں کے لئے بادبان نیوز 🚨 (1) اس ایوان اور حکومت کی یک طرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں، صدر مملکت🚨 (2) حکومت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے، صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب🚨 (3) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج، شور شرابہ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا🚨 (4) آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب🚨 (5) حکومت کو آئی ایم ایف قسط کے حصول کے لیے نئے ٹیکس اہداف اور شرائط کا سامنا🚨 (6) آئی ایم ایف سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل، 605 ارب کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنیکی تفصیل فراہم🚨 (7) اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ🚨 (8) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ریفائنری کوٹہ ختم، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان🚨 (9) چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی عدم شمولیت، آئی سی سی پر سوالات اٹھ گئے🚨 (10) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نمائندگی کیوں نہ دی گئی؟ پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ🚨 (11) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی پر پی سی بی کا احتجاج🚨 (12) چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں🚨 (13) ملکی چینی ایکسپورٹ کرنے کے بعد حکومت کا بیرون ملک سے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ🚨 (14) رمضان کے پہلے عشرے میں چینی 15 روپے فی کلو مہنگی، قیمت 170 روپے کلو تک پہنچ گئی🚨 (15) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، یاسمین راشد ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد🚨 (16) شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم🚨 (17) یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا، وزیراعظم🚨 (18) خیبرپختونخوا: مردان میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون بچے اور سسر سمیت قتل🚨 (19) انجکشن کا ری ایکشن: میو ہسپتال لاہور میں 2 مریض جاں بحق، 16 متاثر، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس🚨 (20) انجکشن پاؤڈر تھا اسکو محلول بنانے میں غلطی ہوئی: وزیر صحت پنجاب🚨 (21) مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد سے بھی تحقیقات کی ہدایت🚨 (22) مصطفیٰ قتل کیس: پراسیکیوٹر کی ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فارنزک کیلئے بھیجنے کی ہدایت🚨 (23) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانے پر حکومت سے جواب مانگ لیا🚨 (24) منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد منگل کو طلب🚨 (25) اپوزیشن نے بدتمیزی، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی، اب خود نشانہ بن رہے ہیں: مریم نواز🚨 (26) صدر کا خطاب آئین کی ضرورت، اُن کے دیئے ایجنڈے پر عمل کرینگے: خواجہ آصف🚨 (27) بلاول بھٹو نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا🚨 (28) یارکشائر کے شمالی سمندر میں آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں تصادم، 32 افراد ہلاک🚨 (29) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا🚨 (30) پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا🚨 (31) پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا🚨 (32) 38 رکنی سکھ یاتری وفد کی حضرت بابا فرید ؒ کے دربار پر حاضری🚨 (33) وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا🚨 (34) گوجرہ میں دو بچے نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے🚨 (35) وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان🚨 (36) حنیف عباسی نے وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا عہدہ سنبھال لیا🚨 (37) سندھ میں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ🚨 (38) وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی🚨 (39) سستے اور جلد انصاف کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں، نواز شریف🚨 (40) پاکستان تحریک انصاف کا جے یو آئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی🚨 (41) پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کیلئے معاہدے کا فیصلہ🚨 (42) کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا🚨 (43) 54 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع🚨 (44) کوہاٹ: تاندہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید🚨 (45) پاکستان کا امریکا میں داخلے پر پابندی کی وضاحت کیلئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ🚨 (46) اسلام آباد ہائیکورٹ: داڑھی چھوٹی ہونے پر امتحان سے روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری🚨 (47) عدالت کی سیکرٹری تعلیم کو 6 ماہ میں مدارس ریگولیشن کیلئے قانون سازی کی تجویز بھیجنے اور ضوابط بنانے کی ہدایت🚨 (48) حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شاہین اور دیگر کی مبارکباد🚨 (49) ’جمال بے قصور ہے‘، ایف 9 پارک تشدد واقعے میں خواتین اور ملزم کے درمیان صلح ہوگئی🚨 (50) کراچی: نیگلیریا سے رواں برس کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی🚨 (51) مسئلہ یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ جج آئینی بینچ🚨 (52) اسلام آباد ائیرپورٹ پر بارسلونا، شارجہ اور دبئی کے مسافروں سے منشیات برآمد🚨 (53) دادو: ڈاکوؤں کی ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں میں لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق🚨 (54) طورخم گزرگاہ پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاک افغان جرگہ، 11 مارچ تک سیز فائر پر اتفاق🚨 (55) سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کردیے🚨 (56) سرگودھا: اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا🚨 (57) پنجگور میں فائرنگ، حجام کی دکان چلانے والے 3 افراد جاں بحق🚨 (58) اسلام آباد میں خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی🚨 (59) نارووال: نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل🚨 (60) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر مبینہ چھاپہ🚨 (61) 8 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان کی ترسیلاتِ زر کا حجم 24 ارب ڈالر رہا🚨 (62) خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا، چیف جسٹس آف پاکستان🚨 (63) سندھ ہائیکورٹ؛ یونیورسٹی میں ہولی منانے پر طلبا کے داخلے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار🚨 (64) کراچی: پولیس وردی میں اغواء و گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑا گیا🚨

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سب کچھ ختم تاریخ کے گندے نعرے۔۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مریم نواز توجہ کا مرکز۔۔سروسز چیز دوسری دفعہ شریک نہ ھوے۔۔پارلیمنٹ کی راھداریاں خالی عوام کی دسترس سے دور۔۔۔۔زرداری کا خطرہ دوسرا خطاب۔وزارت داخلہ ملنے کے بعد خٹک ان ایکشن..مھرنگ بلوچ نے کروڑوں روپے کی پراپرٹی کیسے خریدی۔ سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا ۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

*خٹک فارمولا برائے KPK*پرویز خٹک کو وزارت داخلہ میں ایڈجسٹ کرنے کے بعد ذمہ داری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کو صوبہ KPK میں ٹاسک دے گیا ہے کہ 6 مہینے کے اندر اندر یہ وائرس ختم کرنا ہے جس کے بنانے والوں میں ج۔‌۔۔نر/ل پاشا کے کہنے پر پیپلز پارٹی چھوڑ کر pti میں شامل ہو کر تم بھی شامل تھے۔کیونکہ KPK میں pti کا پہلا صدر بھی پرویز خٹک ہی تھا۔اس ٹاسک کے مطابق پرویز خٹک نے 6 مہینے کے اندر اندر KPK میں تبدیلی لے کر آنی ہے۔پرویز خٹک نے کمان سنبھالتے ہی کام شروع کر دیا اور پہلے دن ہی خٹک ڈانس کرتے ہوئے pti کے 20 ایم پی ایز کو توڑ کر افطار پارٹی دے کر کھڑاک کر دیا ہے۔کیونکہ پرویز خٹک جانتا ہے کہ کس طرح اس چیز کو توڑنا ہے جو اس نے خود بنائی تھی۔پرویز خٹک کی کمان میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آ گئے ہیں۔یعنی کہ اب KPK کی ساری وفاقی انتظامیہ پرویز خٹک کی کمان میں ہے۔

*مہرنگ بلوچ نے کوئٹہ کی پوش ہاؤسنگ سوسائٹی کی سٹریٹ 7 میں دو کروڑ کا گھر خرید لیا*مہرنگ بلوچ نے اسلام آباد احتجاج کیا، گوادر احتجاج کیا، پورے بلوچستان میں احتجاج کرتی پھرتی ہے اس کو فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے؟اس کی کالز لیک ہوتی ہیں جن میں اس کے ساتھ پیسوں کے لین دین کا ذکر چل رہا ہے اور بندے پورے نا لانے کا شکوہ کیا جا رہا ہے۔پورے بلوچستان میں BLA والے دھماکے کرتے پھرتے ہیں، دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور دہشت گردی کر رہے ہیں۔قتل و غارت گری مچی ہوئی ہے امن عامہ تباہ و برباد کر ڈالا ہے انہوں نے۔ معصوم عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے ایک خاص صوبے کے افراد کا کہ کر بسوں سے اتار کر ان کی رہائش گاہوں کے اندر بھی اور باہر نکال کر بھی بے گناہ شہید کیا جا رہا ہے لیکن اس میرنگ نے کبھی مذمت نہی کی، کبھی ان کے خلاف کوئی بیان نہی دیا کبھی ان کے خلاف دھرنا نہی دیا۔جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے یہ ہمسایہ ملک کی پکی ایجنٹ ہے اور وہاں سے ملے ہوئے حکم پر جیسے وہ کہیں ویسے ہی چلتی ہے اور وہی کرتی ہے جو وہ کہیں۔ اس کو اور BLA کو فنڈنگ وہیں سے ہوتی ہے۔اسی فنڈنگ سے اس نے کوئٹہ میں 2 کروڑ کا مکان خریدا ہے ورنہ اس کی کون سی زمینیں ہیں یا بڑے کاروبار ہیں جہاں سے اس کو پیسے آتے ہوں۔ادھر پہلا ہی نام نہاد، جھوٹا، کذاب اور بقلم خود صادق اور امین نہی مان یہ دوسری صادقہ آ گئی۔پہلے والے کا بھی کوئی کاروبار نہیں زمینوں کی آمدن نہی لیکن پیسے کی ریل پیل ہے اس کے اور اس کی بہنوں کے پاس بھی۔ان کے حمایتیوں کے لئے سوچنے کا مقام ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں اور کیا کر رہے ہیں اور کس گناہ کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا ۔ آئین کی شق 64(1) کے تحت انکی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ ، 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا ۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے