All posts by admin

وفاقی کابینہ کا اھم اجلاس انفارمیشن گروپ کے افسران کی بیرون ملک پوسٹنگ میں شفافیت لای جاے گوادر پورٹ میی کیا ھوا اگلے کابینہ آجلاس میں بتایا جائے کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان غیر مستقل ممبر بن گیا وزیر اعظم اج کابینہ اجلاس میں ان ایکشن

*یکم جنوری 2025**وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس* وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا. نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر دو سالہ مدت کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سفارتی محاذ پر اس بڑی کامیابی کو سراہا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کہ گوادر بندرگاہ سے پچھلے تین ماہ میں پبلک سیکٹر درآمدات کی تفصیلات وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں۔*وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن /سیکرٹریٹ کی سفارش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( ری آرگنائزیشن) ایکٹ کے سیکشن 3 (7) میں ترامیم پر قانون سازی کی اصولی منظوری دے دی- *وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے انفارمیشن گروپ کے افسران کی بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں بطور پریس آفیسرز تعیناتی کے حوالے سے قوائد و ضوابط کی منظوری کی سفارش کر دی- ان قوائد و ضوابط کے نتیجے میں انفارمیشن گروپ افسران کی بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز میں تعیناتی کے عمل کو مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا سکے گا۔*وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ٹھٹھہ کی رجسٹریشن/شناخت کی منظوری دے دی- *وفاقی کابینہ نے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے ہیومن رائٹس کیس نمبر 623-پی /2017 کے فیصلے کی روشنی اور وزارت قومی صحت کی سفارش پر زندگی بچانے والے میڈیکل آلات کی قیمتوں کی تعین کے لئے کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی- *وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر نیشنل فوڈ سیفٹی ، اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ اتھارٹی بل کو پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دے دی۔*وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 17 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی- تاہم سٹیزن شپ ایکٹ میں ترامیم کی توثیق مؤخر کر دی گئی ۔*وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 18 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی- *وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کی 24 دسمبر 2024 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کردی- ****

سالِ نو کا خوشگوار آغاز؛ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیاپاکستان آج سے آئندہ دو سال کیلیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالے گا

سالِ نو کا خوشگوار آغاز؛ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیاپاکستان آج سے آئندہ دو سال کیلیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالے گا.علاوہ ازیں پاکستان دولت اسلامیہ (داعش) اور القاعدہ جیسی تنظیموں پر پابندیاں عائد کرنے والی سلامتی کونسل کی کمیٹی میں بھی ایک نشست حاصل کرے گا.یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 182 نے پاکستان کو اگلے دو برس کے لیے سلامتی کونسل میں ایشیا بحرالکاہل کی دو نشستوں میں سے ایک کے لیے منتخب کیا تھا۔پاکستان کو یہ اعزاز آٹھویں بار حاصل ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکن ممالک کو ویٹو پاور حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان اسمبلی کی فہرست جاری کردیالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان اسمبلی کی فہرست جاری کردیالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں عطا تارڑ اور مولانا فضل الرحمٰن کا نام بھی شامل ہے۔ای سی پی نے ایسے ارکان اسمبلی کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی ہے ، جنہوں نے تاحال اپنے گوشوارے جمع نہیں کروائے، جن میں وفاقی وزیر عطا تارڑ اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا نام بھی شامل ہے۔فہرست کے مطابق رانا محمود الحسن،حامد خان ،انوار الحق کاکڑ اور ایمل ولی خان نے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ اسی طرح سردار یوسف،شہرام خان ،انجم عقیل ،شیخ آفتاب ، عقیل ملک اوردانیال چوہدری بھی گوشوارے نہ جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں شیخ وقاض اکرم، عطا اللہ تارڑ ،میاں اظہر،زین قریشی،اعجاز الحق ،طارق بشیر چیمہ بھی گوشوارے جمع نہ کراسکے۔ اویس لغاری،جمشید دستی،خورشید شاہ ،مولانا فضل الرحمان،محمود اچکزئی،اختر مینگل اور فاروق ستار نے بھی سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حافظ فرحت عباس، خواجہ عمران نذیر سمیت 208اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

آج سے ملک کے مختلف اور کل سے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر شدید برف برفباری کی پیش گوئی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوگی

آج سے ملک کے مختلف اور کل سے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر شدید برف برفباری کی پیش گوئی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوگی، آج سے 6 جنوری مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ یکم جنوری تا پانچ جنوری دیر سوات شانگلہ مہند بارش اور برفباری کا امکان ہے، نوشہرہ، صوابی، کرک، بنو، کوہاٹ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک اور بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، باجوڑ، مانسہرہ، کوہستان، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، چترال لوئر و کالام منفی چار ،دیر بالا منفی ،پاراچنار، مالم جبہ منفی دو رہا، سیدو شریف سوات اور دیر لوئر تیمرگرہ منفی ایک رسالپور نوشہرہ کا کم سے کم درجہ حرارت صفر تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق مری اور گلیات میں وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری کا امکان ہے،2 سے 6 جنوری تک اسلام آباد، پوٹھوہار ، سگردھا، خوشاب، ناروال سمیت سینٹرل پنجاب کے شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔بیان میں کہا گیا کہ 2 سے 5 جنوری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں یکم سے 4 جنوری تک چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی، نوشکی، قلات، ہرنائی میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 3 سے 4 جنوری بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔2 سے 5 جنوری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں، میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں یکم سے 4 جنوری تک چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی، نوشکی، قلات، ہرنائی میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ 3 سے 4 جنوری بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا 2 سال کے لئے ممبر بن گیا۔۔۔ پینشن ختم نیا طریقہ کونسا۔۔مولانا فضل الرھمان سمیت بڑے شکنجے میں۔۔ائیر وائس مارشل اختر حیات کو PIA کا قائم مقام CEO تعینات کردیا گیا، نوٹیفیکیشن۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وفاقی حکومت نے پنشن کے نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

*وفاقی حکومت نے پنشن کے نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا**آئندہ پنشن آخری 2سال کی اوسط تنخواہ کی بنیاد پر مقرر ہوگی**سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری تنخواہ پنشن مقرر کی جاتی تھی**سرکاری ملازمین صرف ایک نوکری کی پنشن لے سکیں گے**ریٹائرمنٹ کے بعد نوکری پر پنشن نہیں ملے گی*

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان ۔ پٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ۔ ڈیزل 2 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ۔معشیت درست جارھی ھے *کابل فوجی ھیڈ کواٹر کوارٹرز پر حملہ۔ 1 کمانڈر سمیت 11 طالبان جنگجو ہلاک اور 5 زخمی۔ ین آر ایف نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تفصیلات بادبان ٹی وی پر

ٹرمپ نے سی ای اے کا چیف اور وزیر دفاع صحافیوں کو نامزد کر دیا۔پاکستان کے بعد بھارت کو عبرت ناک شکست۔رل تے گئے پر چس بڑی ای جے۔حکومت نے پاکستان کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا عمران خان کا نئے سال کا عوام کو پیغام۔‏ پنجاب میں سردی کی نئی لہر داخل موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کا امکان سردی کی چھٹیاں 20 جنوری تک بڑھائے جانے پر غور۔امریکہ نے یوکرین کے لیے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کردیا۔پاکستان میں سفیروں ایڈیشنل سیکرٹریز کی کانفرنس رزلٹ صفر وزارت خارجہ۔ مکمل طور ناکام۔سفارت کاروں کی کانفرنس میں بونگییاں عروج پر۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ آج صبح 10:10 بجے اڑان پاکستان ۔ ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان 29-2024 کے حوالے سے اہم گفتگو کریں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اڑان پاکستان ۔ ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان کی تقریب میں آئندہ پانچ سالہ قومی اقتصادی پلان کا اعلان کریں گے