تازہ تر ین

‏لبنان: حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر حملہ، ٹینک بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی ہلاک۔۔’پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے’ حزب اللہ کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیل وزیر سیخ پا۔‏شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کی دعوت پر پاکستانی قوم کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔۔‏’پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے’ حزب اللہ کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیل وزیر سیخ پا۔۔ ‏لبنان: حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر حملہ، ٹینک بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی ہلاک۔۔ایکشن کمیٹی کے خلاف اور حکومت کے حق میں ن لیگ کی کشمیر میں لاکھوں افراد پر مشتمل ریلی۔پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات شروع۔۔عمران خان کی ضمانت رھای یا کچھ اور تحریک انصاف عمران خان کی رھای نھی چاھتی۔۔4 کا گروپ اور عمران کے خلاف علی اور بریسٹر کے ساتھ کھوسہ مامعلات طے نھی ھونے دے رھے۔۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

کمپنی کی حکومت ۔ اظہر سیدنوسر باز اور اسکو مدینہ کی مثالی ریاست کا معمار بنانے کیلئے ففتھ جنریشن وار کی جو خوفناک غلطی کی گئی ہمیں نہیں لگتا دوبارہ سسٹم ڈی ریل کیا جائے گا ۔غلطی کا ادراک اس قدر ہمہ گیر تھا مالکوں نے اپنے چیف کو کئی سالوں تک سسٹم چلانے کیلئے جرمن فیلڈ مارشل رومیل سے بھی بڑا تقدس دے ڈالا ۔رومیل کے پاس افریقہ میں اتحادی فوج کا درمیان سے کاٹنے کا فخر تھا تو ہمارے جنرل کے پاس بھارتیوں کا تین دہائیوں سے علاقہ کی سپر پاور ہونے کا نشہ ہرن کرنے کا فخر تھا ۔خطہ سے زیادہ دنیا کی صورتحال جتنی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے کمپنی یہی سلسلہ چلائے گی ۔اندرونی تحفظات تابعداری کے ساتھ اس طرح طے پا رہے ہیں صوبوں نے وفاقی محاصل سے اپنا حصہ کم کر کے مرکز کو بطور قرضہ دینے کی حامی بھر لی ہے

۔جب پیار سے مسائل حل ہو رہے ہوں تو پھر ڈنڈہ اٹھانے یا نیا لیڈر مارکیٹ کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی ۔چینیوں نے سی پیک کے خواب کی تکمیل کیلئے اپنے صدر کے تسلسل کو یقینی بنایا اور پاکستانیوں کو بھی یہی مشورہ دیا ۔ہمارے ہاں چونکہ کمپنی سربراہ ہی خدادا صلاحیتوں کا حامل اور قوم کی کشتی کو منجدھار سے نکالنے کی اہلیت رکھتا ہے اس لئے کمپنی نے سربراہ کو فیلڈ مارشل ہی نہیں بنایا کئی سالوں تک سسٹم چلانے کیلئے توسیع بھی دے ڈالی کہ یہ ملک کے بہترین مفاد میں تھا ۔اگر کوئی سمجھتا ہے نواز شریف یا زرداری صاحب نے کمپنی سربراہ کو طاقت فراہم کی وہ خود کو احمق سمجھے کہ یہاں ساری طاقت کمپنی کی ہے ۔فیصلے بھی کمپنی کے ہی چلتے ہیں ۔چھوٹی سی ایک مثال ہے گلگت بلتستان میں آزاد امیدوار پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے نہ مسلم لیگ ن میں ۔شامل ہوئے تو استحکام پارٹی میں ۔ازاد امیدوار استحکام پارٹی میں شامل نہیں ہوئے اصل میں کمپنی کے استحکام کیلئے انہوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے جو قومی کردار بھی ہے اور انتہائی آئینی قانونی اور اخلاقی بھی ۔جب آئین قانون ،اخلاقیات اور قومی کردار یکساں ہوں تو کمپنی کیوں تبدیلی لائے گی ۔کس کیلئے لائے گی

۔محنت اور خلوص کے ساتھ قومی امنگوں کو پورا کریں ۔اج ن لیگ کے سر پر ہما بیٹھا ہے کل پیپلز پارٹی کے سر پر بیٹھے گا ۔بھٹو ایسے باغی اب پیدا نہیں ہوتے ۔نواز شریف اور آصف علی زرداری ایسے محب وطن راہنماؤں کا دور ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے عدلیہ کو غیر سیاسی بنانے کے آئینی عمل میں مزاحمت کی تھی پیا کے نظروں سے گر گئے ۔انہیں سہاگن بننے کا سکھ شائد ہی ملے ۔پیا انصاف کرے گا ۔ن لیگ آج سہاگن بنی ہے پیپلز پارٹی کل سہاگن بنے گی ۔پیا کا پیار مسلسل پانے کیلئے دونوں بے مثال سگھرپن کا مظاہرہ کریں جو پیا من بھائی وہ شائد کچھ زیادہ عرصہ سہاگن کا سکھ پا لے ۔غربت،مہنگائی افراتفری غیر معمولی چیزیں نہیں پیا طلاق دے دے ۔یہ دنیا بھر کا اجتماعی مسلہ ہے ۔غربت،بھوک اور بے روزگاری کا عفریت ترقی یافتہ ممالک میں بھی پنجے گاڑ رہا ہے پاکستانی تو ویسے بھی اس کے عادی ہیں ۔کچھ بھی تبدیل نہیں ہو گا ۔سارے اپنے آئینی ،قانونی اور اخلاقی کردار ادا کریں ۔اگلا الیکشن ہو گا ۔جیتنے والے اگلی حکومت بنائیں گے اور کمپنی انہیں بھر پور معاونت فراہم کرے گی ۔یہی پاکستان کی تقدیر ہے ۔

اعظم نے پیٹرول 74 روپے اور ڈیزل 67 روپے سستا کا اعلامیہ جاری کر دیاجنگ شروع ہونے سے پہلے عالمی مارکیٹ میں تیل 74 ڈالر فی بیرل تھا اور قیمت 270\265 تھیجنگ کے بعد 95 ڈالر فی بیرل ہوا تو جنگی چورن کے نام پہ 155 روپے قیمت بڑھائاب عالمی مارکیٹ میں تیل پہلے سے بھی 2 ڈالر سستا ہےتو 74 روپے لیٹر کمی کی گئ ہے یعنی کم قیمت کے باوجود 81 روپے فی لیٹر عوام سے ڈاکو ڈفر الائنس لوٹ رہا ہےاصولا قیمت مارچ والی سطح یعنی 270\265 پہ یا اس سے بھی کم جانی چاہیےلیکن 81 روپے کے ڈاکے پہ بھی بینڈ باجے

*اگرایک آواز دی تو پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف امڈ آئےگا، مولانا فضل الرحمان*جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران حکومت چلانے کے اہل نہیں اور ہر پاکستانی کو امن کی تلاش ہے، معقول سیاست کریں، اگر ہم نے ایک آواز دی تو پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف امڈ آئے گا۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چارسدہ میں شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کے دوران اسلام آباد جانے کی دھمکی دیتے ہوئے حکمرانوں کو خبردار کیا

کہ وہ معقول سیاست کریں، ہمیں مجبور نہ کریں، اگر ہم نے ایک آواز دی تو پورا پاکستان اسلام آباد کی طرف امڈ آئے گا، گھی آرام سے ڈبے سے باہر آئے تو ٹھیک ورنہ پھر انگلی ٹیڑھی کرکے نکالنا پڑے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا شیخ ادریس کی شہا.دت ایک خاندان کی شہا.دت نہیں بلکہ پوری امت کا نقصان ہے، مولانا شیخ ادریس کی روح زند ہ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری پشت پر 200 سال کی طویل تاریخ ہے، جب تک برصغیر کی قیادت علما کے ہاتھ میں تھی ہر طرف امن تھا مگر علما سے قیادت چھین کر ہر طرف فساد برپا کیا گیا۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یہ حکمران حکومت چلانے کے اہل نہیں ہیں، آج ہر پاکستانی کو امن کی تلاش ہے، لسانیت اور قومیت کے نام پر نفرتیں پھیلائی گئیں لیکن ہم نے نفرتوں کے نظریات اور نعروں کو مسترد کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved