All posts by admin

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفودکے سربراہوں کےنام جاری کردیے گئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفودکے سربراہوں کےنام جاری کردیے گئے۔ وزارت خارجہ نے 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفودکے سربراہوں کےنام جاری کردیے۔ وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چیانگ ایس سی او کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامینیم جےشنکر بھارتی وفدکی قیادت کریں گے جب کہ ایرانی وفدکی قیادت ایرانی اول نائب صدر محمد رضا عارف کریں گے۔ وزارت خارجہ کے حکام کا بتانا ہے کہ بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفدکی سربراہی کریں گے جب کہ قازقستان کے وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔ وزارت خارجہ کے مطابق تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں اور اپنے وفود کی قیادت کریں گے جب کہ ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ 2 میچز میں بابر اعظم، شاہین اور نسیم شاہ کو شامل نہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینےکے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ 2 میچز میں بابر اعظم، شاہین اور نسیم شاہ کو شامل نہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینےکے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور بابر اعظم، نسیم شاہ ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آسکیں۔

خیبرپختونخوا پریزن رولز 2018 میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کے پی نے پریزن رولز 2018 ترامیم کا اعلامیہ جاری کیا

خیبرپختونخوا پریزن رولز 2018 میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کے پی نے پریزن رولز 2018 ترامیم کا اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو صبح ناشتے میں چائے اورپراٹھا دیاجائےگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر قیدی متبادل کا تقاضا کرے تو چائےکی مقدار برابر متبادل فراہم کیا جائےگا، قیدیوں کو کھانے میں دال،گوشت،لوبیا،چنا، سبزی،گوشت پلاؤ اور حلوہ فراہم کیا جائےگا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عیدالفطرپرقیدیوں کوگائےکاگوشت اور عید الاضحیٰ پرمرغی کاگوشت کھلایاجائےگا۔

برطانوی فلاحی تنظیم آکسفیم کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔آکسفیم کی نمائندہ بشرٰیٰ خالدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 دن سے شمالی غزہ میں خوراک کی فراہمی روک رکھی ہے، شمالی غزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی سے خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے

برطانوی فلاحی تنظیم آکسفیم کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔آکسفیم کی نمائندہ بشرٰیٰ خالدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 دن سے شمالی غزہ میں خوراک کی فراہمی روک رکھی ہے، شمالی غزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی سے خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔نمائندہ آکسفیم کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور چارہ، گدھے اور گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں۔بشرٰیٰ خالدی کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کے زیادہ تر فلسطینی جنوبی غزہ کی طرف “ڈیتھ مارچ”کے بجائے اپنےگھروں میں مرنے کو تیار ہیں، نہیں جانتی شمالی غزہ میں لوگ کیسے زندہ رہیں گے، یا تو بھوک سے مر جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں لوگ قتل عام سے مریں گے یا جنوب کی طرف نقل مکانی کی کوشش میں مر مار دیے جائیں گے، غزہ میں تباہی کی یہ سطح پہلے نہیں دیکھی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فورسز اپنی جارحانہ کارروائیوں کے دروان امریکی و برطانوی فلاحی اداروں اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بھی ہلاک کر چکی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مشورہ دے دیا۔اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج کا عُذر ختم کر دینا چاہیے

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مشورہ دے دیا۔اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر احتجاج کا عُذر ختم کر دینا چاہیے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اپنے قائد سے ملاقات کا اہتمام کرنا چاہیے۔سعد رفیق کا کہنا تھا ایس سی او کانفرنس کے موقع پر تصادم سے گریز کر کے جگ ہنسائی سے بچا جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا بھی دی گئی تو وہ احتجاج کا کوئی اور بہانہ نکال سکتے ہیں۔خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم کے علاوہ بھارتی، روسی اور ایرانی وفود پاکستان پہنچ چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر ہماری عمران خان سے ملاقات کرا دی جائے تو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات اور مبشر حس کا پریس فیسلیٹیشن کا افتتاح وزیر اطلاعات اور وزارت اطلاعات امیج بلڈنگ کے لیے مصروف سب کچھ جانتے کے لئے بادبان نیوز بادبان یو ٹیوب اور پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی کو فالو کرے

*وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ایس سی او کانفرنس کی کوریج کرنے والے مقامی اور غیر ملکی میڈیا کیلئے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا*افتتاح کے موقع پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن اور وزارت اطلاعات کے دیگر اعلی افسران بھی موجود 15 اور 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر سے مستفید ہوں گےپاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں قائم میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں کمپیوٹر لیب، ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، ڈیجیٹل پرنٹر، ڈیجیٹل سٹوڈیو، پوڈ کاسٹ سٹوڈیو، میڈیا لائبریری، کانفرنس روم سمیت جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیںمیڈیا فیسلی ٹیشن سینٹر میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی طرف سے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیںڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کی جانب سے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں ڈیجیٹل لائبریری بھی قائم کی گئی ہے میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کی سہولت کیلئے انفارمیشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہےایس سی او کانفرنس کے دوران میڈیا فیسلیٹیشن سینٹر میں ایس سی او کانفرنس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کیلئے چوبیس گھنٹے سہولیات دستیاب ہوں گی

پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ????️سلیکشن کمیٹی کی غیر مستقل مزاجی اور پی سی بی کی چیئرمین شپ میں بار بار ہونے والی تبدیلیوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس متاثر ہوگئی

پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ????️سلیکشن کمیٹی کی غیر مستقل مزاجی اور پی سی بی کی چیئرمین شپ میں بار بار ہونے والی تبدیلیوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس متاثر ہوگئی ہے پی سی بی میں کرکٹ سے لاعلم افراد بھرتی ہے یہ ٹیم اتنی بری نہیں تھی کچھ عرصہ قبل خاص کر وائٹ بال کی ٹاپ ٹیم تھی ٹیم میں اتحاد بہت اچھی تھی لیکن اب وہ چیز نظر نہیں آرہا ہے ٹیم بکھری ہوئی ہے #PakvsEng | #BANvsIND | #ShanMasood #BabarAzam #syedghafarshah #cricket #MohammadRizwan

چینی وزیر اعظم کا استقبال شھباز شریف نے کیا

چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ چینی ہم منصب کا نورخان ایئر بیس پر استقبال کیا۔ڈان نیوز کے مطابق چینی وزیراعظم لی چیانگ وفد کے ہمراہ ایئرچائنا کے طیارے میں نور خان ایئر بیس پر اترے، جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال ودیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔نور خان ایئربیس پر دو بچوں نے چینی وزیراعظم کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے، پاکستان آمد پر چینی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے باضابطہ ملاقات کی درخواست نہیں کی ،ہماری جانب سے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے، پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے باضابطہ ملاقات کی درخواست نہیں کی ،ہماری جانب سے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے، پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، اسلا م آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔چینی وزیر اعظم پاکستان میں اہم منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے اور ایس سی او سربراہی اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ آج اسلام آباد پہنچیں گے اور سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو سجا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سربراہان مملکت کی آمد کے پیش نظر شہر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے مختلف ممالک کے وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ چین، بھارت، روس، ایران اور کرغزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان حکومت میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن بھی کانفرنس کیلئے پاکستان پہنچیں گے۔ بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے۔کرغزستان کے وزراءکی کابینہ کے چیئرمین زاپاروف اکیل بیک بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی کانفرنس میں شریک ہونگے۔مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو دلہن کی مانند سجا دیاگیا۔شہر کی اہم شاہراہوں، چوک چوراہوں پر سبزی ہلالی رنگوں کی خوبصورت منظر کشی کی گئی ہے۔ سرکاری عمارات کے ساتھ ساتھ نجی کاروباری مراکز کو بھی سجایا گیا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سربراہان مملکت کی آمد کے پیش نظر شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں سربراہی اجلاس کے دوران سڑکوں پر فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی گئی تھی تاکہ سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نوٹیفکیشنز اور پاکستانی تاریخ

‏اہم ، گزشتہ 11 برس میں چیف جسٹس بننے والوں کے نوٹیفکیشنز کتنے دن پہلے ہوتے رہے ان میں انوکھا لاڈلہ کون ٹھہرا ؟ جسٹس تصدق حسین جیلانی کا 2013 میں بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن 15 دن پہلے ہوا جسٹس ناصر الملک کا 4 دن پہلے ، جسٹس جواد ایس خواجہ کا 12 دن پہلے ، جسٹس انور ظہیر جمالی کا 11 دن پہلے ، جسٹس ثاقب نثار کا 23 دن پہلے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ کا 14 دن پہلے ، جسٹس گلزار احمد کا 17 دن پہلے ، جسٹس عمر عطا بندیال کا 20 دن پہلے جبکہ ون اینڈ اونلی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا 84 دن پہلے نوٹیفکیشن ہوا تھا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن 11 دن پہلے ابھی تک نہیں ہوا ، اب لب لباب یہ ہوا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے علاؤہ پچھلے 11 سال میں تمام چیف جسٹس کے نوٹیفکیشنز ایک ماہ سے کم مدت قبل ہوتے رہے بلکہ جسٹس ناصر الملک کا 4 دن پہلے بھی ہوا تو شور نہیں مچا جس طرح آج مچا ہوا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ تب روٹین تھی کم وقت رہ گیا یا زیادہ کی بحث ہی نہیں تھی اب جان بوجھ کر نوٹیفکیشن نہیں کیا جا رہا حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ترامیم کرکے کچھ نیا ہی کیا جائے اگر نیا نا ہو سکا تو پھر پرانے نظام کے مطابق تو لا محالہ جسٹس منصور علی شاہ کا ہی نوٹیفکیشن ہونا ہے