All posts by admin

5 ھزار ارب روپے کی سمگلنگ ایف بی آر ان ایکشن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے اسمگلنگ کیخلاف کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اسمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کو جرمانہ ادا کر کے چھڑانے کاآ پشن ختم کر دیا گیا ہے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں مستقل ضبط کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو مستقل بند کیا جائے گا، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے ایس آر او میں ترمیم کر دی گئی ہے، وزیراعظم نے انسداد اسمگلنگ کیلئے تمام سرکاری اداروں کو سخت اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

کابینہ کا خصوصی اجلاس 18اکتوبر کو طلب کر لیا جاے گا 3 اھم ترامیم

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس میں خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر پیش ہونے کا امکان ہے۔ حکومت نے اپنے ارکان کو بیرون ملک دوروں سے بھی واپس بلا لیا ہے اور 15 اکتوبر تک ہرصورت واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔حکومت کی جانب سے 26ویں آئینی ترامیم منظور کرانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں، ایک طرف حکومت نے نمبرز گیم پورے ہونے کا دعویٰ کردیا ہے تو دوسری جانب آرٹیکل 63 اے پر عدالتی فیصلے کی حکومتی خواہشات کو تقویت بخشی ہے۔حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر کا پارلیمنٹ اور سینیٹ کے اجلاس بلائے گئے ہیں، جن میں متوقع قانون سازی پیش کی جائے گی۔اس حوالے سے اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے آج اہم ملاقات کی ہے جس میں آئینی ترامیم پر گفتگو کی گئی۔آئینی ترامیم کا ایک غیر حتمی مسودہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جبکہ ایک مسودہ اپوزیشن تیار کر رہے، اس حوالے سے جمیعت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کام جاری ہے جس میں جے یو آئی کی تحریک انصاف سے بھی مشاورت جاری ہے۔لیکن اس مسودے کی تکمیل سے قبل ہی چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہہ دیا ہے کہ 63 اے کے فیصلے کے بعد حکومت کو نمبرز کی فکر نہیں، میں حکومت کو انتظار کا کیوں کہوں، حکومت کہے گی مولانا ساتھ ہو یا نہ ہو 63 اے کے بعد ہم نمبر پورے کرسکتے ہیں، حکومت کہے گی ہم ایس سی او سے پہلے ہی یہ کام نمٹا لیتے ہیں، حکومت کے پاس جب نمبر پورے ہیں تو میرا یا کسی اور کا انتظار کیوں کرے۔

چینی وزیر اعظم کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے

چینی وزیر اعظم کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چینی وزیر اعظم کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔مشترکہ اجلاس صرف چینی وزیر اعظم کے لیے بلایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے

پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح تجارتی وفد ہوائی جہاز کے ذریعے نورخان ایئربیس پر اترا جہاں وزیر تجارت جام کمال، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔وفد میں 130 ارکان شامل ہیں، امکان ہے کہ سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔وزیراعظم کل سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے، سعودی وفد کل نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا اور کل ہی عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز پرسوں ہوں گی، وفد کے ساتھ کل پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آؤٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہوگا، مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے، سیشنز میں وزارت فوڈ سکیورٹی، کمیونی کیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہوں گے۔خیال رہے سرمایہ کاری کے لیے وزارت صنعت و پیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے، وزارت تجارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2027 تک 5 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہوگی، سعودی عرب کیساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تقریباً 30 معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

پاکستان کی جانب سے افغان سرحد پر موثر اقدامات رنگ لے آئے، سمگلنگ قابو میں اورغیرقانونی درآمدی کاروبار کم ہو گیا۔ذرائع کےمطابق گزشتہ ماہ افغان راہداری تجارت کےتحت درآمدات میں بڑی کمی ہوئی

پاکستان کی جانب سے افغان سرحد پر موثر اقدامات رنگ لے آئے، سمگلنگ قابو میں اورغیرقانونی درآمدی کاروبار کم ہو گیا۔ذرائع کےمطابق گزشتہ ماہ افغان راہداری تجارت کےتحت درآمدات میں بڑی کمی ہوئی جبکہ جولائی سےستمبر تک سالانہ بنیادوں پو 85فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں سال ستمبرمیں سالانہ بنیادوں پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں86 فیصد کی کمی کے ساتھ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ7کروڑ83 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی جبکہ ستمبر2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈکا حجم54کروڑ51 لاکھ ڈالرز تھا۔ذرائع نے کہا کہ اگست2024 کےمقابلے میں ستمبر میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں16 فیصد کی کمی سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افغان ٹرانزٹ26کروڑ 94 لاکھ ڈالرز رہیں، جولائی سے ستمبر2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم ایک ارب76 کروڑ79 لاکھ ڈالرز تھا، گزشتہ مالی سال افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب 21 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی تھی۔سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ مالی سال 24-2023 میں افغان ٹرانزٹ کاحجم 2 ارب88کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا جبکہ مالی سال23-2022 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 7 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے ہیں۔مہمان ٹیم انگلینڈ کو میزبان پاکستان کا اسکور برابر کرنے کےلیے مزید 64 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹ ابھی باقی ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ زیک کراولی 78، بین ڈکٹ 84 اور کپتان اولی پوپ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے پاکستان کے خلاف اپنی سنچری مکمل کلی، انہوں نے 167 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، یہ جو روٹ کی ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری ہے۔ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی تیسری وکٹ 249 پر گری، جب بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ 113 رنز پر گر گئی، زیک کراؤلے 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراؤلے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز پر آؤٹپاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ملتان ٹیسٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق قومی ٹیم میں شامل ہیں۔ملتان ٹیسٹ کا نتیجہ آئے گا، سلمان علی آغا پُرامیدمحمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ان کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔انگلینڈ کی پلیئنگ الیوناولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہیں۔جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔

صدر ۔۔حلف۔ ۔صدر آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا۔

اکتوبر :صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی

کاروباری افراد اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں، صدر مملکت آصف علی زرداری شرح سود معقول بنانے، برآمدات پر مبنی صنعتوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے

08-10-2024ایوانِ صدر پریس ونگ *** کاروباری افراد اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں، صدر مملکت آصف علی زرداری شرح سود معقول بنانے، برآمدات پر مبنی صنعتوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا 12ویں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب سے خطابملکی معیشت بہتر بنانے کے لیے شرح سود مزید معقول بنانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت صدر مملکت کا کاروبار کے لیے سازگار ماحول، سستی توانائی اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کو سپورٹ کرنے پر زورتاجر برادری ملک کی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں، صدر مملکت ایسی صنعتوں پر توجہ مرکوز کریں جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ کریں، لوگوں کو روزگار فراہم کریں، صدر مملکت بلند شرح سود ملکی معیشت اور کاروبار کے لیے فائدہ مند نہیں، صدر مملکت حکومت کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے پالیسی ریٹ کم کرنے پر غور کرے، صدر مملکتملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، صدر مملکت سابقہ دور میں سیکورٹی چیلنجز، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باوجود صنعتوں کو سپورٹ کرنے، سستی توانائی فراہم کرنے کی اقتصادی پالیسی ملکی برآمدات میں اضافے کا باعث بنی، صدر مملکت تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے سستی بجلی، زمین اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں، صدر مملکت تاجر برادری اور کاروباری افراد ملک کی معاشی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کرتے رہیں، صدر مملکت صدر مملکت نے ملک کے کاروباری اداروں کو ایکسی لینس ایوارڈز دینے پر ایف پی سی سی آئی کو سراہا صدر مملکت نے 12ویں ایف پی سی سی آئی ایکسیلنس ایوارڈز بھی بزنس کمیونٹی کے ممبران میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کئے ***

مودی کی چھٹی کانگرس اتحاد حکومت بنانے گا

کانگریس اتحاد اکاون نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا۔ اس جیت کے ساتھ انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر عبداللہ نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔دوسری جانب بھارتی ریاست ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں بی جےپی تیسری بارحکومت بنانےکی تیاری کررہی ہے۔