All posts by admin

عاصم ملک بطور ڈائریکٹر جنرل ای ایس ای 2 سال کے لئے تعینات۔۔چیف جسٹس ریٹائر منصور شاہ کا نوٹیفکیشن جاری۔12 لیفٹیننٹ 30میجرجنرل تبدیل120 پلٹو شکنجے میں 12ھزار ارب روپے سالانہ کی کرپشن کرنے والوں کی لسٹ تیار۔ الٹی گنتی شروع۔۔وزیر خزانہ ملک کی سمت درست کرنے میں کامیاب۔پورٹس اینڈ شپنگ میں 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری۔ث۔تفصیلات جاننے کے لیے بادبان میگزین کا تازہ شمارہ اپنے ھاکر سے 10 اکتوبر کو طلب کریں

اسلام آباد: غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ حملے کے ایک برس مکمل ہونے پر، ایوان صدر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس

—صدر آصف زرداری۔۔۔خطاب مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا آل پارٹیز کانفرنس سے خطاباسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی مہم جوئی اور کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ امن کی بحالی اور تنازعات کو پھیلنے سے روکنے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں ایوان صدر میں حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے علاوہ 41800 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی کابینہ کے اراکین، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان، شام اور یمن کو نشانہ بنانے کے لئے اپنے حملوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو خاص طور پر غزہ میں فلسطینی آبادی کے خلاف نسل کشی کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے استثنیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی برادری کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے اور مزید جانوں کے ضیاع اور تنازعات کو خطے کے دیگر حصوں میں پھیلنے سے روکنے کے لئے فوری کارروائی کرے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطین اور لبنان میں امن و سلامتی کے قیام کی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام جس کادارالحکومت القدس ہو، کے ذریعے دو ریاستی حل کے لئے پاکستان کے دہائیوں پرانے موقف کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔فلسطین سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاءکا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لئے اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رکھے۔ صدر مملکت نے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاءاور فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی بحالی کے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا

عدالتی فیصلوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ عدلیہ کبھی مارشل لاء کی توثیق کر دیتی ہے، کیا ججز آئین کے پابند نہیں؟َسپریم کورٹ میں محکمہ آبادی پنجاب ملازم نظر ثانی کیس سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلوں کی مثالوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، غیر آئینی اقدام کی توثیق کا اختیار ججز کے پاس کہاں سے آجاتا ہے، ججز کی اتنی فراغ دلی کہ غیر آئینی اقدام کی توثیق کردی جاتی ہے، عدلیہ کبھی مارشل لاء کی توثیق کر دیتی ہے، کیا ججز آئین کے پابند نہیں؟َچیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں یہی ہو رہا ہے ایک کے بعد دوسرا مارشل لاء آجاتا ہے، عدالتی فیصلے کا حوالہ وہاں آئے جہاں آئین و قانون کا ابہام ہو، عدالتی فیصلہ آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے وقت آگیا ہے ججز کی کلاسز کرائی جائیں، کیا جج بننے کے بعد آئین و قانون کے تقاضے ختم ہو جاتے ہیں، وکلاء کو آئین کی کتاب سے الرجی ہو گئی اور وہ اب آئین کی کتاب اپنے ساتھ عدالت نہیں لاتے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کہا جاتا ہے نظر ثانی درخواست جلدی لگا دی، کہا جاتا ہے ڈھائی سال پرانی نظر ثانی کیوں لگائی۔عدالت نے محکمہ آبادی پنجاب کے ملازم کی نظر ثانی درخواست خارج کردی۔

پانچ اکتوبر کو لاہور میں احتجاج میں گرفتار تحریک انصاف کے 17 افراد مقدمے سے ڈسچارج۔۔پولیس کی ڈنڈے برآمد کرنے کیلئے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد۔۔”تفتیشی افسر ابھی تک سی سی ٹی سی فوٹیج حاصل کرنے میں ناکام رہے”۔ تحریری حکمنامہ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسلامیہ جمہوریہ کے دیرینہ دشمن اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب کے ایروسپیس کمانڈر کو اعلی فوجی اعزاز سے نوازا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ ہفتے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے پر اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر کو اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسلامیہ جمہوریہ کے دیرینہ دشمن اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب کے ایروسپیس کمانڈر کو اعلی فوجی اعزاز سے نوازا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ ہفتے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے پر اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر کو اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا۔رپورٹ کے مطابق امیر علی حاجی زادہ نے ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی موجودگی میں سپریم لیڈر سے ”فتح“ نامی فوجی تمغہ حاصل کیا۔یہ تمغہ ایران کے اعلیٰ ترین فوجی اعزازات میں سے ایک ہے جو فوجی کامیابیوں پر دیا جاتا ہے، یہ تمغہ پہلی بار 1980 کی دہائی میں 8 سالہ ایران عراق جنگ کے دوران دیا گیا تھا جب کہ اس اعزاز سے بہت ہی کم رہنماؤں کو نوازا گیا ہے۔یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے لبنان میں اپنی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے صہیونی ریاست پر درجنوں بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے جب کہ اسرائیلی فوج کے دو عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے تقریباً 200 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میزائل کسی بڑی تباہی کا سبب نہیں بنے کیونکہ اسرائیلی آئرن ڈوم نے انہیں بیچ میں ہی تباہ کردیا۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران سے بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں، ہمیں امریکا نے ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل حملے سے خبردار کیا تھا اور ایران کی جانب سے میزائل حملےکے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہیگری نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ اسرائیلی فوج ایرانی حملے کا دفاع اور جوابی کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ایسا بروقت کیا جائے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن کہا کہ امریکا ایرانی میزائل حملوں کے خلاف دفاع اور خطے میں امریکی فوج کے تحفظ کے لیے اسرائیل کی مدد کے لیے تیار ہے۔

فراڈیا اعظم سواتی المعروف بشیرے کو گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج ہے۔