All posts by admin

12 ہزار ارب روپے کی کرپشن، 120 افراد کی لسٹ تیار، فیض حمید نے داڑھی رکھ لی ، جبکہ کیس آخری مراحل میں سیاسی حکومت سیاسی فیصلے کرے ، فوج کے پیچھے نہ چھپے ۔وزیر داخلہ کی مایوسی کن کارکردگی سہیل رانا لائیو میں بادبان ٹی وی، یو ٹیوب، بادبان اپ ڈیٹ فیس بک اور بادبان ٹویٹر پر

عمران خان کی دنوں بہنیں گرفتار۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک سے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان سمیت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خانم کو تھانا ویمن منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا ہے۔گرفتاری کے موقع پر صحافی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا کہیں گی آپ؟، جس کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ گرفتار کرنا ہے تو گرفتار کر لیں۔30 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکاآئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے اب تک 30 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ڈی چوک میں صحافیوں سے گفتگو میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جہاں جہاں پولیس اور سرکاری و نجی املاک پر حملے ہو رہے ہیں اس کا جواب دیا جارہا ہے۔مظاہرین کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمیاسلام آباد ایکسپریس وے پر سوہان کے قریب مظاہرین اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپ ہوئی، مظاہرین کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں میں ایس پی علی رضا بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر کڑے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہے، راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیے گئے ہیں۔ہر صورت ڈی چوک جائیں گے، اکیلا بھی رہ گیا تو تب بھی جاؤں گا، وزیراعلیٰ کے پیاسلام آباد کے ڈی چوک آنے والے تمام راستے خاردار تار لگا کر بند کر دیے گئے جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے بھی بند ہے، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، فیض آباد پل پر ڈبل لیئر کنٹینرز رکھ دیے گئے۔دارالحکومت میں موبائل فون سروس بند ہے، میٹرو بس سروس بھی تاحکمِ ثانی معطل کردی گئی ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ،راولپنڈی، مری روڈ اور اطراف کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں، راستوں کی بندش کے باعث شہر کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں میں تعطیل کی گئی، رکاوٹوں کے باعث مسافروں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔علی امین اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں، وزیرداخلہوزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بالکل کلیئر ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں، وہ پہلے پاکستانی ہیں اور اس کے بعد کسی سیاسی جماعت سے وابستہ ہیں، انہیں سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک مسلح شخص کی ویڈیو شیئر کردی محسن نقوی نے کہا کہ کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نا کریں، احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں، ہماری جتنی بھی فورس ہے ان میں کسی کے پاس گن نہیں ،آپ ویڈیوز، تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ جو لوگ ان کے ساتھ آ رہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے، ان کے پاس پورا کے پی صوبہ ہے جہاں مرضی ہو اس شہر میں احتجاج کرلیں۔

راولپنڈی اور اسلام آبادمیں وہ مقامات جنہیں آج کنٹینرزلگاکربندکیا گیاہے

*راولپنڈی اور اسلام آبادمیں وہ مقامات جنہیں آج کنٹینرزلگاکربندکیا گیاہے۔*نیو مارگلہ روڈ ٹرن جی ٹی روڈسنگ جانی ٹول پلازاواٹرٹینک مارگلہ روڈنیو مارگلہ لوپ جو اولڈ مارگلہ روڈ کی طرف جاتی ہے، ایف ٹین ٹو کے مقابل26 نمبر چونگیزیروپوائنٹخیابان چوکفیصل چوکبری امام ٹی کراسایکسپریس چوکسیریناہوٹل چوکمارگلہ روڈسیکرٹریٹ میٹروسٹیشنروات ٹی چوککھنہ پلترامڑی چوکمری روڈ پر ٹریفک آفس کے قریب واقع پلفیض آبادنائنتھ ایونیوگولڑہ موڑ حاجی کیمپ چوکموٹروے پرانا ٹول پلازہترنول پھاٹکچوہڑچوکپشاور موڑفلائی اوور

حکومتِ پنجاب کا دلیرانہ فیصلہحکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجز، ڈینز، ایچ او ڈیز، ایم ایس وسرکاری ہسپتالوں میں نوکری کرنے والے ڈاکٹرز، پروفیسرز، اور دیگر پر بھی پرائیویٹ پریکٹس کرنے پر پابندی لگا دی ھے کلینکس کی اچانک چیکنگ کے دوران کوئی بھی سرکاری ڈاکٹر مصروف پایا گیا تو اسے نوکری سے فوری فارغ کئے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ھے.

ای ایس ای میں 13 بڑے تبادلے. اربوں روپے کی کرپشن سابق ممبر سی ڈی اے مصطفین کاظمی گرفتار. مولانا فضل الرھمان کی پریس کانفرنس اور بھکی بھکی باتیں..الٹی گنتی شروع.کیا سب کچھ بدلنے جا رھا ھے. ای ایس ای کے سربراہ نے عھدے کا چارج سنبھالنے کے بعد 3 اھم بریفنگ لی . ھای کورت کے 2 جج فائنل۔ ۔اسلام آباد کا بدلہ بدلہ موسم اور ایک اھم ترین گرفتاری۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے

حکومت کا سی پیک اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا بجٹ ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عملی طور پر سی پیک اتھارٹی کو بند کر دیا ہے۔

حکومت کا سی پیک اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا بجٹ ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عملی طور پر سی پیک اتھارٹی کو بند کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کا بجٹ ختم کر دیا ہے ، گزشتہ مالی سال 2023-2024میں بھی سی پیک اتھارٹی کیلئے بجٹ جاری نہیں کیا گیا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبے وزارت منصوبہ بندی، وزارت مواصلات اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت مکمل کیے جائیں گے ۔ حکومت نے اتھارٹی کیلئے رواں مالی 2024-2025کیلئے بجٹ کی منظوری نہیں دی۔ وزارت خزانہ نے 2022-2023میں سی پیک اتھارٹی کیلئے تیرہ کروڑ گیارہ لاکھ بجٹ مختص کیا اور اتھارٹی نے 55لاکھ روپے اخراجات کیے تھے ۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا عہدہ گزشتہ چار سال سے خالی تھا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف حکومت نے اپریل 2022 میں ہی سی پیک اتھارٹی بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ اب وزیر اعظم کی جانب سے مختلف وزارتوں کو ختم کرنے کے منصوبے کے سلسلے میں سی پیک اتھارٹی کو بھی باضابطہ طور پر بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔