All posts by admin

بجلی سات روپے 12 پیسے مھنگی کرنے کا فیصلہ یونٹ 100 روپے ۔جمھوریت بھترین انتقام

بجلی 7 روہے 12 پیسے مہنگی کرنے کی تیاریاں، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف 30 ستمبر سے ختم کرنے کی تیاریاں مکمل، یکم اکتوبر سے بجلی کی قیمت میں بھاری اضافہ ہو جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی صارفین کا 30 ستمبر سے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف ختم ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق بجلی کے صارفین کے لیے 3 ماہ کا حکومتی ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گا اور یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7.12 روپے بڑھ کر 23.59 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے بڑھ کر 30.07 روپے ہو جائے گا۔علاوہ ازیں 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف3.95 روپے سے بڑھ کر 11.69 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے جولائی 2024ء میں بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا تھا، حکومت نے اضافے سے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے استثنیٰ دیا تھا۔وفاقی حکومت نے 50 ارب سبسڈی سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی قیمت میں اضافہ 3 ماہ کے لیے روکا تھا۔

چیف جسٹس اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان سخت ترین جملوں کا تبادلہ۔عدالتی فیصلوں پر اعتماد کرے یا ائین پر۔کوئی طاقتور شخص ریٹائر ہو کر کینڈا نہیں جا سکتا۔ کینڈا کی پارلیمنٹ نے قراردار پاس کر دی

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ آئین بنانے والوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا اور وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ میں پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سلمان اکرم راجا اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمہ ہوا۔سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو عملدرآمد کرنا چاہیے تھا، لاہورہائیکورٹ کے حکم پر کوئی فیصلہ دیے بغیر سپریم کورٹ معاملہ ختم نہیں کرسکتی۔ سلمان اکرم راجا کے دلائل پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم عدالتی فیصلوں پر انحصار کریں یا آئین پر؟ عدالت آئین کی پابند ہے، مجھے سروکار نہیں کسی جج نے کیا فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس نے سلمان اکرم سے سوال کیا کہ کیا آپ اپنی مرضی کے ججز ٹربیونلز کے لیے چاہتے ہیں؟ جب لاہورہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں مشاورت ہوچکی تو مزید کیا کرنا چاہیے؟ آپ چاہتےہیں ٹربیونلز کا معاملہ ختم ہی نا ہو۔ اس پرسلمان اکرم نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم یا برقرار رکھے بغیر یہ کیس ختم نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ کون سا جج کون سا ٹربیونل کیس سنےگا، عدالتی فیصلوں کے بجائے صرف آئین پر عملدرآمد ہو تو ملک میں مسائل پیدا ہونگے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئین بنانے والوں کی دانائی ہوتی ہے، آئین بہت پیچیدہ کتاب ہےجو صرف ایک داناشخص ہی سمجھ سکتا ہے، آئین بنانے والوں نے الیکشن کمیشن کو ادارہ بنایا، وہ چاہیں تو ختم بھی کرسکتے ہیں، فی الحال الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، اگر ہائیکورٹ اگر الیکٹورل کام شروع کردے تو کیا ہوگا؟ بعد ازاں عدالت نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔ ——— آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا. آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال سمیت انسداد دہشت گر کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو علاقے میں ترقیاتی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی آپریشنل تیاریوں سمیت بلند حوصلے کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی. خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔آرمی چیف نے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دشمن قوتوں سمیت ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان پاک فوک نے کہا کہ آرمی چیف نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں عوام کے کردار کی بھی تعریف کی جب کہ کے پی کی عوام کی خوشحالی اورترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کےعزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عمائدین کی غیرمتزلزل حمایت پرشکریہ ادا کیا. یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ آرمی چیف کے وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔——چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آئینی عدالت ضروری اور مجبوری ہے اس لیے آئینی عدالت بنا کر رہیں گے۔ کراچی میں سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئین سازی اور قانون سازی عدلیہ کے ذریعے نہیں ہوسکتی، 19 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ کی دھمکی کی وجہ سے لانا پڑی مگر اب کچھ بھی ہو میثاق جمہوریت کے مطابق عدالتی اصلاحات لا کر رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں ججوں کے تقرر کا وہ طریقہ بدلنا پڑا جو پوری دنیا میں رائج ہے، امریکا میں پوری پارلیمان ججوں کے تقرر کا فیصلہ کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا میں آج تک مارشل لاء نہیں لگا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت ضروری ہے اورمجبوری بھی، اس لیے آئینی عدالت بنا کر رہیں گے تاکہ کسی دوسرے وزیر اعظم کو تختہ دار پر نا چڑھایا جا سکے اور لوگوں کو انصاف مل سکے۔ چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ ایک انصاف دینے والے ادارے نے عدالتی قتل کیا، ضیاء الحق کا دور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دیکھا ہر سیاسی کارکن پر تشدد ہوا، شہید بے نظیر کو پتا تھا ہمارا نظام ٹوٹا ہوا تھا، اس وقت افتخار چوہدری انقلابی نہیں پی سی او جج تھا، کوئی ڈیم والا جج نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت فیصلہ کیا تھا کہ آئینی عدالت بنے گی لوگوں کو انصاف ملے گا، اس وقت عدالتیں پکوڑوں اور ٹماٹر کی قیمت طے کررہی تھیں۔—– قطر امیری بحریہ کے جہاز الخور کی کراچی آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا. جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ قطر امیری بحریہ کے جہاز الخور پہنچ گیا. کراچی آمد پر قطری بحریہ کے جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قطری بحریہ کے جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد ایک تاریخی سنگ میل ہے.پاک قطر بحری جہازوں کے درمیان مشق اسد البحر کا انعقاد کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ قطری بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی اوربابائےقوم کوخراج عقیدت پیش کیا.آئی ایس پی آرقطری بحریہ کے کمانڈنگ آفیسر نےوائس ایڈمرل فیصل عباسی سے ملاقات کی. ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور و تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قطرامیری بحریہ کےجہازکےدورےسےتعلقات کو فروغ ملے گا۔——-سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھا ہے۔ذرائع مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے۔سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اور حجاج کرام پر اثر پڑ سکتا ہے. پاکستانی بھکاری سعو دی عرب میں عمرے کے ویزے پر آتے ہیں۔وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کروانے والے ٹریولز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا۔وزارت مذہبی امور نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عر ب جانے سے روکنے کے لیے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔—- مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس ہوا .جس میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام آج بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں جب کہ ممبر کے پی کی عدم حاضری کے باعث مشاورتی عمل مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشم کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا. چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ممبران، حکام اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔

چیف الیکشن کمشنر کو گھر بھیجنے کا حتمی فیصلہ.سپریم کورٹ آئین سے بالا فیصلے نھی کر سکتا۔جسٹس آفریدی کا اختلافی نوٹ۔پاکستان کے 8 کرکٹرز کی جاءیداد ضبط کرنے کا فیصلہ۔4 کرکٹرز ریٹائر اور 4 کرکٹرز موجودہ پاکستان ٹیم کا حصہ ہے۔نیب ایف آئی اے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رھی ھے۔پاکستان میں گدھوں کے ریٹش چائینہ میں گدھوں کی مانگ کی وجہ سے بڑھے۔پاکستان میں مھنگای ھاے مھنگای کا رونا رونے والے ایک لاکھ روپے میں گدھا فروخت کرنے لگے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں

الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا سپریم کورٹ آف پاکستان نے پیر کو مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔70 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے ۔فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں بڑا سٹیک عوام کا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ عدالت نے فیصلے کے اردو ترجمہ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم بھی دیا ہے ۔ فیصلے میں قرار دیا ہے کہ جو ارکان جس جماعت سے وابستگی کا حلف نامہ دیتے ہیں انہیں اس جماعت کا تصور کیا جائے گا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے پاس آرٹیکل 199 میں وہ اختیار موجود نہیں جو سپریم کورٹ کے پاس مکمل انصاف کرنے کیلئے آرٹیکل 187 میں ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس آرٹیکل 218(3) میں اختیار ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں۔سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ یہ ایک عام سول کیس نہیں ہے بلکہ اعلیٰ ترین نوعیت کا مقدمہ ہے، جہاں جمہوریت آئین کی ایک اہم خصوصیت اور عوام (ووٹرز) کے اپنے نمائندے منتخب کرنے کے بنیادی حق کو محفوظ، دفاع کرنا ہے تاکہ ریاست کے قانون ساز اور انتظامی اداروں کے نمائندوں کا انتخاب ہو سکے۔ اکثریتی تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حقدار ہے، آئین و قانون کسی شہری کوانتخاب لڑنے سے نہیں روکتا۔فیصلے میں کہا گیا کہ رول 94 کی وضاحت آئین کے آرٹیکل 51(6) اور الیکشن ایکٹ کی شق 106 سے متصادم ہے، انتخابی نشان نہ ہونے پر مخصوص نشستیں نہ دیا جانا الیکشن کمیشن کی طرف سے اضافی سزا ہے، واضح قانون کے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی، انتخابی نشان واپس لئے جانے کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی جماعت کے آئینی حقوق ختم ہوگئے۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب کی درخواست کو غیر ضروری قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ کرنا تھا کہ کونسی سیاسی جماعت کو کتنی مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں،ان نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد کردہ افراد کا انفرادی حق نہیں ہوتا،الیکشن کمیشن ملک میں جمہوری عمل کا ضامن اور حکومت کا چوتھا ستون ہے۔

چئیرمین ایچ ای سی کی تیسری بار توسیع وزیر اعظم کو ھای کورٹ کی طرف سے محبت نامہ وصول

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ایکٹ کی شق6 (5) کی رو سے وزیراعظم آفس کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ ؛ وہ دو دو بار چیئرمین کا ٹینیور مکمل کر لینے والے کو مدت ملازمت میں تیسری بار توسیع دے سکے۔لیکن ن لیگ کے پرائیویٹ یونیورسٹی مافیا ڈان گروپ کے وفاقی کابینہ میں شامل نمایندوں نے وزیر اعظم سے تیسری بار توسیع کروا کر اپنے لیے ثواب مسلسل کا بندوست کر لیا تھا۔پر یہ تجاوز اب عدالت کے روبرو سماعت کے لیے موجود ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ایکٹ کی متعلقہ دفعہ اس طرح سے ہے

ڈائریکٹر جنرل ای ایس ای عاصم ملک تعینات۔ ڈائریکٹر جنرل ای ایس ای عاصم ملک تعینات۔ جنرل عاصم ملک ایجٹونیٹ جنرل وہ جنرل جی اے ملک کے صاحبزادے ہیں جو 10 کور کے کمانڈر رھ چکے ہیں 80 پی ایم اے لانگ کورس کے افیسر ھے۔جنرل عاصم ملک ایجٹونیٹ جنرل وہ جنرل جی اے ملک کے صاحبزادے ہیں جو 10 کور کے کمانڈر رھ چکے ہیں بادبان نیوز یہ خبر 20 جولائی کو دے چکا ہے

ادویات پر جنرل سیلز ٹیکس دوائی مھنگی خون سستا۔ ۔ایران میں دھماکا 100 افراد جان بحق۔ایف بی آر 30 ستمبر کے بعد تارا مسیحی کا روپ اختیار کرے گی۔گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں بجلی اور گیس کنکشن منقطع ہو سکتے ہیں۔۔پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج۔دوبئی کی 3 ھزار شخصیات کو شکنجے میں لانے کا فیصلہ۔قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشنیں۔نیب کے پی نے اربوں روپے کی ریکوری کر لی۔ملک بھر میں دھشت گردی اور مھنگای۔۔حکومت دھشت گرد اور مھنگای دنوں کو روکنے مین مکمل طور پر ناکام۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز پر کلک کریں

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کر دیا۔ریڈ زون کے پانچ میں سے چار راستے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے ہیں

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال کے بعد پولیس نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کر دیا۔ریڈ زون کے پانچ میں سے چار راستے مکمل طور پر سیل کر دیئے گئے ہیں، جن میں سرینا چوک، نادرا ، ایکسپریس اور میریٹ چوک شامل ہیں. ان مقامات پر پولیس نے کنٹینرز لگا دیئے ہیں۔اس کے علاوہ، جناح ایونیو پر بھی خاردار تاریں لگا کر فضل حق روڈ اور چائنہ چوک کو بھی سیل کر دیا گیا ہےجبکہ ریڈ زون کی سکیورٹی کے حوالے سے بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔