تازہ تر ین

پی ایس ایل کئی پہلوؤں میں آئی پی ایل سے بہتر قرار۔اسـر ائیـلـی حـملـے میں فلســطـین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان سلیمان احمد زید العبید شـہیــد ہو گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نےاسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے’ خطرناک اشتعال انگیزی’ قرار دیا۔۔وزارت داخلہ اور وزارت داخلہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں۔شاہین شاہ آفریدی کی پہلے اوور میں وکٹ برینڈن کنگ آؤٹ بابر اعظم کاکیچ۔عازمین حج کی سہولت کے لیے نامزد بینک کل دن 9-8-2025 ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔حکومت آخری مراحل میں داخل زلزلے کے جھٹکے۔50 ھزار ارب روپے کی کرپشن پر واویلا کیوں کرپشن ایک لاکھ ھزار ارب روپے کیوں نہیں۔۔12 ھزار ارب روپے کی کرپشن کرنے والے 12 افسران کو معطل کر کے گرفتار کرنے کا فیصلہ۔۔اھم شخصیات گرفتار کر کے مسال بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*جب تک ٹیرف کا تنازع حل نہیں ہوتا، بھارت سےتجارتی مذاکرات نہیں ہوں گے: ٹرمپ کا دوٹوک پیغام*امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے تجارت پر مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا۔امریکی صدر سے اوول آفس میں صحافی نے سوال کیا کہ ‘ کیا وہ بھارت سے ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کریں گے’؟امریکی صدر نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ ‘جب تک ٹیرف کا تنازع حل نہیں ہو جاتا بھارت کے ساتھ کسی قسم کے تجارتی مذاکرات نہیں ہوں گے’۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل : آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔ تیسرا میچ اتوار کو ہوگا۔—————————————-ڈبلن 8 اگست ۔ آئرلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ اس طرح آئرلینڈ نے تین میچوں کی سیریز جیت لی ہے جبکہ ابھی ایک میچ باقی ہے۔ اس نے پہلا میچ 11 رنز سے جیتا تھا۔تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ جمعہ کو کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے سیریز میں دوسری مرتبہ ٹاس جیتا۔ اس مرتبہ اس نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔جواب میں آئرلینڈ ویمنز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان ویمنز کی اننگز میں شوال ذوالفقار نےچھ چوکوں کی مدد سے33 رنز سکور کیے اور ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنانے والی منیبہ علی کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز کا اضافہ کیا۔بعد میں آنے والی بیٹرز میں ایمان فاطمہ نے ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 23 ، کپتان فاطمہ ثنا نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے23 اور نتالیہ پرویز نے پانچ چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔آئرلینڈ کی جانب سے لارا مک برائیڈ اور کارا مرے نے بالترتیب27 اور 33 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آئرلینڈ کی اننگز ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار رہی اور35 رنز پر اس کی 3 وکٹیں گرگئیں۔ایمی ہنٹر6 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں جبکہ آف سپنر رامین شمیم نے لگاتار گیندوں پر کپتان گیبی لوئس ( 21 ) اور لی پال ( صفر ) کو آؤٹ کردیا۔اورلا پرینڈرگاسٹ اور لارا ڈیلینی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 76 رنز کا اضافہ کیا۔

اورلا پرینڈر گاسٹ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی آٹھویں نصف سنچری سکور کی۔ وہ چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر رامین شمیم کی تیسری وکٹ بنیں۔لارا ڈیلینی پانچ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر فاطمہ ثنا کی گیند پر آؤٹ ہوئیں۔

انہوں نے ریبیکا سٹوکل کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کا اضافہ کیا۔ایوا کیننگ کو4 رنز پر سعدیہ اقبال نے آؤٹ کیا لیکن میچ کی آخری گیند پر جین میگائر نے سعدیہ اقبال کو چھکا مارکر اپنی ٹیم کو کامیابی دلادی۔ سٹوکل چار چوکوں کی مدد سے34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔پاکستان کی طرف سے رامین شمیم نے36 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

تیسری عالمی جنگ کی طرف پیش قدمی ۔ اظہر سیدبھارت کی امریکہ کو برآمدات سو ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں ۔روس سے سستے داموں خام تیل خرید کر ایڈانی گروپ اپنی ریفائنری میں صاف کرتا ہے اور یورپین یونین سمیت عالمی منڈی میں بیچتا ہے ۔اس خرید و فروخت میں بھارتی معیشت کو کم و بیش سو ارب ڈالر سالانہ کا فائدہ ہوتا ہے ۔روس کو امریکی پابندیوں کے باوجود بھارتی کی وجہ سے ڈالر مل جاتے ہیں ۔بھارت کو اپنی معیشت چلانے کیلئے کم قیمت تیل مل جاتا ہے اور عالمی منڈی میں فروخت سے اضافی زرمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے

۔بھارت کو گھی سے بھرے دو پراٹھے ملتے ہیں۔ ایڈانی گروپ دنیا کا امیر ترین گروپ بن گیا ہے ۔بھارتی روپیہ پاکستان کے تین روپیہ کے برابر پہنچ گیا ہے ۔صدر ٹرمپ نے بھارتی درامدات پر جو پچاس فیصد ٹیرف لگایا ہے سو ارب ڈالر کی بھارتی برآمدات بیس ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی ۔یورپین یونین نے امریکہ دباؤ پر بھارتی ریفائن تیل خریدنے کی بجائے امریکہ سے پٹرولیم مصنوعات خریدنا شروع کر دیں بھارتی معیشت کا رام رام ستے ہو جائے گا

۔بھارت پر قرضوں کا بوجھ جی ڈی پی کے ایک سو بیس فیصد ہے ۔سالانہ ڈیڑھ سو ارب ڈالر کے نقصان سے چھ سو ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر برف بن جائیں گے اور پگھلنا شروع ہو جائیں گے ۔ادائیگیاں تو ہر حال میں کرنا ہیں لیکن ادائیگیوں کے توازن میں ملنے والے ڈالر کم ہونا شروع ہو جائیں گے ۔

بھارت کے اڈانی اور امبانی دنیا کے امیر ترین لوگ بن چکے ہیں لیکن امریکی ٹیرف انہیں آسمان سے زمین پر لے آئے گا۔اسرائیل میں اڈانی گروپ کی حیفہ ریفائنری سالانہ تین ارب ڈالر کماتی ہے اور بھارتی معیشت میں انجیکٹ کرتی ہے ۔امریکی دباؤ پر اسرائیل نے اڈانی گروپ کو شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

امریکی چاہتے ہیں بھارتی پاکستان کے ساتھ بھر پور مکمل جنگ کریں تاکہ چین کو خطہ میں الجھا کر امریکی معیشت کو درپیش نادہندگی کے خطرات ٹالے جا سکیں ۔پاکستان نے سات سے دس مئی کے دوران بھارتیوں کی طاقت کا نشہ جس طرح اتارا ہے بھارتی جنرل کہتے ہیں بھوکے مر جائیں گے پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کریں گے ۔بی جے پی ایسی انتہا پسند ہندو جماعت نے ایک طرف اقتدار کیلئے بھارت کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل دیا دوسری طرف عالمی سطح پر دو کشتیوں کی سواری کر کے بیک وقت روسی اور امریکی گائے کا دودھ خوب خوب “چویا”پاکستان نے دس مئی کو جس طرح بھارتیوں کی پٹائی کی مودی کے پلے کچھ نہیں رہا ۔

کہانی صرف اتنی ہے امریکی سپر پاور نہیں رہے ۔چینیوں نے معیشت اور جنگی ٹیکنالوجی دونوں میں امریکہ اور یورپ کا بھرم توڑ دیا ہے ۔بھارتی امریکی دباؤ میں آجاتے ہیں تو دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف تیزی سے بڑھنا شروع کر دے گی ۔دباو میں آنے کی بجائے روس چین پاکستان اور ترکی پلیٹ فارم پر آگئے تیسری عالمی جنگ تاخیر کا شکار ہو جائے گی ۔تیسری عالمی جنگ ہونا ہی ہے

۔بھارتی امریکی دباؤ میں نہ آئے تو مغرب کو چین سے براہ راست جنگ کرنا پڑے گی ۔ا گئے تو مغرب کی جنگ بھارت ایسی امریکی پراکسیاں لڑیں گی ۔۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Baadban Tv. All Rights Reserved