تازہ تر ین

اسلام آباد ڈوب گیا سھیل اشرف کی صورتحال کو نمٹنے کے لئے سوے ھوے 8 ھزار سے زائد ملازمین کو 6 بجے جگانے میں کامیاب

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کا بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نکاسی آب آپریشن کی خود نگرانی کی**سی ڈی اے، ایم سی آئی، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں متحرک — تمام حساس مقامات پر خصوصی نگرانی اور فوری نکاسی آب کے اقدامات*اسلام آباد: یکم ستمبر 2026چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے بارش کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور شہر میں نکاسی آب، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو درپیش ممکنہ مشکلات کا موقع پر جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کیےڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے مختلف سڑکوں، نشیبی علاقوں، انٹرچینجز، انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں کا معائنہ کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران اور فیلڈ ٹیموں نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کو شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے اقدامات، تعینات افرادی قوت، ڈی واٹرنگ مشینری اور دیگر انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے خاص طور پر سیکٹر ای الیون میں بارش کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کا موقع پر جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی، شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تیز بارش کے دوران اسلام آباد کے تمام اہم نشیبی علاقوں، انٹرچینجز، انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ پانی کے فوری اخراج کے لیے خصوصی ڈی واٹرنگ ٹیمیں اور مشینری مختلف حساس مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔سی ڈی اے، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں بارش کے پانی کی نکاسی اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں اور تمام حساس مقامات کی مسلسل اور مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بارش کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا، پانی کی فوری نکاسی اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نالوں، ڈرینز اور پانی کے قدرتی گزرگاہوں میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ بارش کے پانی کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔متعلقہ افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے اور کسی بھی مقام پر پانی جمع ہونے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ ٹیم کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، محفوظ آمدورفت اور بنیادی شہری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تیز بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خصوصاً نشیبی علاقوں، انڈر پاسز اور پانی جمع ہونے والے مقامات پر جانے سے احتیاط کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال یا نکاسی آب سے متعلق شکایت کی صورت میں شہری سی ڈی اے کی ہیلپ لائن 1334 اور ایمرجنسی نمبر 16 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔سی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بارش کے دوران اور بعد از بارش صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی واضح ہدایت ہے کہ اسلام آباد میں بارش کے دوران شہریوں کو کسی بھی ممکنہ مشکل سے بچانے، نکاسی آب کو مؤثر بنانے اور شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل مکمل طور پر بروئے کار لائے جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved