
خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم فیصلوں اعلانات کا بڑا دن۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر اعظم اج پشاور جائیں گے۔ نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ساتھ ہوں گے۔ صوبے میں امن و استحکام کے حوالے سےایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا اور خیبر پختونخوا کے عوام کو میگا ترقیاتی پیکج کی خوشخبری بھی ملے گی۔

بیانبیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں،ان کی منفی اور اشتعال انگیز پوسٹس کا خمیازہ پی ٹی آئی کو چکانی پڑتی ہے ،خواجہ آصف اسلام آباد۔22اکتوبر :وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے مفت خور یوٹیوبرز درحقیقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام یوٹیوبرز باہر محفوظ بیٹھ کر نوٹ چھاپ رہے ہیں، جبکہ ان کی منفی اور اشتعال انگیز پوسٹس کا خمیازہ اور قیمت پاکستان کے اندر پی ٹی آئی کو چکانی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی کہ جس شخص کی حمایت کے دعوے کیے جا رہے ہوں، اُسی کی آزمائشوں اور مشکلات کو بیچ کر ڈالرز کمائے جا رہے ہوں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تب تو ان یوٹیوبرز کی عید تھی ہی، لیکن آج پی ٹی آئی اقتدار میں نہیں ہے تب بھی حسبِ معمول ان کی جیبیں بھر رہی ہیں۔ اس پوری جماعت کو انہی یوٹیوبرز نے برباد کر کے رکھ دیا ہے۔










