All posts by admin

پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری انگلینڈ نے 24 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو 42 رنز کے اضافے کے بعد ہیرک بروک 26 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بین اسٹوکس، جیمی اسمتھ 3، 3، گس اٹکنسن 10، ریحان احمد 7 اور جیک لیچ 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔پاکستان کی جانب نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں مختصر ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر صائم ایوب 8 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے جبکہ کپتان شان مسعود نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 6 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے اور گرین شرٹس کو 9 وکٹوں سے میچ جتوا دیا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 267 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر 77 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے پاکستان نے انگلینڈ کو 156 رنز سے شکست دی تھی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ کون گورنر وزیر اعلی اور اب چیف جسٹس سپریم کورٹ تینوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ھے تفصیلات کے لئے کلک کرے

چیف جسٹس یحیی آفریدی نے 28 اکتوبر کو سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلا لیا، جسٹس منصور علی شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہونے کے باعث فُل کورٹ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکیں گے، جسٹس منصور علی شاہ کی واپسی پر دوبارہ سپریم کورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کے 30ویں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے عہدے کا حلف لیا، ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس، چاروں صوبوں کے گورنرز و وزراءاعلیٰ، سپریم کورٹ کے ججز سمیت وفاقی وزراءاور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی، حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پہنچے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ بھی اپڈیٹ کر دی گئی، ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، ویب سائٹ پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد بطور سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ کا نام درج ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جستس آف پاکستان تعیناتی 3 سال کیلئے ہوئی ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی 23 جنوری 1965ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہور سے حاصل کی، گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہورسے ایم اے معاشیات کی ڈگری حاصل کی، کامن ویلتھ سکالرشپ پر جیسس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔بتایا جارہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 1990ء میں ہائیکورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی اور 2004ء میں سپریم کورٹ کے وکیل کے طورپر وکالت کا آغاز کیا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبر پختونخوا ہ کیلئے بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی خدمات بھی سرانجام دیں، 2010ء میں پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے، انہیں 15مارچ 2012ء کو مستقل جج مقرر کر دیا گیا، 30 دسمبر 2016ء کو جسٹس یحییٰ آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف اٹھایا، 28 جون 2018ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج مقرر ہوئے۔

عمران خان پر لگای گئی پابندی ختم کردی گئی۔نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ہرا دیا‏۔ کبوتر سے اکتوبر تک کا سفر تمام ہوا۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے حلف لینے کے بعد سب سے پہلے جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی سے باہر نکالتے ہوئے کالے بکرے کی قربانی دی ہے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس سب انسپکٹر حیدر شاہ شہید ہو گئے

اسلام آباد میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس سب انسپکٹر حیدر شاہ شہید ہو گئے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق حیدر شاہ کو گھر کے قریب کار سوار مسلح ملزمان نے نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر حیدر شاہ سی آئی اے پولیس میں تعینات تھا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سب انسپکٹر حیدرعلی شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی بنادی گئیں ہیں۔

راولپنڈی میں پھلوں، سبزیوں اور چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

راولپنڈی میں پھلوں، سبزیوں اور چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پھلوں سبزیوں کے سرکاری نرخ صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ ٹھیلوں دکانوں پر 190 والا سیب ڈھائی سو روپے کلو اور 120 روپے درجن والا کیلا 200 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔آلو کی سرکاری قیمت 82 روپے لیکن 110 روپے میں فروخت جاری ہے، پیاز کی قیمت 118 روپے فی کلو طے لیکن عوام کو 150 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ چکن کا سرکاری ریٹ 595 کی جگہ 650 روپے میں بیچا جا رہا ہے، سیب کیلے اور انار کی بھی ٹھیلوں دکانوں پر من مانی وصولی کی جارہی ہے۔ دکانداروں کا سرکاری ریٹ وارہ نہ کھانے کا رونا تو انتظامیہ کے سخت کارروائیوں کے دعوے مگر مہنگائی اور منافع خوری نے راولپنڈی کے باسیوں کی زندگی کو عذاب بنا رکھا ہے تو پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائیاں صرف کاغذات تک محدود نظر آتی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا، شوکت خانم کے ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو آرام کا مشورہ دے دیا

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا، شوکت خانم کے ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو آرام کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کےمطابق شوکت خانم کے 2 ڈاکٹرزنے وزیراعلیٰ ہاؤس میں طبی معائنہ کیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی مکمل صحتیاب ہے،کان اور دانت میں انفیکشن کا علاج کیاگیا۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں کوئی بھی شخص بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ذرائع کے مطابق شوکت خانم کے ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مکمل آرام کو مشورہ دیدیا۔

اور طاقت کا سورج غروب ۔۔۔ قاضی فائز عیسی کا پاکستان کی عدلیہ پر دور ‘حکمرانی’ ختم، سابق ‘چیف جسٹس’ بن گئے۔۔۔ مگر اپنی دوہری شخصیت اور متنازع اور انتہائی جانبدارانہ فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے

‏نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں سنیارٹی کا مسئلہ حل کر دیا، سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی، ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور دوسرے سینیئر جج جسٹس منیب اختر ہیں

غلیظ داماد اور پاکستانی کرکٹ۔گندے اور غلیظ ترین کھلاڑیوں کا کوڑٹ مارشل۔تھرڈ کلاس گندہ غلیظ شاھد آفریدی اب شاھین آفریدی داماد۔گھٹیا انضمام اور اس کا گھٹیا بھانجا۔داماد شاداب نے یاسر شاہ کا کئریر تباہ کر دیا۔ٹیم ھارے یا جیتے کم از کم جاندار اور مقابلے کی تو لگتی ہیں۔وطن کی مٹی گواہ رہنا ۔ آنکھوں میں آگ، قمیض پر سرخ خون، یہ وہ بے لگام جذبہ ہے جو پچھلے کچھ سالوں سے غائب ہے، بھائی ایک سچا جنگجو اور چیمپئن ہے۔۔27ویں ائینی ترمیم کی گونج۔12 ججز کیا کرنے والے ہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس جاری رکھے گا فیصلہ۔کسی وقت بھی فل کورٹ کا اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے سوموار سے الٹی گنتی شروع۔400 سے زائد آھم شخصیات ملک سے فرار ہونے کے لئے تیار۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز اور اج کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی