All posts by admin

پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت کا پیغام

پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت کا پیغام اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نظریے کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے بیگم نصرت بھٹو کے مشن پر کاربند رہیں گے۔صدر مملکت نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے آمر کے خلاف عوام کے حقوق اور جمہوریت کے بحالی کیلئے طویل جدو جہد کی۔ صدر نے بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے مشکل دور میں پاکستان پیپلز پارٹی کو قیادت فراہم کی، جمہوریت کیلئےان کی قربانیوں اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمرانہ حکومت کے ظلم و جبر کا ہمت اور بہادری سے مقابلہ کیا، وہ مادر جمہوریت اور عزم اور حوصلے کی علامت ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو سیاسی بصیرت کی حامل اور مدبر رہنما تھیں، انہوں نے خواتین کی خود مختاری اور سیاست میں ان کی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

*صدر مملکت آصف علی زرداری کا رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی حادثے میں وفات پر اظہار افسوس

23-10-2024ا**صدر مملکت آصف علی زرداری کا رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار کے بیٹے کی حادثے میں وفات پر اظہار افسوس صدر مملکت کا رکن قومی اسمبلی بیگم رعنا انصار سے اظہار تعزیت صدر مملکت کا رعنا انصار کے جوان سال بیٹے کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار صدر مملکت کی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت، لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ***

کیا 26 ویی ایینی ترمیم کے بعد وزیر اعظم کی تبدیلی کا فیصلہ ھو چکا سھیل رانا لاءیو میں

سپریم کورٹ میں 26 آئینی ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا.سپریم کورٹ سے 26 آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔محمد انس نامی درخواست گزار نے وکیل عدنان خان کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی*26 آئینی ترمیم کیخلاف درخواست میں وفاق،چیرمین سینٹ ،اسپیکرقومی اسمبلی سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار ہے۔پارلیمنٹ دو تہائی اکثریت سے آئین میں ترمیم کر سکتی ہے۔پارلیمنٹ کو عدالتی امورپر تجاویز کرنے کا اختیار نہیں۔26 آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچہ اور اداروں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہے۔آئینی ترمیم کے ذریعے چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔ترمیم کے بعد چیف جسٹس کی تعیناتی حکومت وقت کے پاس چلی گئی ہے۔ ججز تقرری کے جوڈیشل کمیشن کی ہیت کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔26 ویں آئینی ترمیم کو بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے منافی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔

بیوروکریسی نے گھر تک ادویات پروگرام کو ناکامی کے دھانے پر پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق مئی میں ٹی بی ، ہیپاٹائٹس ، امراض قلب کی ادویات گھر تک پہنچانے کا پروگرام شروع ہوا

بیوروکریسی نے گھر تک ادویات پروگرام کو ناکامی کے دھانے پر پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق مئی میں ٹی بی ، ہیپاٹائٹس ، امراض قلب کی ادویات گھر تک پہنچانے کا پروگرام شروع ہوا ۔ ساڑھے 5 ماہ گزر گئے گھر تک ادویات پروگرام کو پیسے ادا نہیں کئے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر تک ادویات پہنچانے کے 20 کروڑ روپے واجب الادا ۔ ادویات گھر تک پہنچانے کیلئے ادائیگی کس کھاتے سے ہوگی تاحال طے نہ ہوسکا ۔گھر تک ادویات پہنچانے والی کمپنی نے ساڑھے 5 ماہ سے پیسے نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کی ہے۔ صحت کے دونوں محکموں کی بیوروکریسی گھر تک ادویات پہنچانے کے بل کی ادائیگی سے غافل ہیں۔

مقررہ تاریخ کےبعدجمع ہونےوالےبلزپر5 اور 10 فیصد سرچارج لگا دیا گیا،مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی پر بل کا 5فیصد سرچارج لگایا جائےگا۔

مقررہ تاریخ کےبعدجمع ہونےوالےبلزپر5 اور 10 فیصد سرچارج لگا دیا گیا،مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی پر بل کا 5فیصد سرچارج لگایا جائےگا۔تفصیلات کےمطابق مقررہ تاریخ میں 3 دن سے زیادہ روز گزرنے پر 10فیصد سرچارج عائد کر دیا گیا، نیپرا نے مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونےوالے بلز پر عائد سرچارجز کو سلیبز میں تبدیل کر دیا۔اس سے قبل بجلی کے بلوں پر 10 فیصد ایل پی ایس چارج کیا جاتا تھا،مقررہ تاریخ میں تین دن کی توسیع پر سرچارج نہیں لگایا جائےگا۔لیسکو کے صارفین کو آن لائن بلوں کا اجراء کیا جائےگا،صارفین متعلقہ ریونیو دفاتر سے مقررہ تاریخ میں توسیع پر آن لائن بلز جاری کریں گے۔

اسلام آباد احتجاج،پی ٹی آئی مری کے گرفتار 13 پی ٹی آئی کارکنان اڈیالہ جیل سے رہا، رہا مقامی رہنماوں میں راجہ ہارون محفوظ و دیگر مقامی تنظیم کے اراکین شامل ہیں۔

اسلام آباد احتجاج،پی ٹی آئی مری کے گرفتار 13 پی ٹی آئی کارکنان اڈیالہ جیل سے رہا، رہا مقامی رہنماوں میں راجہ ہارون محفوظ و دیگر مقامی تنظیم کے اراکین شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق رہا ہونے والے والے کارکنان و رہنماوں کے استقبال کے لئےبڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے ،سابق ناظم مری سردار سلیم،سردار منصور سلیم (سینئر نائب صدر شمالی پنجاب ) راجہ الیاس ، راجہ کامران ، امجد عباسی و دیگر موجود تھے۔ راجہ ہارون محفوظ کا کہنا تھا کہ جیل میں قید رہ کر قائد کی محبت مزید بڑ ھ گئی,کارکنان رات بھر جیل میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہیں،گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، قائد کیلئے جان بھی حاضر ہے۔