All posts by admin
چیف جسٹس کون ھو گا پارلیمانی کمیٹی فیصلہ آج کرے گی
*چیف جسٹس آف پاکستان کون ہوگا؟ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کل فیصلہ کرےگا*12 رکنی پارلیمانی کمیٹی فائنل ہوگئیراجہ پرویز اشرفنوید قمرفاروق نائیکخواجہ آصفاحسن اقبالشائستہ پرویزملکاعظم ندیرتارڑکامران مرتضیٰبیرسٹرگوہرصاحبزادہ حامد رضابیرسٹرعلی ظفرفاروق ستار
بیرسٹرگوہرصاحبزادہ حامد رضابیرسٹرعلی ظفرفاروق ستار اپوزیشن کے ارکان فیصلہ کرینگے
راجہ پرویز اشرفنوید قمرفاروق نائیکخواجہ آصفاحسن اقبالشائستہ پرویزملکاعظم ندیرتارڑ
نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئےپارلیمانی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل قائم ہوگئی ہے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) ، قومی متحدہ موومنٹ ( ایم کیو ایم) ،سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی )اور جمعیت علماء اسلام( جے یو آئی) کے ارکان12 پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
فیض حمید کا کورٹ مارشل رینک واپس مراعات ختم۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل فوجی 3 رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ آرمی چیف کے دستخطوں کا انتظار۔ فوجی ترجمان ایک ھفتہ مے پریس کانفرنس یا پریس ریلیز کے ذریعے عوام کو بتاے۔ سابق ای میل ای کے سربراہ کے کیس کی سماعت مکمل 3 رکنی فوجی بینچ نے 70 سے زائد سماعتوں کے بعد سابق جنرل کو قصور وار قرار دیا اور فیض حمید کا کورٹ مارشل ریکمننڈ کیا سابق جنرل کی تمام مراعات اور رینکس واپس لے لیا گیا ہے بادبان رپورٹ سھیل رانا

1989چھانگا مانگا اور سوات آج تو دونوں مل گئےاسے کہتے ہیں اسلام آباد
سعودی عرب میں 21 ہزار 971 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کر لیے گئے
سعودی عرب میں 21 ہزار 971 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کر لیے گئے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 13 ہزار سے زائد افراد اقامہ قوانین، تقریباً ساڑھے 5 ہزار سرحدی قوانین اور 3300 سے زائد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی طورپر مملکت میں داخل ہونےکی کوشش پر 1421 افرادگرفتار ہوئے جبکہ غیرقانونی طورپرملک سے باہر جانے کی کوشش میں53 افراد گرفتار اور غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر18 افراد گرفتار کیے گئے۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے جبکہ مجموعی طور پر سعودی عرب میں 21 ہزار 971 غیر قانونی تارکین گرفتار کیے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی۔۔سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی حکومتی اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی26 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی۔تحریک کے حق میں 225 ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر حمایت کی12۔ارکان نے مخالفت کی۔۔۔۔336 ارکان کے ایوان میں دو تہائی اکثریت کے لئے 224 ارکان کی حمایت درکار تھی۔۔۔
کرکٹ ٹیمیں اسلام آباد میں روالپندی اسلام آباد ایک بار پھر سیل
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئی(اصغر علی مبارک )پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں , واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہو گا دونوں ٹیمیں آ ج آرام کے بعد پریکٹس شروع کریں گی ,انگلینڈ نے پاکستان کو رواں سیریز کا پہلا ٹیسٹ اننگز اور 47 رنز سے ہرایا تھا جب کہ آج پاکستان کو انگلینڈ سے 152 رنز سے کامیابی ملی ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیاں تین میچز کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہیں,پاکستان نے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کی۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دوسری اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ دوسری اننگز میں دو وکٹیں لینے والے ساجد خان نے بھی میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیںپاکستانی ٹیم کی ہوم گراونڈ پر شکستوں کے سلسلہ تھم گیا اور پاکستان نے اسپنرز کی تاریخ ساز باؤلنگ کی بدولت ہوم گراونڈ پر تقریباً پونے چار سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ اپنے نام کر لیا جہاں اس میچ میں انگلینڈ کی تمام 20 وکٹیں پاکستانی اسپنرز نے حاصل کیں۔پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر آخری فتح ستمبر 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد اپنی سرزمین پر مسلسل ٹیسٹ میچز کے انعقاد کے باوجود پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل نہ کر سکی۔ہوم گراونڈ پر ناکامیوں کے سلسلے کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف 2022 میں ہوا تھا جہاں آسٹریلیا نے پاکستان کو قادر بینوا سیریز میں 0-1 سے شکست دی تھی۔اس کے بعد 2022 میں انگلینڈ کے سابقہ دورہ پاکستان نے مہمان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تو قومی ٹیم کو کسی میچ میں شکست تو نہ ہوئی لیکن وہ کوئی میچ جیت بھی نہ سکی۔حال ہی میں بنگلہ دیش کی ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تو شان مسعود کی زیر قیادت ٹیم کو دونوں میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کو پہلے میچ میں باآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان نے فتح کے حصول سے قبل اس تمام عرصے میں مجموعی طور پر 11 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں سے 7 میں اسے شکست ہوئی اور چار ڈرا رہے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا 52سال بعد ہوا ہے کہ کسی ٹیم کے دو اسپنرز نے حریف ٹیم کے تمام 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ گزشتہ میچ میں 800 سے زائد رنز بنانے والی ٹیم کے بلے باز پاکستانی اسپنرز کی جوڑی کے سامنے بے بس نظر آئے۔ پہلی اننگز میں ساجد نے 7 اور نعمان نے تین وکٹیں لیں تو دوسری اننگز میں نعمان کا جادو سر چڑھ کر بولا جنہوں نے 8 انگلش بلے بازوں کو شکار کیا اور ساجد نے بھی دو مہمان بلے بازوں کو چلتا کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 1972 کے بعد ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی ٹیم کے دو باؤلرز نے حریف کے 20 کھلاڑیوں کو چلتا کیا ہو جہاں 52سال قبل آسٹریلیا کے باب میسی اور ڈینس للی نے انگلینڈ ہی کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
ائینی ترمیم منظور مولانا آخری وقت میں دھوکہ دئئے گیا۔ تحریک انصاف نے ووٹنگ مین حصہ نھی لیا اختر مینگل نے قیمت وصول کر کے دوبئی روانہ
وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی۔پارلیمنٹ ہاوس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی۔کابینہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ارکان کو آئینی ترمیم بارے بریف کیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر مصدق ملک نے بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے دیئے گئے مسودے کی منظوری دی گئی ہے،وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل اسلام آباد میں آئینی ترمیم کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستانی کی پارلیمانی کمیٹی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسودے کی شقوں پربریفنگ دی۔اعظم نذیر تارڑ کی بریفنگ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ارکان کو آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ایم کیو ایم پاکستان نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔گزشتہ شب ہونے والے کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے بل پر غور کیا گیا تھا جس میں بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی دعوت پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات پر کابینہ کو بریفنگ دی تھی۔بعد ازاں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کابینہ کا اجلاس اتوارکو سہ پہر ڈھائی بجے دوبارہ ہوگا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچ کھیلنے پاکستان آئے گی لیکن میچ کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی. ملک بھر میں دھشت گردی کا خطرہ الرٹ جاری۔پارٹی کو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دیا گیا 2500 ملازمین تعینات









