پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکے جانے سے متعلق وضاحت آگئی۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں ترجمان پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں، اسلام آباد ایئر پورٹ پر بین الاقوامی مسافروں کے 72 گھنٹے کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کے قیام سے متعلق خبر مکمل طور پر غلط ہے، فیک نیوز پھیلانے والے اکاؤنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، عوام الناس سے گزارش ہے خبروں کے صرف با اعتماد ذرائع پرانحصار کریں۔دوسری طرف پاکستان ریلوے نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان تمام ٹرینیں فوری طور بند کردی ہیں، پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے راولپنڈی اور ملتان و فیصل آباد سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینیں فوری طور پر بند کردی ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اتوار 24 نومبر کی تمام 25 ٹرینوں کی بک کی جانے والی ٹکٹیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، اتوار کی تمام گاڑیوں کے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے فوری واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے، مسافروں کو سٹیشن کے عارضی ٹکٹ گھر سے بکنگ کے پیسے واپس کیے جائیں گے، ریلوے سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کا داخلہ مکمل بند کرکے سٹیشن سیل کردیئے گئے۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کے راستے بھی بند کر دیئے اس مقصد کے لیے وفاقی دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کیے گئے ہیں، 26 نمبر چُونگی کو کنٹینر لگا کر مکمل سیل کرکے رینجرز کو تعینات کر دیا گیا، سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند کر دی گئی، ایکسپریس وے بھی کھنہ پل کے مقام پر دونوں طرف سے بند ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ایئر پورٹ جانے والے راستے پر بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں، فیض آباد سے اسلام آباد کا راستہ بھی بند ہے، جڑواں شہروں کا مرکزی رابطہ پل فیض آباد انٹرچینج ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے، اسلام آباد ایکسپریس وے اور آئی جی پی روڈ کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا، مری روڈ کو فیض آباد سے صدر تک مختلف پوائنٹس سے بند کر دیا گیا۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج سے وفاق اور صوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے معاشی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق وزارت خزانہ نے احتجاج سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے

وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج سے وفاق اور صوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے معاشی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق وزارت خزانہ نے احتجاج سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی ٹی کے احتجاج سے روزانہ 190 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، لاک ڈائون اور احتجاج سے ٹیکس وصولیوں میں کمی ہورہی ہے۔وفاقی وزیرخزانہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی احتجاج سے صوبوں کو روزانہ زرعی شعبے کی مد میں 26 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے جبکہ صوبوں کا صنعتی شعبے میں نقصان 20 ارب روپے سے زیادہ ہے۔محمد اورنگزیب کے مطابق احتجاج اور لاک ڈائون سے جی ڈی پی کو روزانہ 144 ارب کا نقصان ہوتا ہے، ہڑتال سے برآمدات میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی سے 3 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، احتجاج سے صوبوں کو ہونے والے نقصانات اس سے الگ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کا 75 رکنی وفد سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بیلاروس کا 75 رکنی وفد سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا، تاہم صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل پاکستان پہنچیں گے۔ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل سے 27 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو دورے کی دعوت دی تھی۔بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوگی، ملاقات میں تعلقات، مختلف شعبوں پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دورے میں متعدد معاہدوں، مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر بیلا روس کے وزیر اعظم رومن گولو و چینکو سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، زرعی مشینری، مشترکہ طور پر ٹریکٹرز کی تیاری اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔شہباز شریف نے بیلاروس کو ایس سی او کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد پیش کی تھی اور ’شنگھائی اسپرٹ‘ کو فروغ دینے میں بیلاروس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔اس موقع پر رومن گولوو چینکو نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

سیکیورٹی ہائی الرٹ حالات کشیدہ صورتحال نازک مذاکرات ناکام خوف کے ساے برقرار۔بیلا روس کا 75 رکنی وفد پاکستان پھنچ گیا۔زمبابوے جیسی آٹھویں نمبر والی ٹیم کے خلاف 206 کا ٹارگٹ چیس کرنے کےلیے 60 سکور پر 6 بلےباز آؤٹ یہ کھیلیں گے چیمپئن ٹرافی؟ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

کسی کو ملک بند کرنے کی اجازت نہیں دینگے ملک ھم خود بند کرینگے۔ ڈیڈ باڈیز کو بھی نہیں جانے دیا گیا قادر آباد پل سے علی پور جانے والیاں 10 افراد کی نعشوں کو 6 گھنٹوں کے بعد بھی اجازت نہ ملی نعشوں کو اٹھا کر پل پاس کروایا گیا منڈی بہاؤالدین کا ڈی پی او شراب کے نشے میں دھت تفصیلات کے لئے بادبان نیوز

پاراچنار شہداء کی تعداد 103 ہو گئی ہے، جس میں 16 خواتین اور 11 بچے بھی شامل ہیں، جس میں سب سے چھوٹے شھ ید کی عمر 6 ماہ ہے پورے پارا چنار میں دکھ کا سماں ہر آنکھ اشک بار!

پاراچنار شہداء کی تعداد 103 ہو گئی ہے، جس میں 16 خواتین اور 11 بچے بھی شامل ہیں، جس میں سب سے چھوٹے شھ ید کی عمر 6 ماہ ہے پورے پارا چنار میں سکھ کا سماں ہر آنکھ اشک بار!

بھارتی دباؤ کے باعث آئی سی سی نے سکردو ،ہنزہ اور مظفرآباد کو ٹرافی ٹور سے نکال دیا۔۔ سپریم کورٹ 32 اھم کیسیز کی سماعت کرے گا۔ایک صوبے کا وزیر اعلی تیسری بار وفاق پر حملہ کر رھا ھے وزیر دفاع۔کے پی حکومت نے امیر مقام کے بیٹے کی کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ دے دیا۔سرکاری ملازمین سوشل میڈیا کا استعمال نھی کر سکتا۔سانحہ 9 میی ملزمان کو 4 سال کی قید۔ملک سیل عوام زلالیل خوار۔عمران خان کا سیل باقاعدہ تھانہ ڈکلئیر۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹحریک استحکام کو خیر باد کہہ دیا۔دنیا بھر کی کرکٹ تباہ وبرباد افغانستان کی کرکٹ عروج پر۔مھنگای پاکستان کی عوام 2 وقت کی روٹی سے مجبورخودکشیاں۔ پارا چنار ھلاکتوں کی تعداد 80۔ لاہور سے گوجرانولہ آنے والی باراتیں راستوں میں پھنس گئی۔محصور ریاست، مجبور رعایا اور مقہور حکمران،جیوے میرا پاکستان۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز کو فالو کرے اج کا روزنامہ پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی