تازہ تر ین

وزیراعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلے اجلاس کے کچھ اہم فیصلے…‏ سابق وزراء اعلی سے لی گئی سکیورٹی واپس کرنے کا حکم‏

🚨 وزیراعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلے اجلاس کے کچھ اہم فیصلے…‏ سابق وزراء اعلی سے لی گئی سکیورٹی واپس کرنے کا حکم‏ تھری ایم پی او کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نا کرنے کا فیصلہ‏سیاسی ایف آئی آر میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا‏شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انوسیٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان‏ ٹرائبل میڈیکل کالج اور ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کے قیام کا اعلان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاساجلاس میں صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ۔اجلاس میں انسداد بدعنوانی سے متعلق معاملات پر بھی غوروخوص کیا گیا۔چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے دیگر اعلی حکام کی شرکت۔ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکتمتعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلی سہیل آفریدی کو صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ۔ گڈ گورننس روڈ میپ کا مقصد پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے، بریفنگ گڈ گورننس روڈ میپ پی ٹی آئی کے وژن اور منشور کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے، بریفنگ گڈ گورننس روڈ تین وسیع شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے، بریفنگ ان شعبوں میں پبلک سروس ڈیلیوری، امن و امان اور معیشت شامل ہیں، بریفنگ روڈ میپ پر عملدرآمد کے سلسلے میں تمام محکموں کے لئے الگ الگ ایکشن پلان تیار کئے گئے ہیں، بریفنگ وزیر اعلی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی کے واقعات اور عوامل، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی کے اقدامات، پراونشل ایکشن پلان پر عملدرآمد، آئیندہ کے لائحہ عمل، پولیس کو مستحکم بنانے کے لئے اقدامات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی کا اجلاس میں اظہار خیال اور اہم پالیسی ہدایات و اعلانات۔ 8 فروری 2024 کو خیبر پختونخوا میں بھی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، سہیل آفریدی میں صوبے کی بیوروکریسی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں پریشر کے باوجود صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا، وزیر اعلیصوبے کی بیوروکریسی نے صوبے کی مخصوص روایات اور اقدار کا خیال رکھا، سہیل آفریدی امید ہے وہ آئندہ بھی صوبے کے روایات کو برقرار رکھیں گے، وزیر اعلی لیکن بدقسمتی سے بعض سرکاری لوگوں نے پریشر برداشت نہیں کئے اور عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ نہیں کیا، سہیل آفریدی گذشتہ عام انتخابات میں جو سرکاری حکام نے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے انہیں ہم ریوارڈ دیں گے، وزیر اعلی جن لوگوں نے عوام کا ساتھ نہیں دیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، سہیل آفریدی چیف سیکرٹری کو ہدایت کرتا ہوں ایسے تمام لوگوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کرے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور عمران خان پارٹی کے تا حیات چئیرمین ہیں، سہیل آفریدی جس بھی پارٹی کی حکومت ہو اس کے ایجنڈے پر عملدرآمد سرکاری مشینری کا کام ہے، وزیر اعلی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہماری پارٹی کا سب سے اہم ایجنڈا ہے، سہیل آفریدی کسی کو بھی کسی بھی قسم کے کرپشن کی اجازت نہیں ہوگی، جو کرپشن کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، وزیر اعلی سرکاری ملازم اور ہم سب عوام کے خادم ہیں، ہم اپنے عہدوں پر عوام کی خدمت کے لئے بیٹھے ہیں، سہیل آفریدی اگر کسی سرکاری ملازم سے عوام مطمئن نہیں ہونگے تو وہ اپنے عہدے پر نہیں رہے گا، وزیر اعلیمیں روایتی انداز میں کام کرنے کے لئے نہیں آیا، روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا، سہیل آفریدی ہم نے ایسے کام کرنے ہیں جسے عوام کو احساس ہو کہ انہوں نے صحیح تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، وزیر اعلی ضم اضلاع کے لئے ٹرائبل میڈیکل کالج اور ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کے قیام کا اعلان کرتا ہوں، سہیل آفریدی تمام ضم اضلاع میں ان اداروں کے کیمپیسز قائم کئے جائیں گے، وزیر اعلی تمام ضم اضلاع میں تحصیل کی سطح پر پلے گراونڈز کی تعمیر کا اعلان کرتا ہوں، سہیل آفریدیضم اضلاع کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ کا اعلان کرتا ہوں، وزیر اعلی شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انوسیٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کرتا ہوں، وزیر اعلی کے پیپشاور شہر کی بحالی و ترقی کے لئے ریوایویل پلان کا بھی اعلان کرتا ہوں، سہیل آفریدی ای پیڈ سسٹم کو صوبائی حکومت کے ای ٹینڈرنگ سسٹم سے ہم آہنگ کیا جائے، وزیر اعلی رٹہ سسٹم کے خاتمے کے لئے کانسیپچوئل ایگزامینشن سسٹم رائج کرنے پر کام کیا جائے، سہیل آفریدی سرکاری ملازمین کی پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لئے دو سالہ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کے لئے سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائے، سہیل آفریدی پوسٹنگ ٹرانسفر سمیت تمام سرکاری امور میں ٹرانسپرنسی اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلی پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے سخت فیصلے لوں گا، ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا، سہیل آفریدی صوبے میں 3MPO کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلی آزادی اظہار رائے اور تنقید برائے اصلاح ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے، سہیل آفریدی سیاسی ایف آئی آر میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جائے گا، یہ ایف آئی ارز سیاسی انتقام کے لئے درج کئے گئے ہیں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا اپنا ایک مخصوص سیاسی کلچر ہے ہم اسے خراب نہیں ہونے دیں گے، سہیل آفریدی امن و امان ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے اس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلی پولیس کو فنڈز کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا، تمام درکار وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے، سہیل آفریدی پولیس کو جدید آلات اور اسلحے سے لیس کیا جائے گا، وزیر اعلی کے پی کے پی پولیس نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، وزیر اعلی پولیس شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں، سہیل آفریدی پولیس نے کئی دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، وزیر اعلی وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشتگردی آئی ہے، سہیل آفریدیوفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی، وزیر اعلی وفاق کو ہماری قربانیوں کا احساس کرکے ہمیں ہمارے فنڈز بروقت جاری کرنے چاہئے، سہیل آفریدی ہمیں ہمارے فنڈز ملیں گے تو ہم پولیس کو مضبوط کر سکیں گے اور دہشتگردی کا مقابلہ کر سکیں گے، وزیر اعلی پولیس کسی کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائے گی، سہیل آفریدی کسی بھی طالب علم پر ایف آئی آر درج نہ کی جائے، وزیر اعلی ذاتی انتقام کے لئے کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہونی چاہیے، سہیل آفریدی کے پی پولیس کا حال کسی صورت پنجاب پولیس جیسا نہیں ہونا چاہیئے، سہیل آفریدی جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کسی صورت نہیں ہونا چاہئے، وزیر اعلی پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، لیکن پولیس کے خلاف عوامی شکایات بھی نہیں آنی چاہیے، سہیل آفریدی صوبائی حکومت کے ہاوسنگ سوسائٹیز میں پولیس اور میڈیا کے لئے الگ انکلیوز ہونے چاہیے، وزیر اعلی وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کے لئے جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہے وہ ناقص اور پرانے ہیں، سہیل آفریدی یہ کے پی پولیس کی تضحیک ہے، ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے، وزیر اعلی صوبے کے سابقہ وزرائے اعلی سے لی گئی سکیورٹی انہیں واپس کی جائے تاکہ ان کا تحفظ اور تکریم یقینی ہو۔ **

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved