پوپ اور شاہ برطانیہ نے 500 سال میں پہلی بار اکٹھے دعا کیبرطانیہ کے بادشاہ چارلس اور کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پوپ لیو نے جمعرات کے روز ویٹیکن میں اکٹھے دعا کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی برطانوی بادشاہ اور کیتھولک پوپ نے سن 1534 کے بعد مشترکہ عبادت میں حصہ لیا۔جمعرات کے روز ویٹیکن کے سسٹین چرچ میں مائیکل اینجلو کے بنائے گئے شہ پارے کے سامنے، جس میں عیسیٰ مسیح کے آخری فیصلے کی منظرکشی کی گئی ہے، لاطینی نغمے اور انگریزی دعائیں گونج رہی تھیں۔

چھ ماہ قبل دنیا بھر کے کیتھولک کارڈینلز نے اسی جگہ لیو کو پہلا امریکی نژاد پوپ منتخب کیا تھا۔یہ پہلا موقع تھا جب کسی برطانوی بادشاہ اور کیتھولک پوپ نے 1534 میں بادشاہ ہنری ہشتم کے روم سے علیحدگی کے بعد مشترکہ عبادت میں حصہ لیا۔چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کے طور پر بادشاہ چارلس، پوپ کے بائیں جانب چیپل کے قربان گاہ کے قریب بیٹھے تھے، جب پوپ لیو اور اینگلیکن آرچ بشپ اسٹیفن کوٹریل نے ایک عبادتی تقریب کی قیادت کی۔ اس میں سسٹین چیپل کوئر اور دو شاہی کوائرز نے اپنے نغمات پیش کیے۔اگرچہ چارلس نے گزشتہ تین کیتھولک سربراہوں سے ملاقات کی ہے،

اور پوپ جان پال دوم اور بینیڈکٹ شانزدہم دونوں برطانیہ کا دورہ کر چکے ہیں، لیکن ان ملاقاتوں میں کبھی مشترکہ دعا شامل نہیں تھی۔بعد ازاں، چارلس اور کمیلا نے روم میں بیسلیکا آف سینٹ پال آؤٹ سائیڈ دی والز میں ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی، جو چار بڑے پوپ گرجا گھروں میں سے ایک ہے اور جس کے انگلش بادشاہت سے تاریخی تعلقات ہیں۔پوپ اور شاہ برطانیہ نے 500 سال میں پہلی بار اکٹھے دعا کیبرطانیہ کے بادشاہ چارلس اور کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پوپ لیو نے جمعرات کے روز ویٹیکن میں اکٹھے دعا کی۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی برطانوی بادشاہ اور کیتھولک پوپ نے سن 1534 کے بعد مشترکہ عبادت میں حصہ لیا۔جمعرات کے روز ویٹیکن کے سسٹین چرچ میں مائیکل اینجلو کے بنائے گئے شہ پارے کے سامنے، جس میں عیسیٰ مسیح کے آخری فیصلے کی منظرکشی کی گئی ہے، لاطینی نغمے اور انگریزی دعائیں گونج رہی تھیں۔

چھ ماہ قبل دنیا بھر کے کیتھولک کارڈینلز نے اسی جگہ لیو کو پہلا امریکی نژاد پوپ منتخب کیا تھا۔یہ پہلا موقع تھا جب کسی برطانوی بادشاہ اور کیتھولک پوپ نے 1534 میں بادشاہ ہنری ہشتم کے روم سے علیحدگی کے بعد مشترکہ عبادت میں حصہ لیا۔چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کے طور پر بادشاہ چارلس، پوپ کے بائیں جانب چیپل کے قربان گاہ کے قریب بیٹھے تھے، جب پوپ لیو اور اینگلیکن آرچ بشپ اسٹیفن کوٹریل نے ایک عبادتی تقریب کی قیادت کی۔ اس میں سسٹین چیپل کوئر اور دو شاہی کوائرز نے اپنے نغمات پیش کیے۔اگرچہ چارلس نے گزشتہ تین کیتھولک سربراہوں سے ملاقات کی ہے،

اور پوپ جان پال دوم اور بینیڈکٹ شانزدہم دونوں برطانیہ کا دورہ کر چکے ہیں، لیکن ان ملاقاتوں میں کبھی مشترکہ دعا شامل نہیں تھی۔بعد ازاں، چارلس اور کمیلا نے روم میں بیسلیکا آف سینٹ پال آؤٹ سائیڈ دی والز میں ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی، جو چار بڑے پوپ گرجا گھروں میں سے ایک ہے اور جس کے انگلش بادشاہت سے تاریخی تعلقات ہیں۔