صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کااجلاس شام ۵ بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام ۴ بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی۔صدر زرداری نے یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی۔صدرِ مملکت نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری دی۔۔۔۔۔۔










