قومی اسمبلی کے پچھلے چار ادوار 2007-2002ء، 2013-2008ء، 2018-2013ء اور 2023-2018ءکے دوران ایک دفعہ تین اور باقی تین دفعہ دو دو وزیر اعظم تبدیل ہوئے۔ موجودہ وزیر اعظم کے اڑھائی سال اگلے ماہ پورے ہو رہے ہیں۔ ستمبر سے شروع ہونے والی ان کی دوسری اڑھائی سالہ مدت میں ان کے ساتھ کیا کیا واقعات پیش آئیں گے یہ تو کوئی نجومی ہی بتا سکتا ہے مگر گزشتہ چار ادوار کے تجربے کو سامنے رکھا جائے تو یہ امر یقینی ہے کہ وہ اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟










