تازہ تر ین

فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور پاکستان۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا۔تحریک انصاف مذاکرات پر راضی۔۔100 چھیتر بھی 100 گنڈے۔۔عدالتی کمیشن استعفی رھای اور نظام پر لعنت۔40 بیورو کریسی کے افسران گرفتار۔ عمران خان کی سستی شہرت!احسن اقبال کی مہنگی منطق!5 سال حکومت کرنے اور پاکستان کو زندہ دفن کرنے کے بعد ارسطو کی نئی منطق۔۔ پٹرول 400 بجلی کا یونٹ 120 روپے کا ڈالر 280 کا 25 کروڑ عوام زندہ دفن کرنے والی حکومت۔۔ 50 ھزار ارب روپے کی کرپشن کرنے والی حکومت شرم تم اٹا 180 روپے کلو۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاع کا عکاس ہے، گزشتہ برس معرکہ حق کے دوران جب پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو ترکیہ پاکستان کے ساتھ آن کھڑا ہوا اور کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان اور ترکیہ دو جان ایک قالب ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 103 ویں یوم جمہوریہ پر ترکیہ کے سفیر کی رہائش گاہ پر عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی، تجارتی تعلیمی ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں اشتراک عمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تب*اہ کن سیلابوں میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ترک خاتون اول امینے اردوان نے اپنا نیکلس سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دیا، ترک عوام نے بھی انقرہ، استنبول اور اناطولیہ میں اپنے رہنماؤں کی کال پر پاکستانیوں کے لیے دل کھول دیے۔وزیراعظم نے کہا کہ سو برس قبل کی تحریک خلافت اور زلزلے اور سیلاب پر ترکیہ کی امداد وقت کے ایک ہی لمحے، گزشتہ برس معرکہ حق کے دوران جب پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو ترکیہ ہمارے ساتھ آ کھڑا ہوا۔ترکیہ سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اولو نے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ پاکستان اور ترکیہ کی قومیں اکٹھی رہی ہیں، پاکستان کو چوٹ پر ترکیہ درد محسوس کرتا ہے

۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف تاریخی تعلقات کو ایک پائیدار اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنا ہے، جس کی ایک شان دار مثال مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ہے، سفیر عرفان نذیر اولو نے اس موقع پر ترک صدر رجپ طیب اردوان کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔قبل ازیں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، مہمانوں نے مشترکہ طور پر کیک بھی کاٹا اور عشایے میں خصوصی طور پر موسیقی کا انتظام کیا گیا تھا، جس کو شرکا نے بے حد سراہا۔#DiscoverPakistan

*عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پر ڈی پی او اوکاڑہ کا سخت ایکشن*ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کیجانب سے محکمانہ احتساب جاری اردل روم میں *110* پولیس اہلکار فزیکل پیش ، *85* پولیس اہلکاروں کو سخت سزائیں`کرپشن پر سب انسپکٹر جبری ریٹائرڈ، 03 اہلکار نوکری سے برخاست`شہری سے رشوت لینے والے سب انسپکٹر ریاض الحق کو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیامسلسل غیر حاضری پر پولیس اہلکار عبدالقدیر اور غلام عباس کو نوکری سے برخاستشہری سے رشوت وصول کرنے پر شیر افضل بھی نوکری سے برخاست ناقص کارکردگی پر 21 اہلکاروں کو تخواہ میں تنزلی جبکہ 24 اہلکاروں کو سروس ضبطگی کی سزا 27 اہلکاروں کو سنشور کی سزا دی گئ04 پولیس اہلکاروں کی انکریمنٹ روکنے کی سزا جبکہ 04 اہکاروں کو جرمانہ کی سزا انکوائری رپورٹ میں اہلکاروں کی کرپشن ثابت ہونے پر سزا دی گئمحکمانہ احتساب میکانزم کے تحت کارروائی مکمل کی گئ کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے ، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کرپشن اور بدعنوانی پر اہلکاروں کے لئے محکمہ میں جگہ نہیں ، ڈی پی او

فیملی پنشن ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار، متاثرہ خواتین کی پنشن بحال کرنے کا حکملاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سرکاری ملازمین کی وفات کے بعد بیوہ، طلاق یافتہ بہنوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کی فیملی پنشن ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس احسن رضا کاظمی نے وزارتِ خزانہ اور سرکاری وکیل کے دلائل مسترد کرتے ہوئے تمام متاثرہ خواتین اور بچوں کو پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

مذہبی رہنما قبضہ مافیا بن جائے تو کیا کیا جائے؟؟؟ حکومت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے!!فیصل کریم کنڈی کی گفتگو

*اوگرا (OGRA) کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری – پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل….!!!!*پیٹرول کی قیمت برقرار….!!!! ڈیزل 0.85 روپے مہنگا….!!!!

عمران خان کی بہن نورین نیازی صاحبہ کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کرنے کی خبر پریشان کُن ہے، ان پر نہ کوئی مقدمہ، نہ کوئی جرم ثابت، پھر بھی پہلے تھری ایم پی او جیسے کالے قانون کے تحت قید رکھا گیا اور مدت ختم ہونے کے بعد بھی مبینہ طور پر غیر قانونی حراست جاری رکھی گئی!پہلے بھائی پھر جوان بیٹا پہلے ہی جیل میں ہے اور دوسری طرف ماں کو بھی قید و بند کی صعوبتوں سے گزارا جا رہا ہے۔ کیا سیاست اب خواتین کو اذیت دینے تک محدود رہ گئی ہے؟ہم اس غیر انسانی سلوک اور سیاسی انتقام کی شدید مذمت کرتے ہیں، سیاسی اختلاف کی آڑ میں کسی خاتون کی آزادی، صحت اور بنیادی حقوق سے کھیلنے کا اختیار کسی کو نہیں۔ نورین نیازی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وہ سب ہوں گے جن کے حکم پر انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ نورین نیازی کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں فوری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved