
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاع کا عکاس ہے، گزشتہ برس معرکہ حق کے دوران جب پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو ترکیہ پاکستان کے ساتھ آن کھڑا ہوا اور کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان اور ترکیہ دو جان ایک قالب ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 103 ویں یوم جمہوریہ پر ترکیہ کے سفیر کی رہائش گاہ پر عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی، تجارتی تعلیمی ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں اشتراک عمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تب*اہ کن سیلابوں میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ترک خاتون اول امینے اردوان نے اپنا نیکلس سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دیا، ترک عوام نے بھی انقرہ، استنبول اور اناطولیہ میں اپنے رہنماؤں کی کال پر پاکستانیوں کے لیے دل کھول دیے

۔وزیراعظم نے کہا کہ سو برس قبل کی تحریک خلافت اور زلزلے اور سیلاب پر ترکیہ کی امداد وقت کے ایک ہی لمحے، گزشتہ برس معرکہ حق کے دوران جب پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو ترکیہ ہمارے ساتھ آ کھڑا ہوا۔ترکیہ سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اولو نے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ پاکستان اور ترکیہ کی قومیں اکٹھی رہی ہیں، پاکستان کو چوٹ پر ترکیہ درد محسوس کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف تاریخی تعلقات کو ایک پائیدار اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنا ہے، جس کی ایک شان دار مثال مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ہے، سفیر عرفان نذیر اولو نے اس موقع پر ترک صدر رجپ طیب اردوان کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔قبل ازیں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، مہمانوں نے مشترکہ طور پر کیک بھی کاٹا اور عشایے میں خصوصی طور پر موسیقی کا انتظام کیا گیا تھا، جس کو شرکا نے بے حد سراہا۔#DiscoverPakistan

*عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پر ڈی پی او اوکاڑہ کا سخت ایکشن*ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کیجانب سے محکمانہ احتساب جاری اردل روم میں *110* پولیس اہلکار فزیکل پیش ، *85* پولیس اہلکاروں کو سخت سزائیں`کرپشن پر سب انسپکٹر جبری ریٹائرڈ، 03 اہلکار نوکری سے برخاست`شہری سے رشوت لینے والے سب انسپکٹر ریاض الحق کو جبری ریٹائرڈ کر دیا گیامسلسل غیر حاضری پر پولیس اہلکار عبدالقدیر اور غلام عباس کو نوکری سے برخاستشہری سے رشوت وصول کرنے پر شیر افضل بھی نوکری سے برخاست ناقص کارکردگی پر 21 اہلکاروں کو تخواہ میں تنزلی جبکہ 24 اہلکاروں کو سروس ضبطگی کی سزا 27 اہلکاروں کو سنشور کی سزا دی گئ04 پولیس اہلکاروں کی انکریمنٹ روکنے کی سزا جبکہ 04 اہکاروں کو جرمانہ کی سزا انکوائری رپورٹ میں اہلکاروں کی کرپشن ثابت ہونے پر سزا دی گئمحکمانہ احتساب میکانزم کے تحت کارروائی مکمل کی گئ کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے ، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کرپشن اور بدعنوانی پر اہلکاروں کے لئے محکمہ میں جگہ نہیں ، ڈی پی او

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سرکاری گرین بیلٹس اور دیگر مقامات پر قائم تمام تجاوزات ختم کرکے دوبارہ شجرکاری اور ہریالی بحال کی جائے گی۔ اس کارروائی میں امیر اور غریب کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جائے گا، جبکہ متاثرہ افراد کو متبادل جگہ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں 27 نئے تھانے بنانے کا منصوبہ ہے، جن میں سے 10 پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ بعض دیگر تھانوں کے لیے جگہ بھی مختص کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت کا چارج سنبھالتے ہی 27 نئے تھانوں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا تھا۔ اس کے علاوہ 8 سے 9 تھانوں کی تزئین و آرائش مکمل ہوچکی ہے، جن کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی حدود کے تعین سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں شہروں کے بعض علاقے ایک دوسرے سے ملتے ہیں،

جس کی وجہ سے جرائم کی رپورٹنگ اور متعلقہ تھانے کے تعین میں مشکلات پیش آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو کسی واردات یا دوسرے مسئلے کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرنے میں پریشانی

فیملی پنشن ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار، متاثرہ خواتین کی پنشن بحال کرنے کا حکملاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سرکاری ملازمین کی وفات کے بعد بیوہ، طلاق یافتہ بہنوں اور غیر شادی شدہ بیٹیوں کی فیملی پنشن ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس احسن رضا کاظمی نے وزارتِ خزانہ اور سرکاری وکیل کے دلائل مسترد کرتے ہوئے تمام متاثرہ خواتین اور بچوں کو پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا۔










