حافظ آباد : چوہدری لیاقت عباس بھٹی ق۔ت۔ل کیس : گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں کیا کہانی سامنے آئی ۔۔۔؟؟ ڈی پی او حافظ آباد فواد احمد نے تفصیلات بتادیں ۔۔۔۔ ضلعی پولیس سربراہ کے بقول ۔۔۔۔ تین دن قبل لیاقت عباس بھٹی کو ق۔ت۔ل کرکے صوابی فرار ہو جانے والے انکے تین گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ لوٹ کر لے جائی گئی گاڑیاں اور اسل۔حہ بھی برآمد کرکے واپس لایا جاچکا ہے البتہ ایک ویگو ڈالہ ملزمان فروخت کر چکے ہیں جو ابھی برآمد ہونا باقی ہے ۔۔۔ یہ طے ہے کہ عادی مجرمان گارڈز بن کر لیاقت عباس بھٹی کے پاس رہ رہے تھے ۔ جو اپنے اپنے اضلاع جھنگ اور کے پی کے مختلف علاقوں کے ریکارڈ یافتہ کریمبل تھے ۔ گرفتار ہونے والے گارڈز میں ایک جھنگ کا رہائشی جبکہ دو خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں جن میں سے دو ق۔ت۔ل ڈ۔کیتی اور دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے ۔ ابھی تک تفتیش میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ ملزمان نے یہ ق۔ت۔ل کسی مقامی شخصیت یا لیاقت عباس بھٹی کے مخالفین کے کہنے پر کیا ہو البتہ مزید تفتیش جاری ہے ، یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ملزمان نے یہ سنگین واردات اچانک یا کسی فوری تلخ کلامی پر نہیں کی بلکہ ایک ماہ سے یہ لوگ انکا نمک کھا کر انکے زیر سرپرستی رہ کر ق۔ت۔ل کرنے کا پلان بنا رہے تھے اور یہ واردات مکمل مالی مقاصد اور لوٹ مار کے لیے کی گئی ۔ تمام گاڑیاں اسلحہ اور نقد رقم و دیگر چیزوں کو تمام ملزمان نے آپس میں بانٹنے کے بعد بیرون ملک فرار ہونے کا پروگرام بنا رکھا تھا ۔۔۔ حافظ آباد پولیس ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ اور دیگر ملزمان اور سامان کی ریکوری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ، اگلے ایک دو روز میں مزید حقائق سامنے آنے کے قوی امکانات ہیں ۔۔۔۔










