تازہ تر ین

معیشت کی گرتی ھوی حالت 4 سال 8 ماہ میں سب کچھ ختم پاکستان میں جمہوریت نے عوام کا جنازہ نکال دیا۔۔عاصم افتخار کی نوکری میں 2 سال کی توسیع۔سوات موٹروے پر کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی برسات مگر کارکن ڈٹ گئے۔۔۔۔سری لنکا فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست۔۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود کی آمد، وفاقی۔۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود کی آمد، وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ۔ کیا تینوں ممالک کا مشترکہ دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہونے جارہا ہے۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

جس کا ڈر تھا وہ ہی ہوا، زکریا مسجد پنڈی إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ زکریا مسجد و مدرسہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نے خود مدرسے کے گیٹ پر تالے لگا دیے، جبکہ طلبہ نے اپنا سامان مدرسے سے باہر نکال کر مرکز میں رکھ لیااطلاعات کے مطابق ابھی کچھ دیر قبل تقریباً 60 سے زاٸد پولیس اہلکار موقع پر پہنچے ہیں۔زکریا مسجد (راولپنڈی) کا حالیہ تنازعہ (حقائق، یکطرفہ پروپیگنڈا اور امت کے اتحاد کی ضرورت) پاکستان بھر میں دعوت و تبلیغ کا عظیم اور پُرامن کام دہائیوں سے مرکز رائیونڈ اور عالمی شوریٰ کے متفقہ نظام کے تحت نہایت خاموشی، محبت اور اخلاص کے ساتھ جاری ہے۔ الحمدللہ، ملک کے طول و عرض میں قائم تمام مراکز شوریٰ کی سرپرستی میں نیکی اور خیر کی ترویج میں مصروف ہیں۔ اگرچہ عالمی سطح پر تبلیغی جماعت میں ایک تقسیم (اہلِ شوریٰ اور نظام الدین کے مولانا سعد صاحب کے حامیوں کے درمیان) موجود ہے، تاہم پاکستان میں یہ اختلاف نہ ہونے کے برابر ہے اور چند گنے چنے افراد کے سوا پوری جماعت رائیونڈ مرکز کے تحت متحد ہے۔بدقسمتی سے، گزشتہ چند دنوں سے راولپنڈی کے قدیم تبلیغی مرکز زکریا مسجد (ویسٹریج) کے حوالے سے ایک افسوسناک صورتحال پیدا کی گئی ہے، جس پر سوشل میڈیا کے ذریعے یکطرفہ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کر کے عوام اور متعلقہ اداروں کو الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اصل حقائق کیا ہیں؟زکریا مسجد قدیم زمانے سے مرکز رائیونڈ کے زیرِ انتظام ایک فعال تبلیغی مرکز اور دینی مدرسہ رہا ہے، جس کے اصل اور قانونی کاغذات مرکز رائیونڈ کے نام پر موجود ہیں۔ اس مرکز میں ایک پرانے تبلیغی ساتھی محمد یوسف قریشی رہائش پذیر تھے اور مقامی شوریٰ و فیصل کی ذمہ داریوں میں بھی شریک تھے

۔تاہم، کچھ عرصہ قبل انہوں نے شوریٰ کے متفقہ نظام سے انحراف کرتے ہوئے مولانا سعد صاحب کے گروپ سے الحاق کر لیا، جس سے مرکز کے پُرامن ماحول میں انتشار پیدا ہونا شروع ہو گیا۔ مزید برآں انہوں نے چند سال قبل خفیہ طور پر اور جعل سازی کے ذریعے اصل دستاویزات کے برعکس کاغذات اپنے نام ہے بنوا لیے۔ جب مرکز رائیونڈ نے ان کی ان غیر اصولی سرگرمیوں کے پیشِ نظر انہیں شوریٰ اور فیصل کی ذمہ داریوں سے فارغ کیا، تو انہوں نے اور ان کے ساتھ موجود چند شرپسند افراد نے کھلی بغاوت کا اعلان کر دیا۔ حالیہ کشیدگی اور بے بنیاد الزامات کی حقیقتذمہ داریوں سے ہٹائے جانے کے بعد یوسف قریشی صاحب نے یکطرفہ طور پر اعلان کیا کہ رائیونڈ سے وابستہ ساتھی اپنی شبِ جمعہ کسی اور مقام (مرکز ابوالقاسم) پر کریں جبکہ وہ زکریا مسجد میں الگ شبِ جمعہ قائم کریں گے۔ گزشتہ جمعرات جب انہوں نے اس اعلان پر عمل درآمد کی کوشش کی، تو وہاں قائم مدرسے کے سینکڑوں طلبہ—جو مرکز رائیونڈ کے تحت تعلیم حاصل کر رہے ہیں—نے اس غیر قانونی اقدام کی مزاحمت کی۔

نتیجتاً ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، کچھ افراد زخمی ہوئے اور معاملہ پولیس تک جا پہنچا۔اب اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک منظم اور یکطرفہ مہم چلائی جا رہی ہے، جس میں: یہ جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ زکریا مسجد کے کاغذات ان کے نام ہیں اور رائیونڈ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ مرکز رائیونڈ کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ رائیونڈ جیسے مقدس اور معتبر ادارے اور احباب کو مضاربہ اسکینڈل جیسے معاملات سے جوڑنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے، جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ انتشار اور امنِ عامہ کا شدید خطرہیہ معاملہ محض دو گروہوں کے اختلاف کا نہیں بلکہ امنِ عامہ کے ایک سنگین خطرے کا ہے۔ اگر کسی جعل سازی، سوشل میڈیا کے دباؤ یا بااثر حلقوں کے سہارے زکریا مسجد پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی، تو اس کے نتائج انتہائی خوفناک ہو سکتے ہیں۔ مرکز رائیونڈ سے وابستہ لاکھوں افراد اور سینکڑوں دینی مدارس ہیں جہاں ہزاروں طلباء زیر تعلیم ہیں جو کہ پاکستان بھر میں موجود ہیں۔ اگر ایک تاریخی مرکز پر قبضے کی وجہ سے عوامی جذبات بھڑک اٹھے اور خدا نخواستہ کوئی بڑا تصادم یا ہنگامہ برپا ہو گیا، تو سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع اور ملک بھر میں شدید انتشار پھیلنے کا اندیشہ ہے۔عوام اور اربابِ اختیار سے اپیلدعوت و تبلیغ کا کام جوڑنے کا نام ہے، توڑنے کا نہیں۔ ہم متعلقہ حکومتی اداروں، انتظامیہ اور تمام باشعور شہریوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ یکطرفہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔ زکریا مسجد کے اصل کاغذات اور تاریخی حیثیت کی شفاف تحقیقات کی جائیں، جعل سازی کے ذریعے قبضے کی کوششوں کو روکا جائے اور مرکز رائیونڈ کے تحت چلنے والے پُرامن نظام کو بحال رکھا جائے۔ اسی میں امت کا اتحاد، مساجد کا تقدس اور ملک کا امن مضمر ہے۔۔!اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت میں تمام متعلقہ افراد کو صبر و استقامت عطا فرمائے، اس دینی مرکز کی حفاظت فرمائے اور حالات کو خیر و عافیت کے ساتھ حل فرمائے۔ آمین 😭😥

صدرمملکت کی منظوری کے بعد فارن سروس کے گریڈ 22 کے افسر عاصم افتخار احمد کو ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال کے کنٹریکٹ پر دوبارہ تعینات کر دیا گیااسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود کی آمد، وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ۔ کیا تینوں ممالک کا مشترکہ دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہونے جارہا ہے۔

مولانا کے بھائی نے دو درجن ساتھیوں کے ساتھ موٹر وے بند کی ،ہزاروں مسافروں عورتوں،بچوں،بوڑھوں اور جوانوں کو دو گھنٹے تک تکلیف پہنچائی ،صرف ایک تھانے کی نفری لاٹھیاں کے کر پہنچی ،مولانا کے بھائی سب سے پہلے بھاگے ،پیچھے پیچھے دوسرے بھی

🇵🇰🇧🇩 بڑی بریکنگ نیوز! پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان محبت کے ایک پرانے رشتے کی خوبصورت تجدید!ہم نے چند ماہ قبل ایک پوسٹ کے ذریعے بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے منتخب اسپیکر میجر (ر) حفیظ الدین احمد کا تعارف کروایا تھا۔ ہم نے بتایا تھا کہ وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کے 1962 بیچ سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے فوجی کیریئر کے بعد پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کی کپتانی کے اعزاز سے بھی وابستہ رہے ہیں۔پاکستان سے ان کی محبت اور بالخصوص پاکستانی عوام کے لیے ان کے جذبات ہمیشہ قابلِ ذکر رہے ہیں۔اور آج ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جو محض ایک ملاقات نہیں بلکہ دو ملکوں کے درمیان تاریخی رشتوں، مشترکہ یادوں اور باہمی احترام کی ایک خوبصورت علامت ہے۔میجر حفیظ الدین احمد پاکستان کی ملٹری اکیڈمی کاکول پہنچے، جہاں انہیں ان کے زمانۂ تربیت کی پرانی تصاویر پیش کی گئیں۔ذرا تصور کیجیے! کئی دہائیاں قبل اسی سرزمین پر عسکری تربیت حاصل کرنے والا ایک نوجوان آج بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کا اسپیکر بن کر اسی ادارے میں واپس آیا ہے۔ ماضی کی یادیں، پرانی تصاویر اور ایک مشترکہ تاریخ!یہ منظر پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری، اعتماد کی بحالی اور ایک نئے مثبت باب کی جانب اہم علامتی پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے۔تاریخ کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں، مگر قوموں کے درمیان محبت، احترام اور انسانی رشتے وقت کی سرحدوں سے ماورا ہوتے ہیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے ایسے لمحات امید کی نئی کرن ہیں۔اللہ کرے یہ مثبت سفر آگے بڑھے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی، اعتماد اور بھائی چارے کے نئے دروازے کھلیں۔🤲🏻🇵🇰 ❤️ 🇧🇩🤲🏻

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved