فتنہ خوارج اور افغان طالبان کا پاکستان پر حملہ ناکام، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا مؤثر جوابگزشتہ شب کرم اور شمالی وزیرستان سے فتنہ خوارج نے افغان طالبان کے ساتھ مل کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، مگر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بروقت حکمتِ عملی نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔🔹 پہلا حملہ ناکام:پاکستانی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والی اس دراندازی کی پیشگی اطلاع پر پہلے ہی پوزیشن سنبھال رکھی تھی۔ نتیجتاً، خوارج اور افغان طالبان کے 20 سے زائد جنگجو ہلاک ہوئے۔🔹 دشمن کی جوابی کارروائی:ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر خوارج نے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، مگر پاکستانی فورسز کے مؤثر جوابی حملے کے باعث افغان طالبان چھ پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔🔹 بھاری نقصان:چھوڑی گئی چیک پوسٹوں پر افغان طالبان اور خوارج کی جلی ہوئی لاشیں اب تک موجود ہیں۔🔹 طالبان کی اپیل:افغان طالبان نے پاکستانی حکام سے رابطہ کر کے اپنے لوگوں کی لاشیں اٹھانے کی درخواست کی ہے۔پاکستان کا ہمیشہ افغان طالبان سے مطالبہ رہا ہے کہ وہ اپنی زمین دہشت گردوں کے خلاف استعمال کریں، مگر حیران کن طور پر افغان طالبان نے فتنہ خوارج کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کرکے دہشت گردی کو ہوا دینے کا کردار ادا کیا۔✳️ پاکستان کی طاقت کا مظاہرہ:کامیاب ایئر سٹرائکس اور زمینی کاروائی کے ذریعے پاکستان نے دنیا پر ثابت کیا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور ہمہ وقت تیار ہیں۔پاکستان کی سلامتی پر آنچ لانے کی کوشش کرنے والے یاد رکھیں: ہمارا اتحاد اور ہماری طاقت ہی ہماری جیت ہے! 🇵🇰










