All posts by admin

ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی

ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز دو وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کیا لیکن ساجد خان نے ایک رن کے اضافے پر ہی اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 18 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا جبکہ نعمان علی نے اپنا چوتھا شکار انگلش وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ کو بنایا جو 6 رن بنا کر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔انگلش کپتان بین اسٹوکس نعمان علی کے پانچویں شکار بنے جو 37 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔برینڈن کیرس اور جیک لیچ کو بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 8 اور ساجد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل تیسرے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے انگلش اوپنرز کو چلتا کیا تھا، ساجد نے پہلے ہی اوور میں بین ڈکِٹ کی قیمتی وکٹ لی تھی جبکہ زیک کرالی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا تھا۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کا اسکواڈ کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان پر مشتمل ہے جب کہ انگلینڈ کا اسکواڈ کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی سمتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر پر مشتمل ہے۔

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے کہاہے کہ وہ ایران کی سرحد پر 250 کے قریب افغان باشندوں کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہے ہیں

افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے کہاہے کہ وہ ایران کی سرحد پر 250 کے قریب افغان باشندوں کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ طالبان کی جانب سے ایرانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں افغان شہریوں کے مبینہ ہلاکت اور زخمی ہونے کا یہ پہلا اعتراف ہے۔ قبل ازیں، طالبان نے پہلے ان رپورٹس کو افواہیں قرار دیا تھا۔ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے سراوان کے مرکز کالگان میں فائرنگ سے درجنوں افغان شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک نظریے اور منشور کے ساتھ وطن واپس آئی تھیں۔حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی شہید چاہتی تھی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک نظریے اور منشور کے ساتھ وطن واپس آئی تھیں۔حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی شہید چاہتی تھی پاکستان کی عوام کو روٹی کپڑا اور مکان ملے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں درج آئینی عدالت بنانا شہید بے نظیر بھٹو کا خواب تھا، اس وفاقی عدالت میں تمام صوبوں کی برابری کی نمائندگی ہونی تھی، اس عدالت کا مقصد پاکستان کے آئین کا تحفظ کرنا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خواہش تھی کہ وفاقی عدالت کے قیام سے عدالت میں ون یونٹ کی سوچ کو ختم کیا جائے، ان کا یہ مطالبہ اس لیے سامنے آیا تھا کیونکہ وہ ہمارے عدالتی نظام کو بہتر طریقے سے جانتی تھی، وہ جانتی تھی جب بھی موقع آیا عدالتوں نے عوام، آئین اور دستور کا ساتھ دینے کے بجائے آمر کا ساتھ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ تھی جس کی وجہ سے محترمہ بینظیر بھٹو آئینی عدالت کے قیام کا وعدہ کر چکی تھی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ ہے، شہدا نے سب سے پہلے بی بی شہید کی جان کو بچانے کے لیے اپنی قربانی دی۔

لاہورمیں پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے تمام 361طلباء کو رہا کر دیا گیا

لاہورمیں پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے تمام 361طلباء کو رہا کر دیا گیا، عدالت نے حکم دیا کہ بلا جواز اس قدر گرفتاریاں کی گئیں؟ سب کی ہتھکڑیاں کھولنے کے احکامات جاری کئے،عدالت نے طلبہ کو بھی سخت وارننگ دی کہ دوبارہ گڑبڑ کی جیل جاو گے اپنا مستقبل سنوارو، والدین بچوں کی تربیت اور نصیحت کریں دوبارہ یہ دوبارہ گڑبڑ نہ کریں۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے گزشتہ روزمظاہرے کرنے والے 361 طلباء کو آج راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔طلبہ نے جوڈیشل کمپلیکس میں شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔پولیس کی جانب سے گرفتار 17 طالب علموں کو سول جج نائمہ عفت کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 14 بچوں کی ضمانت کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ تین طالب علموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اسی طرح تھانہ ائیرپورٹ ایریا سے گرفتار تمام 77 طلبہ کو ضمانت دے دی گئی اور ان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا گیا۔ سول جج جہاں زیب امان نے تمام گرفتار طلبہ کو بری کر دیا۔ وکلائے صفائی نے کہا کہ احتجاج آئینی و قانونی حق ہے مقدمہ خارج کیا جائے۔بقیہ دو تھانوں کی پولیس نے بھی گرفتار طلبا کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالتوں نے چاروں تھانوں سے گرفتار کئے گئے تقریبا 361 طلبا کو رہا کردیا۔عدالت نے کہا کہ طلبہ کا مستقبل کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔رہائی اور مقدمات کے اخراج کے بعد پولیس نے تمام طالب علموں کی رسیاں کھول دیں اور انہیں رہا کردیا گیا۔گزشتہ روز پنڈی پولیس کی جانب سے 361 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔راولپنڈی پولیس نے مظاہرین کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج کئے تھے مقدمات میں 387 طلباءکو نامزد ملزمان جبکہ 2425 کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمات تھانہ نیوٹاون، ائیرپورٹ، مورگاہ، گوجر خان، صدر واہ اور نصیر آباد میں درج کئے گئے تھے۔

) 52 سالوں سے جو کام دنیا کی کوئی کرکٹ ٹیم نہ کر پائی، وہ پاکستان نے کر دکھایا، ملتان میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ملتان میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 1972 کے بعد دنیا کی واحد ٹیم ہے جو کسی ٹیسٹ میچ میں حریف ٹیم کی تمام 20 وکٹیں اسپنرز کے ذریعے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی

خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق رائے ہونے کے بعد 11 صفحات پر مشتمل مسودہ کو حتمی شکل دیدی گئی۔ آئینی ترمیم کو 26 ویں ترمیمی ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا ہے۔

خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں اتفاق رائے ہونے کے بعد 11 صفحات پر مشتمل مسودہ کو حتمی شکل دیدی گئی۔ آئینی ترمیم کو 26 ویں ترمیمی ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا ہے۔مجوزہ آئینی مسودے میں 9A کا اضافہ کیا گیا ہے اور آئین کے آرٹیکل 38 اور آئین کے آرٹیکل 48 اور آئین کے آرٹیکل 81 میں ترمیم کی گئیں ہیں۔مجوزہ ترمیم کے مطابق کابینہ کی صدر یا وزیراعظم کو بھیجی گئی سفارشات کے متعلق کوئی عدالت نہیں پوچھ سکے گی، آرٹیکل 175 اے میں ترمیم کر کے جوڈیشل کمیشن کے ارکان کی تعداد بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس کے ساتھ سپریم کورٹ کے 4 سینئیر ترین جج اور جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دو ، دو ارکان شامل کرنے کی بھی تجویزکی تجویز بھی ہے۔مجوزہ ترمیم کے مطابق وزیر قانون، اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کا امزد وکیل جوڈیشل کمیشن کے رکن ہوں گے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایک ایک رکن کا تعلق حکومت اور اپوزیشن سے ہو گا۔مجوزہ ترمیم کے مطابق مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے نئے مسودے میں 26 ترامیم شامل ہیں۔ نئے مسودے میں ایک بار پھر آئینی بینچ تشکیل دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔مجوزہ ترمیم میں تجویز دی گئی کہ جوڈیشل کمیشن آئینی بینچز اور ججز کی تعداد کا تعین کرے گا، آئینی بینچز میں جہاں تک ممکن ہو تمام صوبوں سے مساوی ججز تعینات کیے جائیں گے۔ آرٹیکل 184 کے تحت از خود نوٹس کا اختیار ائینی بینچز کے پاس ہوگا۔ آرٹیکل 185 کے تحت آئین کی تشریح سے متعلق کیسز آئینی بینچز کے دائرہ اختیار میں آئیں گے۔

تین کپتان نکال کر تین نئے کھلاڑی ڈالے اور پاکستان نے میچ جیت لیا۔قومی اسمبلی اور سینیٹ میں غیر یقینی صورتحال خوف کے ساے ترمیم پیش نہ ھوی۔چھٹی دفعہ کابینہ کا اجلاس ملتوی سپلائی لائن معطل۔مبینہ لاپتہ سینیٹر عبدالشکور مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے لیے بادبان نیوز اور بادبان ٹی وی ٹویٹر بادبان یو ٹیوب پوسٹ انٹرنیشنل اسلام آباد کراچی کو فالو کریں