تازہ تر ین

لاہورمیں پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے تمام 361طلباء کو رہا کر دیا گیا

لاہورمیں پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے تمام 361طلباء کو رہا کر دیا گیا، عدالت نے حکم دیا کہ بلا جواز اس قدر گرفتاریاں کی گئیں؟ سب کی ہتھکڑیاں کھولنے کے احکامات جاری کئے،عدالت نے طلبہ کو بھی سخت وارننگ دی کہ دوبارہ گڑبڑ کی جیل جاو گے اپنا مستقبل سنوارو، والدین بچوں کی تربیت اور نصیحت کریں دوبارہ یہ دوبارہ گڑبڑ نہ کریں۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے گزشتہ روزمظاہرے کرنے والے 361 طلباء کو آج راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔طلبہ نے جوڈیشل کمپلیکس میں شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔پولیس کی جانب سے گرفتار 17 طالب علموں کو سول جج نائمہ عفت کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 14 بچوں کی ضمانت کی پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ تین طالب علموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اسی طرح تھانہ ائیرپورٹ ایریا سے گرفتار تمام 77 طلبہ کو ضمانت دے دی گئی اور ان کے خلاف مقدمہ خارج کردیا گیا۔ سول جج جہاں زیب امان نے تمام گرفتار طلبہ کو بری کر دیا۔ وکلائے صفائی نے کہا کہ احتجاج آئینی و قانونی حق ہے مقدمہ خارج کیا جائے۔بقیہ دو تھانوں کی پولیس نے بھی گرفتار طلبا کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالتوں نے چاروں تھانوں سے گرفتار کئے گئے تقریبا 361 طلبا کو رہا کردیا۔عدالت نے کہا کہ طلبہ کا مستقبل کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔رہائی اور مقدمات کے اخراج کے بعد پولیس نے تمام طالب علموں کی رسیاں کھول دیں اور انہیں رہا کردیا گیا۔گزشتہ روز پنڈی پولیس کی جانب سے 361 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔راولپنڈی پولیس نے مظاہرین کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج کئے تھے مقدمات میں 387 طلباءکو نامزد ملزمان جبکہ 2425 کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمات تھانہ نیوٹاون، ائیرپورٹ، مورگاہ، گوجر خان، صدر واہ اور نصیر آباد میں درج کئے گئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved