**”*آپریشن سندور” کی ناکامی ، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے*بھارت نے “آپریشن سندور” کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے نیا مذموم فوجی منصوبہ “آپریشن مہادیو” شروع کر دیا ، *سکیورٹی ذرائع*”آپریشن مہادیو” کے نام پر غیر قانونی ، جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب، *سکیورٹی ذرائع*”آپریشن مہادیو” کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریکِ آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے، *سکیورٹی ذرائع* بھارت یہ کوشش کر رہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے، تاکہ “آپریشن سندور” کی خفت مٹائی جا سکے، *سکیورٹی ذرائع*پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا ، *سکیورٹی ذرائع*اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے دو شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے بارڈر کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے بہیمانہ طریقے سے انکاؤنٹر میں شہید کر دیا گیا تھا،*سکیورٹی ذرائع* منصوبے کے تحت مختلف جیلوں میں قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، *سکیورٹی ذرائع*29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتا چکے ہیں،*سکیورٹی ذرائع*اسکے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہیں، *سکیورٹی ذرائع*ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور 30 اپریل کو بتا چکے ہیں، *سکیورٹی ذرائع* حسب روایت فیک انکاؤنٹر زکے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں ، *سکیورٹی ذرائع*مصدقہ اطلاعات کے مطابق;’’ غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے افراد کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں‘‘ان بھارتی حراست میں رکھے گئے افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، *سکیورٹی ذرائع* بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بد نام زمانہ ہے، *سکیورٹی ذرائع* آپریشن مہادیو بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا تسلسل ہے، *سکیورٹی ذرائع*پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامی میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مکمل طور بوکھلا چکا ہے، *سکیورٹی ذرائع*










