تازہ تر ین

اسلامی ممالک اسی تنخواہ پر کام کرتے رھے گئے اور اپنی باری کا انتظار کرینگے پوسٹ انٹرنیشنل رپورٹ سھیل رانا دوحہ۔۔کسی اسلامی ملک نے نھی کھا کہ 6 اسلامی ممالک پر حملے کرنے والے اسرائیل کو نیست نابود کر دیا جائے۔۔ٹاسک فورس بنای جاے پاکستان آپریشن روم بنایا جائے ایران کٹھرے میں لایا جائے سعودی عرب۔۔قطر میں اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس مکمل طور پر ناکام۔۔راولپنڈی: کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، میاں بیوی سمیت خاندان کے 3 افراد جاں بحق۔وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان 3 روزہ دورے پر ایر_ان پہنچ گئے (35) فتنہ الخوارج میں پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گی۔موجودہ حکومت کے 16 ماہ کے دوران قرضوں میں 13 ہزار 78 ارب روپےکا اضافہ۔94 ہزار 197 ارب قرضے کے ساتھ ملک ترقی کر رہا ھے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ اپریل 2022 میں مجموعی قرض 44 ہزار ارب تھا تو ملک دیوالیہ ھو رہا تھا اور اب 94 ہزار 197 ارب ھے تو ملک ترقی کر رہا ھے۔اسلام آباد ایجنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مھنگای دھشت گردی اور کرپشن کا بول بالا ہے۔پاکستان تاریخ کے بدترین بحران کا شکار ھر طرف کھربوں روپے کی کرپشن جاری۔۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ اپریل 2022 میں مجموعی قرض 44 ہزار ارب تھا تو ملک دیوالیہ ھو رہا تھا۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 ستمبر کو کھیلی جائے گی۔اسلام آباد اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے تعاون سے آئی ٹی بی اے انٹر یونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 ستمبر کو لیزر سٹی باولنگ کلب، صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ کا مقصد گراس روٹ سطح پر ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے اور چیمپئن شپ کو شان و شایان طریقے سے منعقد کروانے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی

جس کا اعلان آئندہ چند روز بعد کیا جائے گا۔چیمپئن شپ میں چھ کلب حصہ لیں گے جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان منیجرز میٹنگ کے بعد 27 ستمبر کو کیا جائے گا۔ اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اعجاز الرحمن نے کہا کہ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دے کر قومی جونیئر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ جو بین الاقوامی سطح پر مختلف ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

افغانڈو پاکستانی پختونوں سے شدید نفرت کرتے ہیں،بھارتی فنڈنگ سے سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹس سے افغان بر” کا زہریلا پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔عورتوں کو اسلام کے نام پر غلام بنانے والے افغان ملڑوں کی پوجا کرتے ہیں۔پختونوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر زبیح کرتے ہیں

*پابندی: 15 ستمبر 2025 سے پہلے نشر/شائع یا پوسٹ نہ کیا جائے**وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جمہوریت کے عالمی دن پر پیغام* جمہوریت کا عالمی دن ہر سال 15 ستمبر کو دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے۔ یہ دن عالمی سطح پر جمہوریت کی نظام حکومت کے طور پر تنوع اور افادیت پر غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جمہوریت بنیادی طور پر لوگوں کی آواز اور لوگوں کی نظام حکومت میں شمولیت کا نام ہے۔ پاکستان میں جمہوری نظام حکومت کے نشوونما میں 1973 کے آئین کی کلیدی اور نمایاں حیثیت ہے۔

جمہوری اداروں میں پارلیمان کو بنیادی حیثیت حاصل ہے کیونکہ یہ ادارہ عوامی و ملکی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی قانون سازی کرنے کا مجاز ہے.

آئین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ اجتماعی دانش کے مطابق عوامی افادیت کے قوانین پاس کرتی ہے جس پر حکومت عمل درآمد کرتی ہے۔ 1973 کا آئین آرٹیکل 25 کے تحت پاکستان کے ہر شہری کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور انکی قانون کے سامنے برابری کو یقینی بناتا ہے۔ شہریوں کی انفرادی سطح کے علاوہ آئین پاکستان، تمام صوبوں کو برابری کی حیثیت دیتے ہوئے وفاق میں مؤثر کردار ادا کرنے کی بنیاد رکھتا ہے۔آئین پاکستان بنیادی حقوق کو نہ صرف بیان کرتا ہے بلکہ انہیں تحفظ فراہم کرتا ہے۔

آئین پاکستان تمام شعبہ ہائے زندگی بالخصوص پارلیمنٹ میں عورتوں کی شمولیت کو بھی یقینی بناتا ہے اور اقلیتوں کی نمائندگی اور انکے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی اقدامات ہمارے آئین میں درج ہیں، جن میں اقلیتوں کی پارلیمنٹ میں شمولیت سے لے کر انکی مذہبی آزادی کا تحفظ شامل ہے. آئین کے تحت بنیادی حقوق کا تحفظ، آزادی، سماجی برابری و برداشت، قانون کی حکمرانی اور قومی اتحاد سے کوئی بھی ملک اپنے مسائل حل کر سکتا ہے.

دنیا کا کوئی بھی ملک عصر حاضر کے چیلنجز اور مشکلات سے مؤثر طور پر نبرد آزما صرف اسی طور پر ہو سکتا ہے جب بنیادی جمہوری اصولوں کی پیروی کی جائے۔ عالمی سطح پر پاکستان اقوام متحدہ کے تحت اصولوں اور تمام عالمی معاہدوں میں جمہوری اقدار کی پاسداری اور فروغ کے لیے ہمیشہ کام کرتا رہا ہے۔

پاکستان کی جمہوری اصولوں کے فروغ کے لیے حمایت عالمی سطح پر اقوام متحدہ کے سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گولز (SDGs) کے عین مطابق ہے جن میں امن، عدل اور مضبوط اداروں کا تحفظ شامل ہے۔ آج کے اہم دن، پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ جمہوری اصولوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ اور ترقی یافتہ مستقبل کی تعمیر کے لیے عوام ، ادارے اور حکومت مل کر کام کریں گے.

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved