تازہ تر ین

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے تین اراکین کانگریس سے الگ الگ ملاقات کی جس میں جامع شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے تین اراکین کانگریس سے الگ الگ ملاقات کی جس میں جامع شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر نے رکن کانگریس بل فوسٹر، گلین آئیوی اور ڈیوڈ شویکرٹ سے ملاقاتیں کی اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستانی سفیر نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو معاشی روابط کے ذریعے مستحکم بنانے پر بات چیت ہوئی۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ کانگریس مین گلین آئیوی سے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر اچھی بات چیت ہوئی، سیاست سمیت علاقائی و عالمی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved