تازہ تر ین

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے ADNEC سینٹر ابوظہبی میں ملاقات کی۔صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے امریکی وزیر خارجہ مار کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات “فلسطینی لوگوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے ADNEC سینٹر ابوظہبی میں ملاقات کی۔صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے امریکی وزیر خارجہ مار کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات “فلسطینی لوگوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے” متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ صدر نے غزہ میں تنازعہ کی توسیع کو روکنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔رپورٹ کے مطابق شیخ زید نے غزہ کی تعمیر نو کو ایک ایسے راستے سے جوڑنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جو دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور دیرپا امن کی طرف لے جاتا ہوروبیو کا متحدہ عرب امارات کا دورہ ایک کثیر ملکی دورے کا حصہ تھا جس میں اسرائیل اور سعودی عرب کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت بھی شامل تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved