تازہ تر ین

ایران نے پھر بحری جہازوں کو اڑا دیا!!ایران نے ایک ہی وقت میں کئی ممالک کے جہازوں کو نشانہ بنایا, بشمول سعودی عرب..ملک بھر میں گرمی کا زور۔ ۔۔مصر میچ تو ہار گیا لیکن دنیا کی بہترین ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دئے ،میکسیکو کے میچ کے بعد یہ دوسرا بہترین میچ تھا انصاف کا ترازو چوری۔اسلام آباد بادبان ٹی وی ای پی ای نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 15 پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگئے، ڈپٹی کمشنر زیارت۔۔بلوچستان لھو لھان۔۔فٹ بال کا میلہ آخری مراحل میں داخل بڑی ٹیمیں ورلڈ کپ سے اوٹ۔۔ تفصیلات بادبان ٹی وی پر

*صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک کا گورنمنٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا دورہ*اس موقع پر سیکرٹری کوارڈی نیشن ٹو سی ایم پنجاب سید واجد علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھےچیف ایگزیکٹو آفیسر گورنمنٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میجر جنرل خرم شہزاد، ڈائریکٹر ہسپتال بریگیڈیئر آصف چیمہ اور آئی ڈیپ کے متعلقہ افسران نے وفد کو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں، طبی سہولیات اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیبریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ جدید طبی آلات کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے کیتھ لیبز مکمل فعال ہیں، چار آپریشن تھیٹرز مکمل کئے جا چکے ہیں، جدید پیتھالوجی لیبارٹری تیار ہے،

گاما کیمرہ نصب کر دیا گیا ہے جبکہ ای ٹی ڈی کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہےمزید بتایا گیا کہ ہسپتال کے او پی ڈی میں روزانہ ڈیڑھ سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہےصوبائی وزراء اور مشیر وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کر کے تعمیراتی معیار، طبی سہولیات اور جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا*صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال* *وزیر اعلیٰ پنجاب مریم اس اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا رواں ماہ افتتاح کریں گی، خواجہ سلمان رفیق* صوبے میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، خواجہ سلمان رفیق نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا جدید ترین طبی آلات اور اعلیٰ معیار کی سہولیات سے آراستہ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا، خواجہ سلمان رفیق اس ادارے میں نہ صرف سرگودھا بلکہ خوشاب، میانوالی، بھکر اور گردونواح کے اضلاع کے شہریوں کو دل کے امراض کے علاج کی معیاری سہولیات اپنے علاقے میں میسر آئیں گی، خواجہ سلمان رفیق *صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرت کا اظہار خیال* وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صحت کے شعبے میں جاری میگا منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے وژن کی عملی تعبیر ہیں، ملک صہیب احمد بھرتنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا نہ صرف خطے کے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل بھی ثابت ہوگا، ملک صہیب احمد بھرت حکومت پنجاب اس منصوبے کی بروقت تکمیل اور مکمل فعالیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد اس جدید کارڈیالوجی ہسپتال کی سہولیات میسر آ سکیں، ملک صہیب احمد بھرت *مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق کا اظہار خیال

*وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں، ذیشان عاشق نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تکمیل سے خطے کے لاکھوں شہریوں کو جدید اور معیاری علاج کی سہولت میسر آئے گی اور انہیں علاج کی غرض سے دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، ذیشان عاشق انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کی باقی ماندہ تکمیل بھی مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے تاکہ ہسپتال جلد مکمل طور پر عوام کے لیے فعال ہو سکے

🚨 سیشن کورٹ خانیوال کے باہر نصب انصاف کا ترازو چوری، مقدمہ درج!🚨 انصاف کا ترازو غائب، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری!🚨 سیشن کورٹ کے باہر سے ترازو چوری، پولیس نے تفتیش شروع کر دی!🚨 انصاف کے نشان پر ہاتھ صاف، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری!

د. لبنى فرح. بلوچستان میں دہشت گردی کی دو خونریز وارداتیں، زیارت میں 9 پولیس اہلکار شہید، دکی میں موٹرسائیکل دھماکے سے ایک شخص جاں بحقمنگی ڈیم منصوبے کی سکیورٹی پر مامور پولیس پر مسلح حملہ؛ دو سینئر افسران بھی شہداء میں شامل، متعدد اہلکار لاپتا، کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: بلوچستان میں منگل کو دہشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں زیارت میں منگی ڈیم منصوبے کی سکیورٹی پر تعینات 9 پولیس اہلکار اور ضلع دکی میں موٹرسائیکل بم دھماکے میں ایک شہری شامل ہیں۔حکام کے مطابق زیارت ضلع میں مسلح حملہ آوروں نے منگی ڈیم کی تعمیراتی سائٹ کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالقادر اچکزئی نے بتایا کہ حملے میں کم از کم 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے، جبکہ متعدد اہلکار لاپتا ہیں۔ شہداء میں دو سینئر پولیس افسران بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں وسیع پیمانے پر کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

صوبائی حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 15 مبینہ دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جبکہ لاپتا اہلکاروں کی تلاش جاری ہے۔تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم بلوچستان میں حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے متعدد واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ Mohsin Naqvi نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو “قوم کا فخر” قرار دیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ادھر ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی دیدامہ میں ایک موٹرسائیکل سوار بارودی دھماکے میں جاں بحق ہوگیا

۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت گل بیگ مری کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچی سڑک پر نصب بارودی مواد اس وقت پھٹ گیا جب وہ موٹرسائیکل پر وہاں سے گزر رہا تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔زیارت حملے کے خلاف قومی شاہراہ پر احتجاج بھی کیا گیا، جبکہ سکیورٹی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔بلوچستان، جو افغانستان اور ایران سے متصل ہے، کئی دہائیوں سے شورش، دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، جہاں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسند گروہوں کے درمیان کارروائیاں وقفے وقفے سے جاری رہتی ہیں

اسلام آباد: خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران، جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایئر چیف نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی قربانی کو پاک فضائیہ کی اعلیٰ روایات، جرات، فرض شناسی اور عوام کے تحفظ کے عزم کی روشن مثال قرار دیا۔گروپ کیپٹن عاصم طارق اسلام آباد میں ایک خاتون کو بچانے کی کوشش کے دوران شہید ہوئے تھے۔ انہیں ان کی غیر معمولی بہادری اور بے لوث خدمت کے اعتراف میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

عراق اور شام توانائی و تجارتی راہداریوں کے نئے منصوبے پر متفق، آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے کی کوششبغداد: عراق اور شام امریکی حمایت سے توانائی، تجارت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس معاہدے پر جولائی کے وسط میں عراقی وزیر اعظم علی زیدی کے متوقع دورۂ واشنگٹن کے موقع پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کا مقصد عراق اور شام کے درمیان توانائی اور تجارتی راہداریوں کو فروغ دینا، بنیادی ڈھانچے کے مشترکہ منصوبوں کو وسعت دینا اور شام کے ساحلی علاقوں کے ذریعے بحیرۂ روم تک متبادل زمینی و تجارتی رسائی فراہم کرنا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کو امریکی حمایت حاصل ہے اور اسے خطے میں اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

مبصرین کے مطابق یہ اقدام توانائی اور تجارت کے لیے متبادل راستے فراہم کرنے، آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے اور خطے میں جغرافیائی و اقتصادی توازن کو نئی جہت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو اس کے عراق کے علاقائی تعلقات، بالخصوص ایران کے ساتھ اس کے سفارتی اور اقتصادی روابط، پر بھی نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کے دوران شام کے وزیر خارجہ و امورِ تارکینِ وطن اسعد حسن الشیبانی بھی واشنگٹن کا دورہ کریں گے، جہاں عراقی وزیر اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متوقع ملاقات کے بعد عراقی اور شامی حکام کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا بھی امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved