
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر ناصر حسین اور سٹوارٹ براڈ نےروی شاستری اوردنیش کارتک کو خاموش کردیا روی شاستری نے کہا شمبن گل اور جیسوال اس دور کے بڑے بلےبازوں میں سے بڑے نام ہے میرا خیال ہے کہ یہ اس دور کے برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر ثابت ہونگے جس پر ناصر حسین نے فوراً کہا اتنی جلدی بڑے ناموں سے برابری نہیں بنتا ہے ابھی تو بہت امتحان باقی ہے میرے ماننا ہے کہ بابر اعظم شمبن گل ہیری بروک ، ٹریوس ہیڈ ، مارکرم یہ بلےباز اب دنیاۓ کرکٹ پر اب آگے جاکر راج کرینگے ہر دور میں چار پانچ بلےباز ایسے ہوتے ہیں جواپنی خوبصورت بلےبازی سے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں اپنا مقام بناتے ہیں لیکن اگر بات کور ڈرائیو کی کی جاۓ گی جو کہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے تو وہ اس دور میں بابر سے کوئی بہتر نہیں کھیل سکتاہے میں نے ہر لحاظ سے باربار دیکھا ہے لیکن بابر جیسا کوئی بھی نہیں کھیل سکتاہے جس پر سٹوارٹ براڈ نے کہا کہ میں آپ سے متفق ہوں










