تازہ تر ین

اے ایس ایف نے 2024 میں 145 کلوسونا،84 کروڑ مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنائ ائیرپورٹس سکیورٹی فورس ہیڈکوارٹرز نے اے ایس ایف کی سالانہ کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں

اے ایس ایف نے 2024 میں 145 کلوسونا،84 کروڑ مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنائ ائیرپورٹس سکیورٹی فورس ہیڈکوارٹرز نے اے ایس ایف کی سالانہ کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے دوران ملک بھر کے مختلف ائیرپورٹس پر کارروائیوں میں 29 کلوگرام ہیروئن ، 57 کلوگرام چرس اور 80 کلوگرام آئس ہیروئن کی مختلف ممالک کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے، ان منشیات کی مالیت 11 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد بنتی ہے۔اس منشیات کی برآمدگی مسافروں کے سامان یا جسم سے ہوئیں جو کہ مہارت سے چھپائی گئی تھیں اور یہ برآمدگیاں اے ایس ایف کے مشاق مشین آپریٹرز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved