تازہ تر ین

بھارت نے مقامی سطح پر تیار کردہ دو جنگی بحری جہاز اور ایک آب دوز اپنے بحری بیڑے میں شامل کی ہے۔ بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی ایک بڑی سمندری قوت بن رہا ہے۔بھارت دنیا کی بڑی سمندری قوت بن چکا ہے مودی۔بھارت کا پاکستان پر حملے کا منصوبہ امریکی خفیہ ادارے کی رپورٹ۔بھارت سب سے بڑا دھشت گرد ملک ھےفوجی ترجمان۔پارلیمنٹ کے دنوں ایوان چند روز سے مچھلی منڈی بنے ھوے۔جج جاوید رانا کی زندگی خطرے میں۔۔سعودی عرب کی جیلوں میں 12 ھزار پاکستانی قید۔۔ تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت اور منہ توڑ ردِعمل ظاہر کیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مؤقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنرل افسر نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انتہائی وحشیانہ جبر کی ذاتی طور پر نگرانی کی، بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اندرونی طور پر اقلیتوں پر جبر اور بھارت کے بین الاقوامی جبر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ایسے سیاسی اور غلط بیانات بھارتی فوج کی سیاست زدہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، پاکستان ایسے بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔وزیرِ توانائی سردار اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اپریل میں پاکستان اس خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک ہو گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 4 روپے فی یونٹ پہلے ہی کم کی جا چکی ہے۔اویس لغاری کا کہنا ہے کہ آزادانہ مارکیٹ کے بعد حکومت بجلی کی خرید و فروخت نہیں کرے گی، این ٹی ڈی سی کی تشکیل نو ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو ای چارجنگ پر منتقل کیا جا رہا ہے، اگلے 3 سال میں پلانٹس کی فالتو بجلی صارفین کو دی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس سال ان 5 ماہ میں تقسیم کار کمپنیوں کے نقصان میں 53 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کے لیے ٹیرف 45 فیصد کم کر دیا ہے، ہم نے جولائی سے نومبر گردشی قرض میں 12 ارب روپے کی کمی کی ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو تحریکِ انصاف نے احتجاج شروع کر دیا۔قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن یوسف خان نے کورم کی نشاندہی کی، کورم کی نشاندہی کے بعد ممبران کی گنتی کی گئی۔اسپیکر ایاز صادق نے تحریکِ انصاف کو نکتۂ اعتراض کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔پی ٹی آئی ارکان نے وقفۂ سوالات کے دوران شدید نعرے بازی کی۔وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جنابِ اسپیکر! ان کو روکیں، یہ غیر مناسب احتجاج ہے، فوٹو گرافی کا شعبہ انہوں نے سنبھال لیا ہے، کم از کم ان کو ویڈیو گرافی سے روکیں۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہی ایس ایچ او رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت مختلف اجلاس ہوئے۔جن میں ڈی آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور زونل ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاسوں میں اسلام آباد کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں، درخواست گزاروں کے ساتھ نامناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سید علی ناصر رضوی نے پولیس میں جاری ترقیاتی کاموں میں بھی تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اسپیکٹرم جیسے بڑھے گا انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اسپیکٹرم پر دباؤ کی وجہ سے مسئلہ ہوا ہے، 500 میگا ہرٹز اسپیکٹرم لے رہے ہیں، جو اسپیکٹرم کیسز عدالت میں تھے وہ ہم نے ختم کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب میرین کی 8 کیبلز آتی ہیں، ان میں سے ایک ڈیڈ ہے، 2 نئی کیبلز آرہی ہیں جس سے انٹرنیٹ میں بہتری نظر آئے گی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پی ٹی اے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کو اور آڈٹ کرتا ہے، ڈیڑھ سال میں آڈٹ کو دگنا کیا ہے، مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 33 فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی واحد صنعت ہے جس نے ٹریڈ سرپلس دیکھا ہے، ملک میں 25 فیصد انٹرنیٹ صارف شامل ہوئے ہیں، ہم نے موبائل براڈ بینڈ پر انٹرنیٹ مسئلہ دیکھا، فکسڈ لائن پر مسائل نہیں دیکھے۔ شزا فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ تنظیم نے ہمیں 3 کمپنیوں کا بتایا جن کو مسائل ہیں، چیک کیا تو معلوم ہوا۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے امریکی شہریت حاصل کرنے کا الزام لگانے والے یوٹیوبر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پر یوٹیوبر نے امریکی شہریت حاصل کرنے کا الزام لگادیا، سابق چیئرمین سینیٹ نے الزام کی تردید کرتے ہوئے یوٹیوبر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔لیگل نوٹس میں یوٹیوبر کو کہا گیا ہے کہ 7 روز میں جھوٹی خبر کی تردید کرتے ہوئے معافی مانگی جائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی علاج کی غرض سے امریکا گئے، دوہری شہریت کے الزام سے ساکھ متاثر ہوئی۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز کی زیر صدارت ہوا جس دوران وزارت خارجہ نےسعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں ۔وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں، ریاض میں5341 اورجدہ میں 4848 پاکستانی قید ہیں، گزشتہ تین برس میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو رہائی دلائی گئی، سعودی جیلوں سے253 قیدیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی دلائی گئی۔پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا، پاکستانی قیدی بارڈرسیکیورٹی،منشیات، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، قتل،اسمگلنگ جیسےسنگین جرائم میں ملوث ہیں، 400 پاکستانیوں کو ملک واپس منتقل کرنے کے لیے تفصیلات کا سعودی حکام کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس کل دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔حکومت نے گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی پر ٹیم کی ستائش، کہا 70 روپے یونٹ سرمایہ کاروں کیلئے قابل عمل نہیں تھا، ٹیرف میں کمی بہترین قدم ہے، اسٹیشنز لگانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، ای وی کے فروغ سے درآمدی بل میں کمی ہوگی اور ماحول بہتر ہوگا۔وفاقی حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کے نرخوں میں 45 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا، ٹیرف 71 روپے سے کم کرکے 39 روپے 70 پیسے کردیا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کہتے ہیں اب ہر گلی محلے میں چارجنگ اسٹیشن ہوگا، قواعد و ضوابط بنالئے، 15 روز میں لائسنس ملے گا۔وفاقی وزیر نے عوام کو پیٹرول سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیدیا۔ بتایا الیکٹرک موٹرسائیکل 3 گنا سستی پڑتی ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں، چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی عوام کو ملے گی، دن رات کام کررہے ہیں۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ جولائی تا نومبر گردشی قرضے میں 12 ارب روپے کمی ہوئی، 5 ماہ میں ڈسکوز کا نقصان 170 ارب سے بڑھنے نہیں دیا۔وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 70 روپے یونٹ سرمایہ کاروں کیلئے قابل عمل نہیں تھا، چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی بہترین قدم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فیصلے سے اسٹیشنز لگانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، ای وی کے فروغ سے درآمدی بل میں کمی اور ماحول بہتر ہوگا۔کراچی کے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی۔ درخواست نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے۔کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں چار روپے98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ نیپرا اعداد و شمار کا جائزہ لے کر بعد میں فیصلہ جاری کرے گی۔نیپرا کی جانب سے درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی والوں کو 7 ارب 17 کروڑ 90 لاکھ روپے ری فنڈ ہوں گے، کے الیکٹرک نے صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔ کیس افسر نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق فروری کے بلوں میں کر دیا جائے گا۔ایک صارف نے کراچی میں انڈسٹری کیلئے بدترین لوڈ شیڈنگ کی شکایت کی ۔ ممبر نیپرا رفیق احمد شیخ نے کہا کے الیکٹرک والے بدترین لوڈشیڈنگ کی وضاحت دیں ۔ کے ای حکام نے جواب دیا لوڈشیڈنگ کا شیڈول ہم نے جاری کیا ہوا ہے ۔ کراچی میں صنعتوں کیلئے اس وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ۔رفیق احمد شیخ نے کہا نیپرا حکام کراچی میں لوڈشیڈنگ خود چیک کریں گے ۔ ہم نے لوڈشیڈنگ کرنے والی ڈسکوز پر جرمانے عائد کئے ۔ اگر ڈسکوز اب بھی لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔دوسری جانب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعے کو طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں بجلی کے شعبے میں ٹیرف کی سالانہ ری بیسنگ کی منظوری کا امکان ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق اصلاحات کیلئے پر امید ہیں، آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق اصلاحات کیلئے پرامید ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ترقی کے ماڈل پر توجہ دی ہے، آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان کو عالمی ایجنسیوں سے “بی” ریٹنگ کی توقع ہے، پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، مہنگائی مئی 2023ء میں 38 فیصد تھی جو رواں ماہ 3 فیصد رہ گئی، پاکستان برآمدات بڑھانے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپس جانے کی کوشش بھی کررہے ہیں، پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کیلئے تیار ہے، پاکستان یوآن بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کریگا۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کیلئے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا اجرا متوقع ہے۔وزیر خزانہ ہانگ کانگ میں پاکستانی چینی مشترکہ منصوبے کی لسٹنگ کیلئے پر امید ہیں، انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کیلئے مزید لسٹنگز کے امکانات پر اور سی پیک فیز ٹو اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی چینی مشترکہ منصوبے سروس لانگ مارچ کی لسٹنگ متوقع ہے، پاکستان میں چینی شہریوں کیلئے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، چینی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی اہمیت کی حامل ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سرکاری جہاز پر فیملی سمیت سفر کرنے والے افسران کو معطل کر دیا گیا۔اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 17 گریڈ پی ایم ایس کیڈر کے سیکشن افسر وی آئی پی فلائٹ کو معطل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹوکول افسر سندھ ہاؤس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے مطابق جہاز ٹیسٹ فلائی کے طور پر کراچی آ رہا تھا، معطل کیے گئے دونوں افسران بغیر اتھارٹی جہاز میں سفر کر رہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved