تازہ تر ین

بیچارے کو اتنا دور سے بلایا تھا ، بغیر کوئی رنز بنائے واپس لوٹ گیا۔ پاکستان کی 8 کے سکور پر 1 وکٹ گر گئی۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں بنیادی سہولیات اور انتظامی ڈھانچے کو چلانے کے لیے۔۔۔ یمن کے سعودی عرب پر حملے جاری ھزاروں سعودی زخمی اور درجنوں ھلاک تیسری عالمی جنگ کا آغاز۔۔۔پاکستان اور ترکی ائیر فورس کا جوابی کارروائی حوثیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ۔۔ ایران کی اردن پر جوابی کارروائی متعدد ھلاکتوں کا خدشہ۔۔ عرب ممالک اپنے انجام کی طرف گامزن۔۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم 133 پر ڈھیر۔پاکستانی کرکٹ کا جنازہ زرا دھوم سے۔۔ بے شرم حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ جاری۔۔ ۔عابد شیر علی نے غلط جگہ پر ناک اڑانے کی کوشش کی، انہیں جواب مل گیا، ایمل ولی خان۔ امریکی بلیک ہاکس میں سے ایک کی مکمل تصویر جو کل رات الازرق بیس پر ایرانی حملے کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے۔۔27 ستمبر کا خوف پولیس کے چھاپے گرفتاریاں۔پیمرا کے ھیڈ افس کو سیل کرنے کا حتمی اور فیصلہ کن نوٹس تفصیلات کے لیے بادبان نیوز

جب یہ شخص پاکستان میں تھا تو ہر دوسرے دن ایئرپورٹ پہنچ کر عمرہ پر جانے کی اجازت نہ ملنے کا ڈرامہ رچاتا تھا۔ اب لندن منتقل ہونے کے بعد عمرہ تو دور کی بات، مسجد میں نماز کی ادائیگی بھی دکھائی نہیں دیتی۔ سوال یہ ہے کہ اُس وقت مذہبی جذبات کا اتنا اظہار محض سیاسی ڈرامہ تھا یا آج کی خاموشی اس دعوے کی حقیقت آشکار کر رہی ہے؟

🚨 بریکنگ نیوز | ایران کی جوابی کارروائی کا دعویٰ🇮🇷 پاسدارانِ انقلابِ ایران کا بڑا دعویٰایرانی دعوے کے مطابق اردن میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے، جبکہ 20 امریکی طیاروں، 2 امریکی آئل ٹینکرز اور 8 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔⚠️ حملوں اور نقصانات سے متعلق ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ انگلینڈ 23 رنز کی لیڈ کے ساتھ آگے ہے۔ لیکن میں آج کا دن سکور سے نہیں ناپوں گا۔ آج کا دن ڈیبیو میں پختون کی شان رضا اللہ کے نام کرتا ہوں۔ پہلے ہی میچ میں 90 میل فی گھنٹہ کی پیس، جو روٹ اور ایمیلو گے جیسے بڑے ناموں کی وکٹیں۔ دباؤ میں بھی حوصلہ نہیں ہارا۔ رضا اللہ نے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ اور جرات دونوں موجود ہیں۔ 23 رنز کی لیڈ کچھ نہیں، میچ ابھی باقی ہے۔ شاباش رضا اللہ❤️👏🏻🇵🇰

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں3 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367روپے 75پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 72 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392روپے67پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 10 ستمبر کے لیے ہیں۔

علاقائی سلامتی کے بڑھتے دباؤ کے دوران پاکستان کا نیا سیکریٹری خارجہ مقرراسلام آباد — پاکستان نے سفیر عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کر دیا ہے۔ تجربہ کار کثیرالجہتی سفارت کار کی تقرری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب خطے میں سلامتی کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور پاکستان کو اہم علاقائی و عالمی طاقتوں کے ساتھ اپنے سفارتی اور تزویراتی تعلقات کے حوالے سے متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عاصم افتخار احمد کی تقرری کی منظوری دی، وزارتِ خارجہ کے مطابق۔ وہ آمنہ بلوچ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو 17 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے والی ہیں۔عاصم افتخار احمد اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ضروری انتظامی و سرکاری کارروائی مکمل ہونے کے بعد نئے منصب کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے۔

ان کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسلام آباد کو افغانستان، بھارت، ایران اور خلیجی خطے سمیت وسیع تر علاقائی سلامتی کے معاملات کا سامنا ہے، جبکہ چین، امریکا اور یورپی ممالک کے ساتھ تزویراتی، اقتصادی اور سفارتی روابط بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم ستون ہیں۔سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے عاصم افتخار احمد وزارتِ خارجہ کے انتظامی و سفارتی امور، دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات میں پالیسی رابطہ کاری اور بیرونِ ملک پاکستانی سفارتی مشنز کی نگرانی میں اہم کردار ادا کریں گے۔اقوام متحدہ میں ان کے وسیع تجربے کو عالمی سلامتی، کثیرالجہتی سفارت کاری اور بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔آمنہ بلوچ پاکستان کی 33ویں سیکریٹری خارجہ تھیں اور انہوں نے ستمبر 2024 میں یہ منصب سنبھالا تھا۔ ان کا سفارتی کیریئر تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے۔عاصم افتخار احمد کو ایسے مرحلے پر وزارتِ خارجہ کی قیادت سونپی گئی ہے جب علاقائی بحران، تزویراتی صف بندیوں میں تبدیلی اور قومی سلامتی کے تقاضے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو براہِ راست متاثر کر رہے ہیں۔ ان کی اولین ترجیحات میں سفارتی رابطہ کاری کو مؤثر بنانا، پاکستان کے قومی مفادات کا تحفظ اور عالمی و علاقائی سطح پر ملک کے سفارتی کردار کو مزید مضبوط کرنا شامل ہونے کی توقع ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved