
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری چین کے دورے پر روانہ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج ایک اہم سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر آئینِ پاکستان کے تحت چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدرِ پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔صدرِ پاکستان کے دورہ چین کے دوران سید یوسف رضا گیلانی، بطور قائم مقام صدر، ایوانِ صدر کے تمام آئینی و منصبی فرائض ادا کریں گے۔ صدر زرداری کی وطن واپسی تک ملکی امور کی انجام دہی اور آئینی ذمہ داریاں ان کی نگرانی میں جاری رہیں گی۔

*کالا جادو کرنے والوں کے خلاف قانون پاس*جادو کرنیوالے کو 7 سال تک قید اور 10 لاکھ جرمانہ ہوگا ، سینیٹ میں ترمیمی بل پیشسینیٹ میں جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا۔ بل جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق ہے۔بل میں کہا گیا ہے کہ جو شخص جادو کرے یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ سے7 سال تک قید ہوگی۔ جرم کے مرتکب کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا اور جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔

سیلاب 2025ء کی تباہ کاریاں، حکومت پنجاب نے صوبے میں سروے کرانے کا پلان جاری کر دیا چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، حافظ آباد سمیت 10 اضلاع میں سروے 12 ستمبر سے شروع ہوگاجھنگ، ملتان، اوکاڑہ اور مظفرگڑھ سمیت 13 اضلاع میں سروے 18 ستمبر کو شروع ہو گاقصور، راجن پُور اور رحیم یار خان میں سروے 20 ستمبر سے شروع ہو گا

*💥حکومت کا ایک اور ٹیکس لگانے کا منصوبہ، آئی ایم ایف سے اجازت مانگ لی*اسلام آباد: وفاقی حکومت نے این 25 شاہراہ کے بعد ایک اور منصوبے کیلئے نیا ٹیکس لگانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد میں میڈیکل کمپلیکس تعمیر کرناچاہتی ہے اور اس کے لیے میونسپل ٹیکس لگانے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف سے اسلام آباد میں ایک نیا ٹیکس لگانے کی اجازت مانگ لی ہے اور آئی ایم ایف نے حکومت کی نئے ٹیکس کی درخواست پر مزید تفصیلات طلب کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں تعمیر ہونے والے میڈیکل کمپلیکس پر 213 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور میونسپل ٹیکس لگا کر میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو 3 سال میں منصوبہ مکمل کرنے میں مالی وسائل میں مشکلات ہیں اور حکومت منصوبے کے لیے ہنگامی فنڈ سے 30 ارب روپے فوری جاری کرنے پر بھی غور کررہی ہے، وزارت خزانہ میڈیکل کمپلیکس منصوبے کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنانا چاہتی ہے جب کہ حکومت 76 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز کے ممکنہ منافع کو بھی منصوبے پر لگانے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے ابتدائی طور پر منصوبے کےلیے 3.5 ارب روپے فراہم کر رکھے ہیں، یہ رقم جناح میڈیکل کمپلیکس کمپنی کے قیام اور عملے کی بھرتی پر خرچ ہوگی۔وفاقی وزیراحسن اقبال نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ منصوبے کی پی ایس ڈی پی سے باہر سے فنڈنگ کی تجویز دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں بچنے والی رقم کو کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی قومی شاہراہ این 25 کی تعمیر اور بہتری پر خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔










