تازہ تر ین

راھوالی کینٹ کا ریلوے اسٹیشن بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں کے ختم ہو 2 کروڑ روپے کا کھانا 10 ھزار بھکاریوں کی شرکت تفصیلات کے لئے کلک بادبان نیوز

گوجرانوالہ کینٹ کے علاقہ راہوالی ریلوے اسٹیشن کے قریب بھیک مانگنے والوں نے اپنی والدہ کے 40 ویں پر سوا کروڑ روپیہ خرچ کر دیا اٹھ ہزار مختلف ملک کے علاقوں میں رہنے والے بھیک مانگنے والوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی40ویں کی تقریب میں مہمانوں کو صبح ناشتے میں سری پائے والدہ سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں اڑھائی سو بکرا ذبح کیا مہمانوں کو کھانے میں نان چاول گاجر سیب کا مربع اور تمام قسم کے مشروبات پیش کیے گئے تمام مہمانوں کو پرائیویٹ مارکی لگا کر کرسیوں پر بٹھا کر کھلا کھانا دیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپئنز ٹرافی 2025کی ٹرافی کی اسلام آباد کے سیاحتی مقام پاکستان مونیومنٹ پر رونمائی کر دی گئی۔چیمپینز ٹرافی کی تقریب رونمائی میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شرکت کرنا تھی تاہم وہ تقریب میں شریک نہیں ہوسکے تاہم اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے یادگار لمحات کو محفوظ کرنے کے لیے سلفیاں بھی لیں۔آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چیمئنز ٹرافی کا آج شروع ہونے والا دورہ 27 جنوری کو اختتام کو پہنچے گا، دورے کے دوران ٹرافی اسلام آباد کے مختلف مقامات کے علاوہ ٹیکسلا، خانپور ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی سے ہوتی ہوئی کراچی جائے گی۔26 نومبر کو ٹرافی افغانستان کے لیے روانہ ہوگی، جہاں سے بنگلہ دیش، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت سے ہوتی ہوئی 27 جنوری 2025 کو واپس پاکستان پہنچے گی۔اس سے قبل آئی سی سی نے آج چیمپئنز ٹرافی کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے ہنزہ ، اسکردو اور مظفرآباد کو فہرست سے نکال دیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے بھارتی بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کے دورے کے روٹ پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی ٹرافی کے دورے میں آزاد کشمیر شامل کرنے پر اعتراض ناجائز ہے۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اور دورے کا روٹ آئی سی سی کا منظور کردہ ہے اور یہ آئی سی سی کے مشورے اور مرضی سے فائنل ہوا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی سی سی خود روٹ اور شیڈول فائنل کرنے کے بعد کیسے اعتراض کر سکتا ہے، ماضی میں شیڈول اور ٹرافی کے دورے کا روٹ فائنل ہونے کے بعد کبھی تبدیل نہیں کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھارت، پاکستان آنے سے انکار کے بعد ٹرافی ٹور پر کیسے اعتراض کر سکتا ہے، جو ملک پاکستان آنے سے انکاری ہو اس کا اعتراض کیسے جائز ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹرافی ٹور کا شیڈول 16 سے 24 نومبر تک کا ہے، روٹ میں اسلام آباد، ہنزہ، گلگت، مری اور مظفر آباد شامل ہیں، بھارت 2023 کی ورلڈ کپ ٹرافی لداخ کے متنازع علاقے کیسے لے گیا تھا؟ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ہمیشہ آئی سی سی اور کمرشل پارٹنرز کے ساتھ مل کر کھیل کے مفید تر مفاد میں کام کیا جبکہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے ساتھ ٹرافی ٹور کے لیے مکمل رابطے میں ہے۔

گوجرانوالہ بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد افراد کے کھانے کی دعوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ملک بھر سے برادری کے لوگ کھانے میں شریک ہوئے، 60 من مٹن پکانے کا آرڈر دیا گیا تھا، اس کے علاوہ 10 دیگیں میٹھے چاول اور مربے بھی بنائے گئے تھے بھکاریوں نے چہلم پر تقریباً سوا کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے ناشتے میں سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں 250 بکرے کے علاؤہ انواع اقسام کا اہتمام کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved