
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَتبلیغی مرکز رائے ونڈ کے دل و جان، حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحبؒ کے شاگردِ خاص اور خلیفۂ مجاز، حضرت مولانا احسان الحق صاحبؒ بھی ہم سے رخصت ہوگئے۔ان کی وفات اہلِ علم و اہلِ دل کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔اللہ تعالیٰ حضرتؒ کی کامل مغفرت فرمائے، درجاتِ عالیہ نصیب فرمائے اور پسماندگان و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
,اسلم غوری کا تعلق ٹنڈو آدم ضلع سانگھڑ صوبہ سندھ سے ہے انکا ڈومیسائل سانگھڑ کا ہے انکے والد کارخانہ میں مزدوری کرتے تھے جون 1975 میں والد کا جامشورو ہسپتال میں انتقال ہوگیا تھا جب اسلم غوری آٹھ سال کے تھے محنت مزدوری کرکے والدہ بڑے بھائی نے پڑھایا خود ٹیوشن پڑھاتے رہے محنت سے میڑک اور انٹر فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا اور میرٹ پر داؤد انجنئیرنگ کالج میں ایڈمیشن ہو گیا اور الیکٹرونکس انجنئیر بننے کے بعد پرائیوٹ جاب کی بعد ازاں 1993 میں پہلی attempt میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا پہلی پوسٹنگ پورٹ قاسم میں بطور سیکشن آفیسر ہوئی بعد ازاں ایف بی آر میں محکمہ خوراک سندھ میں پوسٹنگ کے دوران مختلف عہدوں پر رہے اسپیشل سیکریٹری لا SEPRA کے ایم ڈی اسپیشل ہوم سیکریٹری انفارمیشن سیکریٹری ایم ڈی کوسٹل ہائی وے سیکریٹری ماحولیات چھ سال پہلے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا چیپٹر نے انکی کارکردگی کی بنا پر نیپال کے دارالحکومت میں ایمانداری پر انعام حاصل کیا

پوار سندھ پریشان یہ کون ہے اتنا ایماندار آفیسر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق چیف سیکریٹری سید ممتاز علی شاہ نے اسلم غوری کو ایوارڈ اور خراج تحسین پیش کیا کہ سندھ کے سپوت نے دنیا میں پاکستان اور بالخصوص سندھ کا نام روشن کیا اسپین بارسلونا میں بھی تین سال پاکستان کے قونصل جنرل رہے سیکریٹری صحت سے پہلے سیکریٹری خزانہ ملٹری ونگ رہے انتہائی ایماندار خداداد صلاحتیوں کے مالک وزیراعظم پوری کابینہ فیصلہ پر نظر ثانی کرے اور اصل زمہ داران کو معطل کیا جائے پورا سندھ اور پاکستان اسلم غوری کے ساتھ کھڑا ھو.

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کرغستان سے واپس پہنچتے ہی وزرات صحت کے امور اور پمز آتشزدگی واقعے کے حوالے سے ہنگامی اجلاس*اجلاس میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، سیکریٹری ہیلتھ کپٹن (ر) محمد محمود اور پمز ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان شریک تھے. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو شعبہ صحت کے حوالے سے بریفنگ جبکہ پمز آتشزدگی واقعے کے حوالے سے جاری تحقیقات پر خصوصی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں بتایا گیا کہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وزیرِ اعظم کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے. مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو کسی قدر رعایت نہیں دی جائیگی

. وزیرِ اعظموزیرِ اعظم نے وزیرِ صحت اور سیکریٹری صحت، کو ہدایت کی کہ وہ دونوں متبادل دنوں میں پمز ہسپتال میں اپنی ذاتی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اپنی نگرانی میں ہسپتال کی بہتری کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کروائیں. پمز ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کی بہتری اور تمام تر حفاظی اقدامات کا اطلاق یقینی بنایا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت. وزیرِ اعظم کی شعبہ صحت میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت.

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دورۂ بلوچستانکوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندو خیل نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی حاجی جمال شاہ کاکڑ بھی موجود تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی دعوت پر بلوچستان کا دورہ کر رہے ہیں۔دورے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان سمیت اراکین پارلیمنٹ، اراکین بلوچستان اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کو اصلی نام سے پکارا جائے آزادکشمیر کے محکمہ سروسز نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے کہ ریاست کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی کو ان کے اصلی نام سے پکارا اور لکھا جائے۔










