
بنگلہ دیش کے سابق فضائی سربراہ ایئر چیف مارشل شیخ عبدالحنان کو کرپشن کے الزامات پر قطر میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے انسدادِ بدعنوانی کمیشن کے مطابق، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور کروڑوں ٹکے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کرنے کے الزامات ہیں۔انسدادِ بدعنوانی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اختر الاسلام نے بتایا کہ قطری حکام نے شیخ عبدالحنان کو 15 اکتوبر کو حراست میں لیا تھا۔ انٹرپول نے ای میل کے ذریعے کمیشن کو اس گرفتاری سے آگاہ کیا۔کمیشن کے مطابق، سابق فضائی سربراہ پر الزام ہے کہ انہوں نے آمدن کے معلوم ذرائع سے زیادہ 3 کروڑ 28 لاکھ ٹکے سے زائد مالیت کے اثاثے بنائے۔ اس کے علاوہ ان کے ذاتی نام پر موجود 6 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے 27 کروڑ 63 لاکھ ٹکے کی مشکوک مالی لین دین بھی سامنے آئی ہے۔اس معاملے میں شیخ عبدالحنان کی اہلیہ بھی ملزمہ ہیں۔ ان پر بھی آمدن سے زائد ایک کروڑ 91 لاکھ ٹکے سے زیادہ مالیت کے اثاثے بنانے اور اپنے نام پر موجود 32 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ایک کروڑ 18 لاکھ ٹکے کی مشکوک مالی لین دین کرنے کے الزامات ہیں۔تحقیقاتی حکام نے سابق فضائی سربراہ کے مبینہ بیرونِ ملک اثاثوں کا سراغ کینیڈا اور دبئی تک لگایا ہے، جبکہ تین مختلف ممالک میں ان کے بچوں کے نام پر رجسٹرڈ اثاثوں کا بھی پتا چلا ہے۔سابق فضائی سربراہ کو متعدد کرپشن مقدمات کا سامنا ہے اور ان کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی بھی عائد تھی، اس کے باوجود وہ بنگلہ دیش سے باہر جانے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم، ان کے خلاف بیان کردہ الزامات کا حتمی عدالتی فیصلہ سامنے آنا










