تازہ تر ین

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں ڈکیتی چوری قتل کی 15 وارداتیں عوام 40 کروڑ روپے سے محروم

شہر اقتدار میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صرف ڈکیتی چوری قتل کی ہی 15 وارداتوں میں شہری جان و مال کروڑوں روپے سے محروم کر دئیے گئے ہیں فراڈ دھوکہ دہی اقدام قتل و دیگر جرائم اس کے علاوہ ہیں جن کا ریکارڈ و تفصیلات کی رپورٹرز کو فراہمی موجودہ آئی جی نے آتے ہی روک رکھی ہے جبکہ اتنے ہی کیسز تھانوں میں زیر التواء رکھ کر مصنوعی کارکردگی بیلنس کی جارہی ہے اور ان میں سے کسی ایک وقوعہ کا بھی ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکا صرف ڈکیتی چوری کی 14 وارداتیں اور ایک قتل کی واردات پولیس ریکارڈ میں درج کی گئی ہیں متعدد مقدمے زیر التواء ڈال دئیے دوسری جانب 7 ہزار سے زائد مفرور اشتہاریوں میں سے بھی کوئی ایک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا اور منشیات کے خلاف جاری مہم “نشہ اب نہیں” بھی عملی طور پر دم توڑ چکی ہے اس دوران شہر سے کوئی بڑا منشیات ڈان نہیں گرفتار کیا جاسکا محض روایتی ایک سے دو کلو کی برآمدگی تک معاملہ محدود رکھ کر ان کو سپلائی دینے والے گینگز کو تحفظ دیا گیا ہے حتہ کہ حساس ترین علاقہ ریڈ زون اور ملحقہ آبادی نور پور شاہاں بری امام میں موجود منشیات آئس ہیروئن کوکین گردا چرس اور شرآب کے بین الصوبائی گینگز کو ہی نہ پکڑا جاسکا جو ان کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی آمدن کے ذرائع بتائے جا رہے ہیں پورے شہر سے منشیات کا خاتمہ خواب بن کر رہ گیا ہے جس سے سیف سٹی کیمروں ڈرائونز اور جدید ٹیکنالوجی و افرادی قوت سے لیس 29 تھانوں کی فوج ظفر موج کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے.

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیفنس

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2026 Baadban Tv. All Rights Reserved